لاٹ کے معنی

لاٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لاٹ }

تفصیلات

iپراکرت سے ماخوذ اسم |لاٹھ| کی ایک املا |لاٹ| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٥٤ء کو "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بچپن کی باتیں","پرانے کپڑے","پہاڑ کی لپٹ","جوالا مکھی","زبانۂ آتش","ستون کھم","فضول باتیں","گھسا ہوا","لارڈ کا مُہند","میلا (کپڑا)"]

لاٹھ لاٹ

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : لاٹیں[لا + ٹیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : لاٹوں[لا + ٹوں (و مجہول)]

لاٹ کے معنی

١ - آگ وغیرہ کی اونچی لو، جوالا مکھی، شعلے کی لپٹ، شعلہ۔

"کسی دیئے کی لاٹ اونچی رہتی ہے کسی کی ہوا سے دبتی اور بجھتی رہتی ہے۔" (١٩٨٦ء، ن، م، راشد، ایک مطالعہ، ٢٧٠)

٢ - شعلے کی لپک، روشن چیز کا عکس جو بلند نظر آئے، روشنی، چمک۔

"شہزادی جب محل میں جھولا جھولتی تو جھولے کی "لاٹ" (روشنی) سات کوس تک دیکھی جاتی تھی۔" (١٩٨٤ء، چولستان، ٢٦٠)

٣ - پتھر، لوہے یا اینٹوں کا اونچا ستون، کھمبا یا مینار جو بطور یادگار، نمائش یا علامت بنا ہوا ہو (جیسے اشوک کی لاٹ یا قطب کی لاٹ یا لاٹھ)۔

"اس لاٹ کے لیے پتھر کہاں سے لایا گیا تھا۔" (١٩٩٣ء، قومی زبان، کراچی، جولائی، ٦٦)

٤ - چکر کا مرکزی کیلا، محور، دھری، دھرا (جیسے چکی یا گھڑی وغیرہ کا محور۔ (ماخوذ: اصطلاحات پیشہ وراں، 170:1)

"تیلی تیل نکال رہا ہے . لاٹ پھر رہی ہے۔" (١٨٦٩ء، اردو کی پہلی کتاب، آزاد، ٨٨)

٥ - کولھو کی لمبی موٹی لکڑی جس کے دباؤ سے تیل نکلتا ہے۔ کولھو کا لٹھا۔

"تاگہ کو بنتا جاتا ہے اور ساتھ ہی لاٹ پر لپیٹتا جاتا ہے۔" (١٨٩١ء، رسالہ حسن، حیدر آباد، مئی، ٥٦)

٦ - (بیلداری) چونا چکی کی چاک کی بلی۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 90:1)

٧ - بنائی کے چرخے کی وہ لکڑی جس پر بنا ہوا کپڑا لپیٹا جاتا ہے۔

٨ - [ قفل سازی ] قفل کے اندر کا ایک پرزہ جس پر کنجی گھومتی یا گھمائی جاتی ہے اور جو آہنی میخ کی شکل قفل کے گھیرے کے مرکز میں جڑا ہوتا ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 7:7)

لاٹ کے مترادف

ستون, لپکا, لو

آقا, امیر, پُرانا, پوشاک, تھم, حاکم, رئیس, شعلہ, صوبہ, عامل, لارڈ, لاٹھ, لپٹ, لو, لوکا, مالک, مینار, وائسرائے, کپڑے, کھمبا

لاٹ کے جملے اور مرکبات

لاٹ صاحب[3], لاٹ پادری[3]

لاٹ english meaning

Old or worn-out clothes; shabby ornamentschiefgovernorlordlotpillartower

شاعری

  • پیادیاں کے کنکر سواراں کے تھاٹ
    وزیراں کے دھم ہور سپاہاں کے لاٹ
  • کس وہندو بچہ کی یاد میں آنکھوں سے اے انشا
    نکتا ہے بڑا جوالا مکھی کے لاٹ کا جوڑا
  • دو تین دن تو ہو چکے اب پھر چلو وہیں
    فیروزشہ کی لاٹ کے اوس چوتھے کھنڈ پر
  • فتح کے دمامے پہ لکڑی کوں ٹھوک
    چلیا لاٹ کا تھاٹ سنگات لوک
  • ظفر یاب و نامی یہ تھے صدر میں
    یہی فوج کے لاٹ تھے غدر میں
  • کھاتے ہیں اس میں لاٹ بہادر ہی حاضری
    دونوں طرف چمن میں ہیں تصویریں بھی کھڑی
  • گورنر کے دفتر میں ہے اختصاص
    یہ ہیں لاٹ صاحب کے منشی خاص
  • بھی تکبیر تحریمہ ہے آٹوان
    مون دسواس خناس کہ لاٹ واں
  • گم ہوئی روحانیت اور مادے کا ہے ہجوم
    لاٹ صاحب کا ادھر زور اس طرف گاندھی کی دھوم
  • پیادیاں کے کٹکر سواراں کے تھاٹ
    وزیراں کی دُم ہور سپاہاں کے لاٹ

محاورات

  • اس کی لاٹھی بے آواز ہے / میں آواز نہیں
  • اس کی لاٹھی میں آواز نہیں
  • اللہ لاٹھی لے کے تھوڑا ہی مارتا ہے
  • اللہ کی لاٹھی میں آواز نہیں (ہوتی)
  • اللہ کی لاٹھی میں آواز نہیں۔ اللہ کی لاٹھی لے کر تھوڑا ہی مارتا ہے
  • اندھے کی (ایک) لاٹھی / لکڑی
  • ایک لاٹھی (سے) سب کو ہانکنا
  • ایک لاٹھی سب کو ہانکنا
  • ایک کی لاٹھی دس جنے کا بوجھ
  • ایک کی لاٹھی دس کا بوجھ

Related Words of "لاٹ":