لپٹ کے معنی

لپٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لَپَٹ }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |لپک| کا محرف |لپٹ| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٢٩ء کو "دیوان زادہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["باد سموم","موج ہوا","ٹنا کا"]

لپک لَپَٹ

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : لَپَٹیں[لَپَٹیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : لَپَٹوں[لَپَٹوں (و مجہول)]

لپٹ کے معنی

١ - شعلے، آگ، آنچ وغیرہ کی گرمی کا اثر، لپک۔

 سر سے پا تک بت گر کا تخیل جیسے یا کسی شمع کی لو یا کسی شعلے کی لپٹ (١٩٨٨ء، ضمیر خامہ، ٢٩٠)

٢ - [ مجازا ] گرمی، حرارت۔

"وہ ایک دھونی ہے کہ محبت کی لپٹ سے مرد کو گھیر لیتی ہے۔" (١٩٠٦ء، کو مخزن، ستمبر، ٩)

٣ - لو یا باد سموم کا جھونکا، گرم ہوا۔

 سفاف فضاؤں میں دہکتا ہوا سورج جھلسی ہوئی چٹانوں پہ وہ لو کی لپٹ (١٩٤٣ء، چراغ اور کنول، ٤٨)

٤ - لو جو یکایک تیزی کے ساتھ ہوا کے جھونکے کے ساتھ آئے، بھپکا، خوشبو جو ہوا کے ساتھ آئے، مہک، باس، سوگند۔

"جسکی کی بھینی بھینی لپٹیں قلوب کے تہہ خانوں میں بس گئیں۔" (١٩٨٩ء، صحیفہ اہل حدیث، کراچی، ٣ اکتوبر، ٢)

٥ - [ مجازا ] شعلگی، سرخی، مائل چمک۔

"اس کے ہونٹ ان میں سرخ اور شراب کا نشہ اور لپٹ ہے۔" (١٩٦٢ء، آفت کا ٹکڑا، ١٧٣)

٦ - (تیزی کے ساتھ سرایت کرنے والا) اثر۔

"جن کے دماغ میں مغربی خیالات کی لپٹ کسی مشرقی زبان کے ذریعے سے پہنچی ہے۔" (١٨٨٠ء، مقالات حالی، ١٤٠:٢)

٧ - پرتو، عکس۔

"آدمی کے دل پر فرشتے کی ایک لپٹ ہے۔" (١٨٦٦ء، تہذیب الایمان (ترجمہ)، ١٢٩)

٨ - غیظ و غضب (مناسب لفظوں کے ساتھ)۔

"سرخ سرخ شے میں سے ایک لپٹ سی نکلتی ہوئی معلوم ہوئی۔" (١٩٣٩ء، زندگی، نقاب چہرے، ١٢٩)

لپٹ english meaning

a withering blast (as of hot wind); blast; shock; a flameblaze; heatwarmthglow (of fireor flame)

شاعری

  • شمع کی لُو سے لپٹ کر جل بجھے تو کیا ہوا
    بزم کو کچھ روشنی ہی دیکے پروانے گئے
  • دیوانہ وار مجھ سے لپٹ جائے گی ہوا
    میں سرخ سرخ پھولوں میں جب مسکراؤں گا
  • بہت ذہین و زمانہ شناس تھا لیکن
    وہ رات بچوں کی صورت لپٹ کے رویا بھی
  • محشر میں اگر یہ آتشیں دم ہوگا
    ہنگامہ سب اس لپٹ میں برہم ہوگا
  • سوئی ہے تو لپٹ کے کل شب کو اے زلیخا
    بو تیری بھد گئی ہے یوسف کے پیرہن میں
  • آگ بن جاتا ہے سن کر سوز دل وہ شعلہ رو
    دور سے دیتا لپٹ ہے صورت اخگر مزاج
  • شو کے گلے سے پاربتی جی لپٹ گئیں
    کیا ہی بہار آج ہے برمہا کے رونڈ پر
  • آکے جس دم وہ بیٹھا میرے پاس
    اور کرنے لگا لپٹ کے مساس
  • زمیں سنگلاخ اور ہوا آتش فشاں
    لووں کی لپٹ باد صر صر کے طوفاں
  • گھوڑے جدھر کو آئے زمیں سے لپٹ کے آئے
    وہ باگ پر پھٹا تو یہ منہ پر جھپٹ کے آئے

محاورات

  • آسیب کا لپٹنا
  • آغوش کھول کر لپٹنا
  • آنکھوں کے سامنے (الوپ۔ تلپٹ) غاﺋب ہوجانا
  • آنکھوں کے سامنے سے (الوپ۔ تلپٹ) غائب ہوجانا
  • الٹی نگری تلپٹ راجا
  • الٹی نگری تلپٹ راجہ
  • بر میں لپٹا ہونا یا لپٹنا
  • بلا کی طرح لپٹنا
  • بھوت بن کر (یا ہو کر) لپٹنا
  • بھوت ہو کر چمٹنا یا لپٹنا

Related Words of "لپٹ":