نازل کے معنی

نازل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ نا + زِل }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے بعینہ اردو میں داخل ہوا اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٩١ء کو "قصۂ فیروز شاہ (قلمی نسخہ)" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["اترنے والا","اُترنے والا","درُود ہونے والا","گرنے والا","گرنے والا (نَزَلَ۔ اترنا)","نیچے آنے والا","وارد ہونے والا"]

نزل نازِل

اسم

صفت ذاتی

نازل کے معنی

١ - اترنے والا، نیچے آنے والا، گرتے والا۔

"چاروں انبیاء پر اللہ جل شانہ، نے اپنی مقدس کتابیں نازل فرمائیں۔" (١٩٨٩ء، ایک قاری کی سرگزشت، ٨٨)

٢ - واقع، وارد، پہنچنے والا، گزرنے والا، پیش آنے یا ہونے والا، آنے والا، سامنے آنے والا۔

"بلائے ناگہانی کی طرح نازل ہو جایا کرتے تھے۔" (١٩٣٨ء، بحر تبسم، ٢٠٣)

نازل کے مترادف

صادر, وارد

صادر, وارد, ہابط

نازل کے جملے اور مرکبات

نازل شدہ

نازل english meaning

descendingalighting; dismounting; arriving (at)alightingarrivingarriving atcoming downdescendeddismountingrevealedrevealed (scriptures)unexpected

شاعری

  • نازل عجیب قسم کا اس دم عذاب تھا
    دوزخ میں جانے والوں کا یہ پا تراب تھا
  • دکھو شکست شرع یہ اچھا نہیں سکوت
    نازل نہ ہو کہیں غضب حی لایموت
  • تیرا شکر واجب ہے ہر دم ایار
    کیا نعمتاں جگ پُہ نازل ہزار
  • نگوں بخت اگرچہ بڑا شہر ہے
    کہ نازل بلا جس پہ یو قہر ہے
  • یہاں سے پھر یہ بعد طے منازل
    ہوتی اوس شہر موعودہ میں نازل
  • کہا تب او عالم کہ اے ماہتاب
    کہ یک سو اوپر چار نازل کتاب
  • سکھی تجھ ناز نازل کا نہ صورت لکھ سکے یک مو
    دھرے گر سو زباں نازک قلم نقاش مانی کا
  • کیا قرآں خدا نازل محمد ہور علی تئیں
    سدا جبریل لیا تا وحی رحمت ربی کا
  • عمر کم ہونے لگی اور آرزو بڑھنے لگی
    اشتیاق یار نے دل میں جو نازل کی ہوس
  • ہر دم ہے ترا لطف مرے حال کے شامل
    پیدا کیا واں وحی جہاں ہوتی تھی نازل

محاورات

  • آفت نازل رہنا
  • آفت نازل ہونا
  • بلا نازل ہونا
  • بلا کی طرح نازل ہونا
  • روز ایک تازہ بلا نازل ہونا
  • سر پر بلا نازل ہونا
  • عذاب ‌(کا) نازل ہونا
  • عذاب ‌نازل ‌ہونا
  • غضب خدا کا نازل ہونا
  • غضب نازل کرنا

Related Words of "نازل":