نگاہ کے معنی

نگاہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ نِگاہ }

تفصیلات

١ - نظر، درشٹ، درشٹی، چتون۔, m["دیکھ بھال","روشنی چشم"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : نِگاہیں[نِگا + ہیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : نِگاہوں[نِگا + ہوں (و مجہول)]

نگاہ کے معنی

١ - نظر، درشٹ، درشٹی، چتون۔

٢ - تیور، بصارت۔

٣ - آنکھ چشم جیسے نگاہ بھر کر دیکھنا۔

٤ - شناخت، پرکھ، مداخلت جیسے اس چیز کی انہیں خوب نگاہ ہے۔

٥ - توجہ، التفات، رغبت، عنایت، مہربانی۔

٦ - دید، نظارہ۔

٧ - نگرانی، حفاظت، خبرداری، چوکسی، رکھوالی، نظربندی، حراست۔

٨ - امید، بھروسا خیال جیسے لب تیرے بیمار کی اللہ پر نگاہ ہے۔

نگاہ کے مترادف

آنکھ, بصارت, ٹکٹکی, روشنی, لحاظ, بینائی, نظر

آنکھ, التفات, امید, بصارت, بھروسا, بینائی, پرکھ, توجہ, چتون, چوکسی, خیال, درشٹ, دید, رغبت, شناخت, عنایت, مہربانی, نظارہ, نظر, نظربندی

نگاہ کے جملے اور مرکبات

نگاہ التفات, نگاہ الفت, نگاہ انتخات, نگاہ اول, نگاہ آشنا, نگاہ باز, نگاہ بازپسیں, نگاہ بازی, نگاہ بان, نگاہ بانی, نگاہ بد, نگاہ بسمل, نگاہ بصیرت, نگاہ بلیغ, نگاہ بے ادب, نگاہ بے تاب, نگاہ پرورش, نگاہ پست, نگاہ تحقیق, نگاہ تخیل, نگاہ ترحم, نگاہ تعمق, نگاہ تغافل, نگاہ تلطف, نگاہ تلے, نگاہ تند, نگاہ تیز, نگاہ حسرت, نگاہ حسن, نگاہ حقارت, نگاہ خفاش, نگاہ خفتہ, نگاہ خلق, نگاہ خیرہ, نگاہ دار, نگاہ داری, نگاہ داشت, نگاہ دوررس, نگاہ دوز, نگاہ دوست, نگاہ ستائش, نگاہ سرسری, نگاہ سرمگیں, نگاہ سنجی, نگاہ شرمسار, نگاہ شرمگیں, نگاہ شناس, نگاہ شوق, نگاہ عبرت, نگاہ عتاب, نگاہ عجز, نگاہ عشق, نگاہ عنایت, نگاہ غور, نگاہ غیظ, نگاہ فیض, نگاہ قبول, نگاہ قدرت, نگاہ قہر, نگاہ کج, نگاہ کرم, نگاہ کشفی, نگاہ کم, نگاہ کی گردش, نگاہ گرم, نگاہ لطف, نگاہ محبت, نگاہ مست, نگاہ معرفت, نگاہ مفتن, نگاہ ملتفت, نگاہ مہر, نگاہ مہرباں, نگاہ مہربانی, نگاہ میں, نگاہ نارسا, نگاہ ناز, نگاہ واپسیں, نگاہ یار, نگاہ یاس, نگاہ یکہ تاز

نگاہ english meaning

lookglancesightviewregard; consideration; lookaspect (of); watchingobservationattention; custodycare.

شاعری

  • جو نگاہ کی بھی پلک اٹھا‘ تو ہمارے دل سے لہو بہا
    کہ وہیں وہ نازک بے خطا‘ کسو کے کلیجے کے پار تھا
  • بناں کی میر ستم وہ نگاہ ہے جس نے
    خدا کے واسطے بھی خلق کا وبال نے
  • طرزِ نگاہ اُس کی دل لے گئی سبھوں کے
    کیا مومن و برہمن کیا گبر اور ترسا
  • اس کی طرزِ نگاہ مت پوچھو
    جی ہی جائے ہے آہ مت پوچھو
  • دے میگسار ظرف جنھیں خم کشی کے تھے
    بھر کر نگاہ تو نے جو کی دوہیں چھک گئے
  • نگاہ مست سے جب چشم نے اس کی اشارت کی
    حلاوت مئے کی اور بنیاد مے خانہ کی غارت کی
  • کس کے لگا ہے تازہ و تیر نگاہ اُس کا
    اِک آہ میرے دل کی ہوئی ہے پار ہر شب
  • جاتا رہا نگاہ سے جوں موسمِ بہار
    آج اُس بغیر داغِ جگر ہیں سیاہ پوش
  • یک چشمک اس طرف بھی تو کافر کہ تو ہی ہے
    دین نگاہ حسرت و ایمان آرزو!
  • اُس کی نگاہ تیز ہے میرے دوش و بر پر ان روزوں
    یعنی دل پہلو میں میرے تیر ستم کا نشانا ہے

محاورات

  • آپس میں نگاہیں لڑنا
  • آدمی کی نگاہ پہچاننا
  • آسمان کی طرف دیکھنا یا نگاہ اٹھانا
  • اپنی اپنی نظر / نگاہ
  • اجل زیر نگاہ پھرنا
  • اس پر سے نگاہ کا قدم پھسلتا ہے
  • اس طرح نکلنا جیسے عینک میں سے نگاہ نکلتی ہے
  • اس کی نگاہ میں جادو ہے
  • اس کی نگاہ میں خار دکھائی دیتا ہے
  • اللہ پر نگاہ رکھنا

Related Words of "نگاہ":