فلکی کے معنی

فلکی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فَلَکی }

تفصیلات

iعربی زبان سے دخیل اسم |فلک| کے آخر پر |ی| بطور لاحقہ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتاہے۔ ١٨٣٨ء کو "ستَہ شمسیہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["عالم بالا کا"]

فَلَک فَلَکی

اسم

صفت نسبتی

فلکی کے معنی

١ - فلک سے منسوب و متعلق، آسمان والا، آسمانی، سماوی۔

"فلاسفۂ قدیم کا یہ اعتقاد تھا کہ یہ اجرامِ فلکی میں خرق و التیام اور شکست و ریخت محال ہے۔" رجوع کریں: (١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٥٠٩:٣)

٢ - علمِ ہیئت کا جاننے والا، ہیئت دان۔

"ایک فلکی نے لکھا ہے کہ کواکب سے زمین پر بعض امراض کے جراثیم منتقل ہونا مستعمل ہے۔" (١٩٢٣ء، نگار، فروری، ١٥٠)

فلکی کے جملے اور مرکبات

فلکی دور بین, فلکی ہیئت, فلکی طبیعیات, فلکی دوربین

فلکی english meaning

celestialof the heavensor of fortune

Related Words of "فلکی":