قدر کے معنی
قدر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قِدَر }{ قَدْر }تقدیر، اندازہعزت، بزرگی مرتبہ
تفصیلات
١ - ہانڈی، دیگ۔, iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں بمعنی و ساخت بعینہ داخل ہوا اور اسم کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٠٣ء کو "شرح تمہیداتِ ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بڑا بنانا","ماپنا","فرمان یا حکم الُہی","قدر و قیمت"], ,
قدر قَدْر
اسم
اسم نکرہ, اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم
اقسام اسم
- جمع : قَدْریں[قَد + ریں (یائے مجہول)]
- جمع استثنائی : اَقْدار[اَق + دار]
- جمع غیر ندائی : قَدْروں[قَد + روں (واؤ مجہول)]
- لڑکا
- لڑکی
قدر کے معنی
ہے قدر خیر و شر منجانب اللہ مقدر کا نوشتہ ہے یہ نکہت (١٩٦٣ء، کلک موج، ٨٦)
"بادشاہ خود اس کے دلدادہ تھے خود شاعر تھے، شاعروں کی قدر کرتے تھے۔" (١٩٤٧ء، مضامین فرحت، ١٤:٣)
"توہی جانتا ہے رمضان میں کونسی رات ہزار راتوں کے برابر ہے کس کو خطاب قدر عطا فرمایا۔" (١٩١٣ء، انتخاب توحید، ٨)
"وہ بھلے مانسوں کی قدر کیا جانے۔" (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ٨٥)
"منافقت، استحصال، دھوکہ بازی پر کھڑا ہوا یہ معاشرہ ہر چیز کے لیے ایک قدر رکھتا ہے۔" (١٩٨٢ء، برش قلم، ١٠٦)
"اتنا بھی نہ کر سکو تو ہم سمجھیں گے کہ دل میں اڑد پر سفیدی کے قدر بھی دین کا درد نہیں۔" (١٩٠٧ء، اجتہاد، ٤٣)
"معتدل آب و ہوا ہے نہر گنگ کی وجہ سے بھی کسی قدر خنکی ہے۔" (١٩٢٤ء، اختری بیگم، ١٤٣)
"لفظ معاشیات . جو پیداوار، تبادلہ اور صرف کی مد کے قدر وغیرہ سے متعلق ہوتی ہیں۔" (١٩٨٤ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ٨)
"ایک اونس چاول کی قدر توانائی ٩ حراروں سے ذرا زیادہ ہوتی ہے۔" (١٩٤١ء، ہماری غذا، ١٣٨)
"زندگی کی نئی قدریں قائم ہیں۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٦٩٨:٣)
"تہذیب کی اعلٰی قدریں مٹتی نہیں ہیں صرف ان کے حامل بدل جاتے ہیں۔" (١٩٥١ء، تاریخ تمدن ہند، ٢)
"ایک چھوٹا سا سیارہ بارہویں قدر کا ہے جس کو مائنڈ صاحب نے ١٨٥٠ء میں دریافت کیا تھا جس کا نام وکٹوریہ ہے۔" (١٩٠٤ء، سوانح عمری ملکہ وکٹوریہ، ٩٥٢)
قدر کے مترادف
احترام, برابر, بڑائی, رتبہ, جاہ, درجہ
اندازہ, بخت, برتری, بزرگی, بڑائی, بھاگ, تخمینہ, تقدیر, توقیر, درجہ, طاقت, عزت, قَدَر, قسمت, قوت, ماپنا, مرتبہ, مقدار, مقدر, نصیب
قدر کے جملے اور مرکبات
قدر شناس, قدر دان, قدر و منزلت, قدر و قیمت, قدر شناسی, قدر افزائی, قدر افگن, قدر انداز, قدر اندازی, قدر اول, قدر دار, قدر دانی, قدر عافیت, قدر قدرت, قدر قلیل, قدر واجب
قدر english meaning
greatnessdignityhonour; importance; worthprice; measuredegree; bulksize; fatedestiny((Plural) ????? aqdar|) Respect(Plural)اقدار aqdarappreciationbrilliancebrilliance (of star)decreedivinedivine decreehonourlotpartquantityquantity portionrespectvalueworthQader
شاعری
- عجز کیا سو اس مفسد نے قدر ہماری یہ کچھ کی
تیوری چڑھائی غصّہ کیا جب ہم نے جھک کے سلام کیا - قدر رکھتی نہ تھی متاعِ دل
سارے عالم میں میں دکھا لایا - جانی نہ قدر اس گہر شب چراغ کی
دل ریزہ خذف کی طرح میں اُٹھا دیا - ہے کیمیا گرانِ محبت میں قدر خاک
پر وقر کچھ نہیں ہے دل بے گداز کا - آوارہ خاک میری ہو کس قدر الٰہی
پہنچوں غبار ہو کر میں آسماں تلک تو - واجب القتل اس قدر تو ہوں
کہ مجھے دیکھ کر کہے ہے پکار - ہم جوانوں کو نچھوڑا اس سے سب پکڑے گئے
یہ دو سالہ دختر رز کس قدر شتاہ ہے - پژمردہ اس قدر ہیں کہ ہے شبہہ ہم کو میر
تن میں ہمارے جان کبھو تھی بھی یا نہ تھی - انھوں میں جو کہ ترے محوِ سجدہ رہتے ہیں
نہیں ہے قدر ہزاروں برس کی طاعت کی - نہ میری قدر کی اُس سنگدل نے میر کبھو
ہزار حیف کہ پتھر سے میں نے محبت کی
محاورات
- آدمی کی قدر مرے پر ہوتی ہے
- آدمی کیا جو آدمی کی قدر نہ کرے
- اپنا اپنا مقدر یا نصیب یا نصیبا یا مقسوم
- اپنی قدر آپ ہی نہ جانی
- اس قدر کا
- اللہ میں سب قدرت ہے
- اللہ کی قدرت (ہے)
- اللہ کی قدرت کا تماشا دیکھنا
- اللہ کی قدرت کا تماشا نظر آتا ہے۔ اللہ کی قدرت نظر آتی ہے۔ اللہ کی قدرت ہے
- انسان کی قدر بعد مرنے کے معلوم ہوتی ہے