مثل کے معنی

مثل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَثَل }{ مِثْل }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, iعربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم اور حرف استعمال ہوتے ہیں اور تحریراً ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(مَثَلَ ۔ مقابلہ کرنا)","(مَثَلَِ ۔ مقابلہ کرنا)","آج کل ان معنوں میں سے لکھا جاتا ہے","پسند کرنا","خواہش کرنا","روئداد مقدمہ","ضرب المثل","طریق کار","مقدمہ کی کارروائی کے کاغذات جو ایک جگہ منسلک ہوں"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), حرف تشبیہ, اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : اَمْثال[اَم + ثال]
  • جمع استثنائی : اَمْثِلہ[اَم + ثِلَہ]
  • ["جمع : اَمْثال[اَم + ثال]","جمع استثنائی : اَمْثِلَہ[اَم + ثِلہ]"]

مثل کے معنی

١ - کہاوت، ضرب المثل، کہن، مقولہ۔

"عربی کی ایک مثل کا مطلب ہے، عوام تو اپنے امیروں کی نقل کرتے ہیں۔" (١٩٧٨ء، روشنی، ١٧)

٢ - وہ حکایت جس میں کوئی اخلاقی یا روحانی حقیقت بیان کی جائے، وہ قصہ جس میں تمثیل یا استعارے کے پیرائے میں کوئی بات بیان کی جائے، اخلاقی حکایت، مثالیہ، مجازیہ، قصہ، کہانی، داستان۔

"تب بلاق نے اس سے پوچھا بہواہ نے کیا فرمایا تب اس نے اپنی مثل کہنی شروع کی۔" (١٨٢٢ء، موسٰی کی توریت مقدس (ترجمہ)، ٦٢٢)

٣ - مانند، نظیر، ہمسر۔

 سرعت میںماہ سے ہے مثل اس کا راہوار کرتا ہے چاروں نعلوں سے پیدا ہلال چار (١٨٨٤ء،کلیات قدر (مہذ اللغات))

٤ - مثال

"تمہاری بھی وہی مثل ہوئی جیسی مثل تم سے پہلوں کی (ہوئی تھی)۔" (١٨٩٥ء، ترجمۂ قرآن مجید، نذیر احمد، ٢٧٠)

٥ - وصفِ محال (فرہنگ آصفیہ)۔

["\"وضع عتیق کی طرف یہ استقرائی سفر ساختیاتی تجزیے سے انحراف کے مثل ہے\" (١٩٩٣ء، قومی زبان، کراچی، جولائی ١٩)"]

٦ - تقابل، موازنہ؛ تشبیہ، استعارہ؛ عہدہ، محکمہ (ماخوذ: پلیٹس)۔

["\"انہوں نے متعلقہ اہلکار اور کچھ دیگر دانا قسم کے ماتحتوں کو اپنے دفتر میں بلایا اور مثل انہیں دکھانے کے بعد ان کی رائے طلب کی\" (١٩٩٢ء، اردو نامہ، لاہور، فروری، ٣١)"," کر کے ان پر پرتو اندازی انوار وجود مثل کو خارج میں ان کے دائر و سایہ کیا (١٨٠٩ء شاہ کمال، دیوان، ١٣)"]

["١ - طرح، مانند، متشابہ۔"]

["\"دور دور سے لوگ ان سے پڑھتے آتے تھے معقولات میں ان کا مثل و نظیر نہ تھا\" (١٨٩٩ء، امراؤ جان ادا، ١٤٩)","\"ہر ایک امیر اپنی اپنی فوج مثل سے جمائے کھڑا رہتا ہے\" (١٩١٩ء، واقعات دارالحکومت دہلی، ١٤١:١)"]

["١ - قسم وار کاغذات کا مجموعہ جو ایک جگہ مرتب کیا جائے اور جن کا تعلق کسی مقدمے یا خاص معاملے سے ہو، مقدمے کی کارروائی کے کاغذات جو ایک جگہ منسلک ہوں، روئداد مقدمہ، مقدمے کی فائل (اس معنی میں ایک عموماً املاسین سے (مسل) بھی ہے)۔","٢ - تصویر، عکس، پرتو۔"]

["١ - تمام صفات میں برابر، ہمسر، ہم رتبہ، ملتی جلتی شے یا بات، نظیر۔","٢ - ایک قسم کی جماعت کے لوگ، (فوج) ہم قوم اور ہم کفو لوگوں پر مشتمل رسالہ یا پلٹن۔"]

مثل کے مترادف

حکایت, داستان, مثال, طرح, عدیل, تا, مقولہ, مانند, نظیر

اکھان, تمثیل, ثانی, حکایت, داستان, روداد, عدیل, قصہ, مانند, مثال, موافق, نظیر, کاروائی, کہانی, کہاوت

مثل کے جملے اور مرکبات

مثل اعلی, مثل بمثل, مثل بندی, مثل خواں, مثل در مثل

مثل english meaning

fabletale; parable; proverbadageproverbial saying((Plural) امثال amsal|) Saying((Plural) مثال amsal|)(Plural) امثال amsal`(usu. but wrong spelling of مسل)analogous (to)aslikeproverbresemblingresembling [A]sayingsimilar

شاعری

  • ہر شے کی مثل ہوگی کوئی بے کسی کی حد!
    اِس شہرِ بے ہُنر کا ہے دِن بھی سیاہ کیا؟
  • ہرشے کی مثل ہوگی کوئی بے کسی کی حد!
    اس شہر بے ہنر کا ہے دن بھی سیاہ کیا؟
  • چپ چپا توں سے لڑ ہے جھگڑتی ہے
    وہ مثل ہے آبیل تو مجھے مار
  • پی پی کے جھوم جھوم کے گاگا کے مثل جوش
    آدھوم سے عبادت آب وہوا کریں
  • تیری آتش بیانی داغ روشن ہے زمانے پر
    پگھل جاتا ہے مثل شمع دل پر اک سخنداں کا
  • مثل انار کے دل ہے پھانک پھانک لیکن
    پیو کی نیاز خاطر کس ہاتھ دے بھجانا
  • مثل ہے بھولے بامھن گاے کھائی
    جواب پھر آؤں (کذا) تو لچھمن دہائی
  • تیرا فراق تھا دل و سینہ پہ مثل سل
    مدت سوں دل رہا تھا ترے غم میں پا بگل
  • ابلی ہوئی آنکھوں پہ رکھا دست مطہر
    آشوب اڑا مثل شمیم گل احمر
  • دیکھا جو آنکھ اٹھا کے تو میداں سے تا فرات
    چھائی تھی مثل ابر سیہ فوج بدصفات

محاورات

  • اپنا مثل نہ رکھنا
  • امثلہ۔ آتما کی آنچ بڑی(تیز) ہوتی ہے
  • جمال بے کمال مثل گل بے خوشبو ہے
  • شادی غمی سب کے ساتھ ہے ۔ شادی غمی مثل دامن چولی
  • ضرب المثل
  • ضرب المثل ہوجانا یا ہونا
  • ضرب المثل ہونا
  • مثل طوطا آنکھ پھیرتا ہے
  • مثل نہ ہونا یا رکھنا
  • مثلا ۔ مردن بہ عزت بہ از زندگانی بذلت

Related Words of "مثل":