لٹ کے معنی

لٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لَٹ }

تفصیلات

iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥١٨ء کو "دکنی ادب کی تاریخ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(امر) لٹنا کا","(س ۔ لُنٹ ۔ لوٹنا)","(س ۔ لٹ ۔ لپیٹنا)","بالوں کا لڑ","بیوقوف آدمی","چند بال جن کو عورتیں گوندھتی ہیں","رسی کی وہ لڑی جس کو دوسری لڑیوں سے ملا کر موٹی رسی بناتے ہیں","مینڈک کا بچہ","وہ شخص جو بیوقوفیوں کی باتیں کرے"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : لَٹیں[لَٹیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : لَٹوں[لَٹوں (و مجہول)]

لٹ کے معنی

١ - بالوں کی لڑ، منجملہ گندھے ہوئے یا ایک دوسرے سے چپٹے ہوئے بالوں کی لڑی۔

"انگلستان کے مصوروں کانسٹیل اور لڑنر کے ہاں طلوع و غروب کی نیر نگیاں دیکھیے تو بادلوں کو دیکھ کر دھانی ڈوپٹے لٹ چھٹکائیں کی یاد آجاتی ہے۔" (١٩٨٦ء، فیضان فیض، ٩٩)

٢ - تاگوں یا ریشوں وغیرہ کی لڑی، رسی ڈوری، وغیرہ کی وہ ہر لڑی جس کو دوسری لڑی سے ملا کر رسی اور ڈوری بناتے ہیں۔

"کچی لٹ سن کی لے کر اوپر سے خوب لپیٹو۔" (١٩٢٥ء، محب المواشی، ٢٧)

٣ - [ بنائی ] دری کے کناروں کی ستلی یعنی سوت کی موٹی رسی جو بطور کنی پاتانے کی بغلیوں میں لگائی جاتی ہے، بیوڑ۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 103:2)

٤ - [ ملمع کاری ] وہ پھیلاؤ جو ورق کے پترے میں کٹائی سے پیدا ہوتا ہے۔ (ماخوذ: اصطلاحات پیشہ وراں، 44:3)

٥ - الجھیڑا، مشکل۔ (ماخوذ: علمی اردو لغت، جامع اللغات)

٦ - لاٹ کا مخفف، دھنویں کا وہ سلسلہ جو دھاری کی صورت میں نکلے۔ (جامع اللغات، علمی اردو لغت)۔

لٹ کے مترادف

گیسو, ڈوری, لڑی

الجھن, الجھیڑا, جٹا, رسی, زلف, عیب, گیسو, لپیٹنا, لوٹنا, لڑ, لڑی, مشکل, نقص, ڈوری, کاکل

لٹ کے جملے اور مرکبات

لٹ پٹ

لٹ english meaning

a curlringletlock of haircurllockmatted hair

شاعری

  • نہ پایا دل ہوا روزِ سیہ سے جس کا جالٹ پٹ
    کسو کی زلف ڈھونڈی موبموکا کل کو سب لٹ لٹ
  • مجھے شادابئِ صحنِ چمن سے خوف آتا ہے
    یہی انداز تھے جب لٹ گئی تھی زندگی اپنی
  • لٹے تو لٹ کے یہ توقیر بھی ہمیں کو ملی
    گئے جدھر بھی ہمیں سر پہ رہگزر نے لیا
  • لٹ کے بھی خوش ہوں کہ اشکوں سے بھرا ہے دامن
    دیکھ غارت گِردل‘ یہ بھی خزانے میرے
  • شہ دوڑ کر پکارے کہ آتا ہوں بھائی جاں
    گھر لٹ گیا ہے خاک اڑاتا ہوں بھائی جاں
  • کسی ہے کہنیوں تک آستیں چولی مسکنی ہے
    ہے تس پر لٹ پٹا پٹھیا ہا ہا ہا ہا ہا ہا
  • چھاتی دھلائی کٹوری لونگی تو لٹ دھلائی رپیا
    پانوں دھلن کو چیری لونگی تو خصم چڑھن کو گھوڑا
  • ان کے دم سے تھا یہ گھر وہ تو سدھارے خلد کو
    آج میری بادشاہت لٹ گئی اے بی بیو
  • تھی جن سے زندگی کی حلاوت وہ چھٹ گئے
    دو تین گھر بھرے ہوئے اکدم میں لٹ گئے
  • وہ آئے لٹ پٹی دستار باندھے
    یہ اور ہی باندھنوں باندھا گیا ہے

محاورات

  • (زمانے کی) ہوا پلٹنا
  • آئینہ الٹا دکھانا
  • آنتیں الٹ جانا
  • آنچل الٹ کے سر پر رکھنا
  • آنکھیں الٹ جانا
  • آنکھیں پلٹ جانا
  • اپنی لٹی پر سب آگ رکھتے ہیں
  • اپنے میں اپے الٹ جانا
  • ادھر (٢) میں لٹکانا
  • ادھر (٢) میں لٹکنا

Related Words of "لٹ":