قدم کے معنی

قدم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قَدَم }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں معنی و ساخت کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا اور اسم کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آگے جانا","ایک درخت کا نام","پرانا پن","چلنے میں فاصلہ ایک پاؤں سے دوسرے پاؤں تک","خدا تعالی کی ایک صفت","گھوڑے کی ایک چال","کسی کی آمد کا شگون","ہندی کدم کا معرب"]

قدم قَدَم

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : اَقْدام[اَق + دام]
  • جمع غیر ندائی : قَدموں[قَد + موں (واؤ مجہول)]

قدم کے معنی

١ - پانو (انگوٹھے کے سرے سے ایڑی کے کنارے تک) پا۔

 جب قدم بسمل نے قاتل کی حد سے پار رکھ دیا پانو پر سر رکھ دیا یا پانو سر پر رکھ دیا (١٨٩٥ء، دیوان راسخ دہلوی، ٣٣)

٢ - وہ فاصلہ جو رفتار کی حالت میں دوپیروں کے درمیان ہو، گام۔

"اس مقصد کے حصول کی طرف پہلا قدم یہ ہے کہ انہیں تعلیم دی جائے۔" (١٩٤١ء، ہماری غذا (پیش لفظ)، ٧)

٣ - آمد، آنا جانا، آمدورفت (گھوڑے، بیوی یا کسی کے آنے کا شگون)۔

"بہو کا قدم ہمارے گھر میں مبارک ہوا۔" (١٩٢٩ء، نوراللغات، ٦٢٢:٢)

٤ - پیروں کا تلوا۔

 دوسرے عالم میں ہوں "دنیا" سے میری جنگ ہے "تاج شاہی" سے "قدم" بھی مس کروں تو ننگ ہے (١٩٢٠ء، روحِ ادب، ١٩)

٥ - نقش پا، پانْو کا نشان۔ (ماخوذ: نوراللغات)

 غرض دوڑ، سرپٹ، قدم اور چال ہر اک اسپ کے دیکھے یہ سب کمال (١٨٩٣ء، صدق البیان، ١٢٦)

٦ - گھوڑے کی وہ تیز اور بے تکان چال جس میں اگلے اور پچھلے پانْو کی حرکت برابر ہو، اس سے سوار کو تکان نہیں ہوتی۔

 رونق تھی بہت دشت میں کچھ اپنے قدم سے ویرانے کئی روز سے سنان بہت ہیں (١٩١١ء، دیوان ظہیر، ٨٧:٢)

٧ - [ مجازا ] ذات، دم، واسطہ (عوماً سے کے ساتھ)۔

٨ - [ تصوف ] اس نعمت کو کہتے ہیں جس کا ازل میں حق تعالٰی نے بندے کے لیے حکم کیا تھا اور حق کی اس آخری موہبت اور عطیہ کو بھی کہتے ہیں جس سے عبد کی تکمیل ہوتی ہے۔ (مصباح التعرف)

قدم کے مترادف

پاؤں, رفتار, دم, واسطہ

آمد, آنا, پا, پاؤں, پگ, پَیر, پَینڈ, چال, چرن, خرام, خوبی, دخل, ذات, رِجل, رفتار, صفت, قَدَم, گام, موجودگی, ڈگ

قدم کے جملے اور مرکبات

قدم قدم پر, قدم بوس, قدم با قدم, قدم بوسی, قدم شریف

قدم english meaning

the foot; sole of the foot; a foot|s length; a footstepsteppace((Plural) اقدام aqdam|) Foot(pl اقدام aqdam)a pacea stepantiquityfootfoot stepfootstepmeasureoldness [A]

شاعری

  • بہار رفتہ پھر آئی ترے تماشے کو!
    چمن کو یُمنِ قدم نے ترے نہال کیا
  • تم واقف طریق بے طاقتی نہیں ہو
    یہاں راہ دو قدم ہے اب دور کا سفر سا
  • جو ہے سو بیخود رفتار ہے تیرا اے شوخ
    اس دوش سے نہ قدم تونے اٹھایا ہوتا
  • کوہکن کی ہے قدم گاہ آخر اے اہل وفاق
    طوف کرنے بے ستوں کا بھی کبھی جایا کرو
  • قدم دشتِ محبت میں نہ رکھ میر
    کہ سر جاتا ہے گام اوّلیں پر
  • گو کہ سر خاک قدم پر ترے لوٹے اس میں
    اپنا شیوہ ہے نہیں یہ کہ شکایت کیجئے
  • تیری گلی سے جب ہم عزم سفر کریں گے
    ہر ہر قدم کے اوپر پتھر جگر کریں گے
  • کتنے دل سوختہ ہم جمع ہیں اے غیرت شمع
    کر قدم رنجہ کہ مجلس ہے یہ پروانوں کی
  • سفر ہستی کا مت کر سرسری جوں باد اے رہرو
    یہ سب خاک آدمی تھے ہر قدم پر ٹک تامل کر
  • اے سیل ٹک سنبھل کے قدم بادیے میں رکھ
    ہر سمت کو ہے تشنہ لبی کا مری خطر

محاورات

  • (کا) قدم درمیان ہونا
  • (کے) قدم بھاری ہونا
  • آپ کا بایاں قدم لیجیے
  • آپ کے قدموں کو نہ چھوڑوں گا
  • آسمان پر قدم رکھنا۔ آسمان پر قدم کھینچنا
  • آگے جو قدم رکھتا ہوں پیچھے پڑتا ہے
  • آگے قدم نہ اٹھنا یا بڑھنا
  • آگے قدم نہ پڑنا
  • آگے کا قدم پیچھے پڑنا
  • آنکھوں پر پاؤں (قدم) رکھئے

Related Words of "قدم":