قلمی کے معنی

قلمی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قَل + می }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم جامد |قلم| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے |قلمی| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٠١ء کو "ارمغان سلطانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایسے درخت کا پھل","بِلور نما","پھل کا درخت جس میں قلم لگایا گیا ہو","خط دار","دستی تحریر","دھاری دار","قلم سے نسبت رکھنے والا","قلم کا","قلم کی طرح لمبا","ہاتھ کا لکھا ہوا"]

قلم قَلْمی

اسم

صفت نسبتی

قلمی کے معنی

١ - ہاتھ کا لکھا ہوا (مطبوعہ کا نفیض)۔

" "جوہر" نام کا ایک قلمی رسالہ نکالا بعد کو یہی رسالہ اردو کا معتبر پرچہ بن گیا۔" (١٩٨٣ء، خطبات محمود، ١٠)

٢ - تحریری۔

 خوش ہیں قلمی وعدوں پر جو ڈوب رہے ہیں ان کے لیے تنکے کا سہارا بھی بہت ہے (١٩٢١ء، کلیات اکبر، ١٤٩:٣)

٣ - سلاخ کی شکل والا، قلم دار۔

"حاصل شدہ سوڈیم ایکسڑیکٹ کے ایک حصے میں تھوڑی مقدار میں قلمی فیرس سلفیت ڈالیں۔" (١٩٨٥ء، نامیاتی کیمیا، ٣٩)

٤ - قلم سے نسبت رکھنے والا۔

"مولانا کے نزدیک یہ قلمی پستی کی بات تھی کہ طرز تحریر کو مخاطبین کے ذوق کے مطابق حسین و رنگین بنا کر پیش نہ کیا جائے۔" (١٩٨٨ء، اردو کی ترقی میں مولانا ابوالکلام آزاد کا حصہ، ١١)

٥ - قلم سے بنایا ہوا۔

"انہوں نے بہت سے قلمی اور عکسی تصویریں اپنے ہاتھ کی بنائی ہوئی اختری کو دکھائیں۔" (١٩٢٤ء، اختری بیگم، ٦٠)

٦ - وہ درخت یا وہ پودا جو تخم کے بجائے قلم سے پیدا ہوا ہو، وہ درخت جس میں قلم لگائی گئی ہو۔

"جابجا چمن بندی ہے کوئی قلمی درخت کوئی پیوندی ہے۔" (١٩٠١ء، الف لیلٰہ، سرشار)

٧ - اس درخت کا پھل جس میں قلم لگائی گئی ہو۔

"آم دو طرح کا ہوتا ہے۔ ایک تخمی اور دوسرا قلمی۔" (١٩٦٢ء، پیڑ، ٤٦)

قلمی کے جملے اور مرکبات

قلمی نسخہ, قلمی شورہ, قلمی دوستی

قلمی english meaning

walk with a affected gait

Related Words of "قلمی":