عیش کے معنی

عیش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَیش (ی لین) }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خواہشات کا پورا کرنا","خوشی کے ساتھ زندگانی کرنا","رنگ رسی","رنگ رلیاں","شراب اور عورتوں کا لطف","شہوت پرستی","نفس پرستی"]

عیش عَیش

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

عیش کے معنی

١ - آرام، آسائش، خوشی، غم کا متضاد۔

"نئی بیوی کے ساتھ عیش کی زندگی بسر کرنے لگا۔ (١٩٨٣ء، جاپانی لوک کتھائیں، ٢١)

٢ - [ تصوف ] حضورِ دائمی کو کہتے ہیں۔ (مصباح التعرف)

عیش کے مترادف

آسائش, چین, جشن, عشرت

آرام, آسائش, آسودگی, آنند, انسباط, بلاس, جماع, چین, خُرّمی, خُرسندی, خوشی, سُرور, سُکھ, طرب, عشرت, فرحت, مسرت, نشاط, ہواپرستی

عیش کے جملے اور مرکبات

عیش کوشی, عیش و عشرت, عیش گاہ, عیش کوش, عیش کا پتلا, عیش و جیش, عیش جاوداں, عیش پسندی, عیش پسند, عیش پرستی, عیش پرست, عیش انگیز, عیش نامہ

عیش english meaning

|life; animal life|; a life of pleasure and enjoymentpleasuredelightluxury; gratification of the appetitessensuality; carnal intercoursea life of pleasure and enjoymentgay lifeluxury

شاعری

  • کیا جانوں بزم عیش کہ ساقی کی چشم دیکھ
    میں صحبتِ شراب سے آگے سفر کیا
  • شراب عیش میسّر ہوئی جسے اِک شب
    پھر اُس کو روزِ قیامت تلک خمار رہا
  • جی چاہتا ہے عیش کریں ایک رات ہم
    تو ہووے چاندنی ہو گلابی شراب ہو
  • کوئی ہو محرم شوخی ترا تو میں پوچھوں
    کہ بزمِ عیش جہاں کیا سمجھ کے برہم کی
  • غموں کی راہ میں ثابت قدم ہیں دیوانے
    بساطِ عیش پہ کتنے نشاطِ کار گرے
  • مسکرائے جاتا ہوں‘ اشک بہے جاتے ہیں
    غم کا نام لیتا ہوں عیش کے ترانے سے
  • تج در ادھر تس میں نبات امریت بھر
    میرے ادھر پر دھرا دھرمنگتا ہوں میں آثار عیش
  • یہ دو جہاں کے غم و عیش کوں تجا وہ کوئی
    جو کئی کہ اس کی محبت منیں ہوا ہے بھڑنگ
  • جیتے رہیں سبھوں کےاس ومراد والے
    کیا عیش لوٹتے ہیں معصوم بھولے بھالے
  • اے دن کا بھید ان بوجھے گا جس کا دل اہے روشن
    کہ اس دن کی خوشی ہور عیش میں لذت حضوری ہے

محاورات

  • بھوگ بھاگ چھتیسوں راگ۔ خوش قسمتی اور عیش چھتیس راگ کے برابر ہیں
  • داد عیش (و خرمی یا نشاط) دینا
  • دن عیش کے گھڑیوں میں گزر جاتے ہیں
  • ذکر العیش نصف العیش
  • عمریں عیش میں تیر کر دیں
  • عیش اٹھا لینا
  • عیش اڑ جانا
  • عیش اڑانا (یا کرنا)
  • عیش ترک ہو جانا یا ہونا
  • عیش تلخ ہونا

Related Words of "عیش":