ناگ کے معنی

ناگ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ناگ }

تفصیلات

iپراکرت سے اردو میں ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["انساں کے بدن کی پانچ ہواؤں میں سے ایک جو ڈکار کے وقت منہ سے نکلتی ہے","پھن دار سیاہ سانپ","پھنیر سانپ","ظالم آدمی","مار سیہ","کئی پودوں کا نام","کالا سانپ","کسی قسم کی بہترین چیز","ہندو چوہڑوں کی ایک ذات"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : ناگَن[نا + گن]
  • جمع غیر ندائی : ناگوں[نا + گوں (و مجہول)]

ناگ کے معنی

١ - سانپ، سرپ، مار۔

"ایک بل کھائے ہوئے ناگ کے پھن پر موم بتی جل رہی تھی" (١٩٩٠ء، کالی حویلی، ١٢۔)

٢ - کالا سانپ، مارِ سیاہ، افعی (اسے ہندو مقدس سمجھتے ہیں) (انگریزی:Cobra)، (لاطینی:Olubernage)۔

 جسے وہ رات کی رانی قرار دیتے ہیں مجھے وہ شاخ سیہ ناگ بن کر ڈستی ہے (١٩٨٠ء، شہر سدا رنگ، ٣٦۔)

٣ - [ سالوتری ] وہ دونوں بھونریاں جو گھوڑے کی ایال کی جڑ میں ہوں

"اَدیتی کے بطن سے اَدیتا یعنی مختلف النواع اور لاء پیدا ہوئی مثلاً عفریت، ناگ، ناگ مانس" (١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، بھارت۔ ١٩٤:٢۔)

٤ - [ معماری ] بنگڑی دار ڈاٹ کی ایک قوس، شروع کی قوس کو جو آنکڑے نما اور سانپ کے پھن سے مشابہ ہوتی ہے ناگ کہتے ہیں۔ (اصلاحاتِ پیشہ وراں، 106:1)

"راماین میں لکھا ہے کہ. آریوں کو بڑے بڑے دیوؤں سے سامنا پڑا اور انہوں نے بندروں کی مدد سے قوم ناگ کے ملک جو سانپ کی پرستش کرتے تھے زیروزبر کیا" (١٩١٣ء، تمدنِ ہند، ٧١۔)

٥ - آدمی کے بدن کی پانچ اہم ہواؤں میں سے ایک جو ڈکار کے وقت منہ سے نکلتی ہے۔ (پلیٹس، جامع اللغات)

"جس پارے میں ناگ نامی عیب رہ جائے اس کو کھا لیں تو بدن سے بدبو آنے لگتی ہے" (١٩٢٦ء، خزائن الادویہ، ٥:٣۔)

٦ - ہندو چوہڑوں کی ایک ذات۔ (جامع اللغات)

٧ - امریکہ کے باشندے جنہیں پاتال لوک کے باشندے کہتے تھے۔ (فرہنگِ آصفیہ)

٨ - کشیب منی کی زوجہ کدرویا سرسا کے بطن سے پیدا ہونے والی مخلوق جس کا چہرہ انسان کا سا ہوتا ہے، دُم سانپ کی سی ہوتی ہے اور جو پاتال میں رہتی ہے۔ (پلیٹس؛ فرہنگِ آصفیہ)

٩ - ایک قوم جو سانپ کو پوجتی ہے۔

١٠ - ہاتھی، فیل، پیل، ہستی۔ (پلیٹس، فرہنگِ آصفیہ)

١١ - پارے کے سات عیبوں میں سے ایک کا نام۔

١٢ - کسی قسم کی بہترین چیز؛ بادل؛ کئی پودوں کا نام۔ (جامع اللغات، پلیٹس)

ناگ کے مترادف

سانپ, مار

اجگر, اژدر, افعی, بادل, حیہ, رستی, سرپ, مار, مارسیہ, کیڑا, ہاتھی

ناگ کے جملے اور مرکبات

ناگ راجہ, ناگ کرن, ناگ کنیا, ناگ کیسر, ناگ متی, ناگ لوک, ناگ چنپا, ناگ دمنی, ناگ دون, ناگ دونا, ناگ دیوتا, ناگ ڈنڈ, ناگ بانی, ناگ بند, ناگ پنجمی, ناگ پھن, ناگ پھنی

ناگ english meaning

a snakeserpent; the hooded snakeor cobra di capelloColuber naga (which is regarded as sacred by the Hindus); a Nagaor fabulous serpent - demon so calledhaving a human face with the tail of a serpent (the race of these beings is said to have spring from Kadruwife of Kasyapaor from su-rasain order to people Patalaone of the regions below the earth) an elephant; name of several plantsMesua roxburghii (a small tree with fragrant blossoms)

شاعری

  • اٹھی آگ شعلے شفق کھم سنی
    سو اس ناگ کے آتشیں دم مئی
  • نتھا آد تھیں ناگ کے سربدم
    قدھاںتھیں ہوا جد دھر یا ہت کدم
  • تیرے میرے پاواں سکی جوں ناگ ناگن مل رہے
    صدقے نبی کرتا قطب کرتار تھے آپار عیش
  • نہ جانوں کہاں کوں منتر سکھیاں
    پدم پانوں تل ناگ جنتر سکھیاں
  • ارے یہ ناگ جس کو ڈنک لاوے
    تپاوے کانو رو جیورا گنوا وے
  • جلالت کے ارچت جھڑالے ہیں سب
    لوہے جن کے ہت ناگ کالے ہیں سب
  • اس وقت نے مندمل حنا جگ سوں یکا خاطر خنک
    جس رات کالا ناگ ہو تجہ زلف مجھ لٹ پٹ ہوا
  • سنایا جوں اپنا گلا ناگ گوں
    سو آیا نگل سنڈ میں تے ہلوں
  • گندی چونٹی پٹیاں دو پھن نظر بھر دیکھا کیونکر
    ملے ہیں ناگ ناگن دو اتیا تو جیو کوں لے ڈرنا
  • ارے یہ ناگ جس کو ڈنگ لاوے
    نپاوے کا نور و جیورا گنوا دے

محاورات

  • آئے کناگت پھولا کانس۔ بامن اچھلیں نو نو بانس
  • اچھے کی صحبت بیٹھئے کھایئے ناگریاں‘ برے کی صحبت بیٹھئے کٹوایئے ناک اور کان
  • بھلی سنگ بیٹھئے کھایئے ناگر پان۔ برے سنگ بیٹھئے کٹایئے ناک اور کان
  • جیسے ناگ ناتھ تیسے (ویسے) سانپ ناتھ
  • جیم کناگت جی خوش کینا۔ کٹھن بنی جب وچھنا دینا
  • چہ ‌گویم ‌کہ ‌ناگفتن ‌بہتر ‌است
  • ساجن پیت لگائے کے دور دیس جن جاؤ، بسو ہماری ناگری ہم مانگیں تم کھاؤ
  • سجن پیت لگائے کے دور دیس جن جاؤ۔ بسو ہماری ناگری ہم مانگیں تم کھاؤ
  • سخت ناگوار گزرنا یا ہونا
  • سنگت اچھی بیٹھئے کھائیے ناگر پان۔ کھوٹی سنگت بیٹھ کے کٹائیے ناک اور کان

Related Words of "ناگ":