معنی کے معنی

معنی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَع + نا (ا بشکل ی) }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے، اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے، ١٦٠٤ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جائے خواستن","جائے قصد","جائے قصد کردن","علم بیان","لُغوی معنی قصد کردہ شدہ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : مَعْنوں[مَع + نوں (و مجہول)]

معنی کے معنی

١ - ہر لفظ کا وہ محل جہاں وہ استعمال کیا جائے، مطلب، مفہوم، منشا۔

"ہمارے ہاں "مضمون". کا لفظ بالعموم موضوع یا معنی یا داخلی تجربہ کی نشاندہی کے لیے مختص رہا ہے۔" (١٩٩٨ء، قومی زبان، کراچی، فروری٥٧)

٢ - علم بیان (نور اللغات)

 ہوئی ہے پیار سے منہ کو دکھانے نیئں سو کیا معنی سخن دے مہربانی کے سناتے نئیں سو کیا معنی (١٧٤١ء، شاکرناجی، دیوان، ٣٩١)

٣ - سبب، وجہ، باعث۔

 آئینہ خانہ میں وہ چھپے اپنے حسن سے خوبی یہ حسن کی ہے یہ معنی حیا کے ہیں (١٨٩٢ء، شعور (نوراللغات))

٤ - خوبی، لطف۔

"خدا دراصل ایک معنی کا نام ہے۔" (١٩٣٦ء، شرر، مضامین، ١٢٢:٣)

٥ - باطن، اصلیت، ماہیت، حقیقت، مجاز کا عکس۔

معنی english meaning

meaningintended senseintentessence

شاعری

  • پرشور سے ہے عشق معنی پسراں کے
    یہ کاسۂ سر کاسۂ طنبور ہوا ہے
  • اس بتکدے میں معنی کا کس سے کریں سوال
    آدم نہیں ہے صورتِ آدم بہت ہیں یاں
  • اس بتکدے میں معنی کا کس سے کریں سوال
    آدم نہیں ہے صورتِ آدم بہت ہی یاں
  • رنگوں کے اہتمام میں صورت بگڑ گئی
    لفظوں کی د‌ھن میں ہاتھ سے معنی نکل گئے
  • وہ نظر آج بھی کم معنی و بیگانہ نہیں
    اس کو سمجھا بھی کرو‘ اس پہ بھروسہ بھی کرو
  • لفظ و معنی میں جو نسبت ہے تن و روح کی ہے
    ورنہ معنی ہیں کہاں اور کہاں ہیں الفاظ
  • لفظ و معنی میں نہیں‘ جلوۂ و صورت میں نہیں
    عشق ایک چیز ہے‘ جو حرف و حکایت میں نہیں
  • یہ اور بات چشم نہ ہو معنی آشنا
    عبرت کا ایک درس تھی، تحریر جو بھی تھی
  • ہم نے ترے خیال میں ڈھونڈا ترے جمال کو
    لفظوں کی دیکھ بھال میں معنی کہیں نکل گئے
  • اس بتکدے میں معنی کا کس سے کریں سوال
    آدم نہیں ہے صورت آدم بہت ہیں یاں

محاورات

  • ال (١) معنی فی بطن الشاعر / القائل
  • المعنی فی بطن الشاعر
  • الٹے معنی پہنانا
  • پس از صد سال ایں معنی محقق شدنجاقانی۔ کہ بورانی ست بادنجان و بادنجان بورانی
  • معنی دینا
  • معنی رکھنا

Related Words of "معنی":