مثال کے معنی

مثال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مِثال }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم اور حرف استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٠٣ء کو "شرح تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["مقابلہ کرنا","ہلانا","(مَثَلَ ۔ مقابلہ کرنا۔ ملانا)","امثلہ (جمع)","ایک عالم کا نام جو اس عالم اور عالم ارواح کے درمیان ہے۔ جو کہ کچھ عالم ظاہری میں پایا جاتا ہے اس میں بھی موجود ہے","حکم نامہ","حکمنامہ قاضی","عالم خواب","ہم شکل"]

مثل مِثال

اسم

حرف تشبیہ, اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع : مِثالیں[مِثا + لیں (ی مجہول)]","جمع استثنائی : اَمْثال[اَم + ثال]","جمع غیر ندائی : مِثالوں[مِثا + لوں (و مجہول)]"]
  • ["جمع : مِثالیں[مِثا + لیں (ی مجہول)]","جمع غیر ندائی : مِثالوں[مِثا + لوں (و مجہول)]"]

مثال کے معنی

["١ - طرح، مثل، مانند، جیسا۔"]

[" نام ہی کیا نشاں ہی کیا خواب و خیال ہو گئے تری مثال دے کے ہم تیری مثال ہو گئے (١٩٩٠ء، شاید ١١٩)"]

["١ - نظیر، عدیل، تمثیل۔","٢ - تصویر، عکس، پرتو، صورت تمثال، شبیہ۔","٣ - کسی چیز کا وہ خاکہ جو ذہن میں ہو، تصوراتی شکل، ہیولا۔","٤ - مشابہت، تشہبیہ، شباہت، روپ، مورت۔","٥ - وہ شے یا بات جو بطور نظیر پیش کی جائے، وہ واقعہ یا امر جس سے کسی اصول کی توضیح ہوتی ہو۔","٦ - نمونہ، بانگی۔","٧ - حکم نامہ، حکم، پروانہ، فرمان شاہی؛ حکمنامۂ قاضی؛ سند جو پیر کی طرف سے خلفیہ کو دی جاتی ہے، سند خلافت۔ (فرہنگ آصفیہ، نوراللغات)","٨ - اخلاقی حکایت کا وہ قصہ جس میں تمثیل یا استعارے کے پیرائے میں کوئی بات کی جائے، حکایت، کہانی۔"]

["\"خود میری مثال میرے سامنے تھی اور مجھ جیسے نہ معلوم کتنے اور تھے\" (١٩٩٢ء، نئی سمت۔ ٢٤)","\"کسی شے کی مثال کو اس شے کی جگہ لے لینے سے مغالطہ واقع ہوتا ہے\" (١٩٢٥ء، حکمۃ الاشراق، ٩٦)","\"کوئی ان چیزوں سے خیر مطلق نہیں ہے، نہ کوئی اور چیز سوا تصور کے لیکن مثال یا تصویر بلامقصد ہو گا\" (١٩٣١ء، اخلاق نقوماجس (ترجمہ) ١٣)","\"عشق کی مثال ایک ایسے باز کی ہے جس کے سامنے کوئی پنچھی پر نہیں مار سکتا\" (١٩٦٨ء، تاویل و تعبیر، ٦١)","\"ذیل میں مختلف الکنیز کے ہم ترکیب مرکبات کی مثالیں دی گئی ہیں جن سے اس خاصیت کی وضاحت ہوتی ہے\" (١٩٨٥ء، نامیاتی کیمیا، (ظہیر احمد)، ١١٢)"," بیکسی کی اس سے بڑھ کر اور کیا ہو گی مثال دل کی میت اور دل ہی اپنا ماتم دار تھا (١٩٤٧ء، نوائے دل، ٣٧)"," بولوں تج کوں ایک مثال کیا خش تمثیل ہے خش حال (١٦٤٠ء، کشف الوجود (قدیم اردو) ٣١٦:١)"]

["١ - ایک عالم کا نام کہ جو کچھ اس میں موجود ہے، اس کی مثال وہاں ملتی ہے اور اس کو عالم مثال کہتے ہیں، عالم خواب؛ (تصوف) اصطلاح صوفیہ میں عینیت ہے اور شرع میں غیریت اور بمعنے لکھتے ہیں نہ عین اور نہ غیر، بعض نے فرق کیا ہے یعنی مثل میں ایک قسم کی مشابہت ثابت ہے لیکن مثال میں شبہ تمام چاہیے اس واسطے کہ حروف کی کثرت معنی کی کثرت پر دلالت کرتی ہے اور کہا گیا ہے علمی العکس اور عالم مثال بالاتر عالم شہادت سے ہے اور فروتر عالم ارواح سے اور عالم شہادت سایۂ عالم مثال ہے اور عالم مثال سایۂ ارواح ہے اور جو کچھ اس عالم میں ہے وہ سب عالم مثال میں ہے اور اسے عالم نفوس بھی کہتے ہیں اور خواب میں جو چیز دیکھی جاتی ہے اسے صورِ عالم مثال کہتے ہیں۔ (ماخوذ: مصباح التعرف، فرہنگ آصفیہ)","٢ - \"افلاطون نے ایک عالم تصورات یا عالم مثال کو قدیم اور واجب الوجود تسلیم کر رکھا تھا جو عالم امسام سے باہر ہے اور جہاں ہر شے کا ایک ازلی تصور یا نمونہ موجود ہے\""]

["١٩٨ء، مجنوں گورکھپوری، فن اور جمالیات، (ترقی پسند ادب) ١٧٩"]

مثال کے مترادف

پھبتی, مثل, نمونہ

بادشاہی, بانگی, تشبیہ, تصویر, تمثال, تمثیل, جیسا, حکایت, حکمنامہ, شباحت, شبیہ, صورت, فرمان, مانند, مثل, مشابہت, نظیر, نمونہ, کہانی

مثال english meaning

(platonic world of) ideasexampleidealinstanceparableproverbsavingsolved exercise

شاعری

  • پھولوں سے زخم کھائے تھے کانٹوں سے سی لئے
    یہ بھی رفوگری کی انوکھی مثال تھی
  • غم زندگی کے ساتھ ہے سائے کی شکل میں
    اے دوست یہ غلط ہے تو کوئی مثال دے
  • کوئی خوش جمال ہوگا‘ کوئی بے مثال ہوگا
    ہمیں کس سے ہے محبت‘ تمہیں نام کیا بتائیں
  • میں کیا بتاؤں کہ تو رنگ ہے کہ خوشبو ہے
    جو تجھ کو دیکھ کسے وہ تری مثال بھی دے
  • ہر فرد لاجواب تھا ، ہر نقش بے مثال
    مِل جُل کے اپنی قوم کی تصویر جو بھی تھی!
  • سایا مثال آئے تھے اس کی گلی میں ہم
    ڈھلنے لگی جو شام تو ڈھلنا پڑا ہمیں
  • لیے انگ انگ میں پیاس سی، سرِ شام وہ
    مری خواہشوں کی مثال تھا مرے سامنے
  • مثال وقت میں تصویر صبح و شام ہوں اب
    مرے وجود پہ چھائی ہے شب تمہاری طرح
  • مثال آب دزدآنکھیں پر از اشک
    ہوا ابر مژہ سے ابر کو رشک
  • مجمر نمن ہوا ہے بدن سوز ہجر سوں
    اسپند کی مثال ہے آتش سواد دل

محاورات

  • مثال دینا

Related Words of "مثال":