ٹاٹ کے معنی
ٹاٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ٹاٹ }
تفصیلات
iسنسکرت میں اصل لفظ |تراتر| ہے جو کہ بطور اسم مستعمل ہے اردو زبان میں اس سے ماخوذ |ٹاٹ| مستعمل ہے اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے ١٦٩٧ء میں ہاشمی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بچانے والا","بوریوں کا کپڑا","بونٹ کا سبز خول جس میں چنا ہوتا ہے","ساہوکار کے بیٹھنے کی گدی یا قالین","سن کا بنا ہوا موٹا کپڑا"]
تراتر ٹاٹ
اسم
اسم نکرہ ( مذکر )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : ٹاٹوں[ٹا + ٹوں (واؤ مجہول)]
ٹاٹ کے معنی
"موسم برسات میں ڈربہ کے تین طرف ٹاٹ لگا دیا جائے جو بارش اور سردی سے مرغیوں کو محفوظ رکھے" (١٩٥٦ء، طبیب مرغی خانہ، ٣٤)
ایک تسلہ اک کٹورا ایک کمل ایک ٹاٹ ہے بہت اہل توکل کے لیے سامان جیل (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ١٤٠)
"شام کو ایک پیٹر کے نیچے پنچایت بیٹھی ٹاٹ بچھا ہوا تھا" (١٩٣٦ء، پریم چند، پریم بتیسی، ١٣٧:١)
"وہ اون سے ایک قسم کا ٹاٹ بن کر بطور خیمہ کے رہتے تھے" (١٩١٨، امت کی مائیں، ٥)
ٹاٹ کے مترادف
مسند
بادبان, بوریا, پلاس, تراتِر, تَرپال, چٹائی, غالیچہ, قالین, گدی, مسند, کرپاس, کینوس
ٹاٹ کے جملے اور مرکبات
ٹاٹ باف, ٹاٹ بافی, ٹاٹ بند, ٹاٹ بندی
ٹاٹ english meaning
sock clothcanvass; a mat; the piece of sacking or carpet on which a banker sits; the green pod of chickpea or "gram"
شاعری
- میل دوئی کا سگرے گھاٹ
جیہا مخمل، تیہا ٹاٹ - کہیں بان اٹیری ٹاٹ کڑی، کہیں دمر کھ چمرخ تکلا ہے
کہیں روک رو پیا خوردہ ہے، کہیں کوڑی پیسا دھیلا ہے - نہ ہاتھ آیا جو جوتا ٹاٹ بافی اور چمکی کا
تو پہنا ایک صاحب نے فرنگی ٹاٹ کا جوڑا - کہیں بان اٹیری ٹاٹ کڑی ، کہیں دمر کھ ، چمرخ نِکلا ہے
کہیں روک ، روپیا، خوردہ ہے، کہیں کوڑی پسا ، میلا ہے - کہیں بان اٹیری ٹاٹ کڑی کہیں دمر کھد چمرخ تکلا ہے
کہیں روک روپیا خوردہ ہے کہیں کوڑی پیسہ دھیلا ہے - ہر دھ میں جس کا جی موا کیا ہے پلنگ نہالی اسے
سکھ ہے تو ماں جی کوں بھلا سونا زمیں کا ٹاٹ - رستے میں کہا سو تو وہ جا باٹ میں سوئے
گر ٹاٹ بچھانے کو دیا ٹاٹ میں سوئے - کہیں بان اٹیری ٹاٹ کڑی‘ کہیں دمر کھ‘ چمرخ تکلا ہے
کہیں روک‘ روپیا خوردہ ہے‘ کہیں کوڑی‘ پیسا دھیلا ہے - کہتی ہے کوئی مجکو جوڑا سوہا بنا دو
یا ٹاٹ بافی جوتا یا کفش سرخ لادو - کس کو ہوگی بھلا یہ پسند
شال میں دیدیں ٹاٹ کا پیوند
محاورات
- درزی کی سوئی کبھی ٹاٹ میں کبھی کمخواب میں
- دمڑی کی نہاری میں ٹاٹ کے ٹکڑے
- زر بفت کے لباس میں ٹاٹ کا ٹکڑا
- سوا چھیدے ٹاٹ کو تو پہلے آپ کو چھدائے
- نئی بہو ٹاٹ کا لہنگا
- ٹاٹ الٹ جانا یا الٹنا
- ٹاٹ الٹنا
- ٹاٹ میں مونجھ بخیہ
- ٹاٹ کا لنگوٹا (کی لنگوٹی) نواب سے یاری
- ٹاٹ کا ملا ڈولرا تینوں جات گلام۔ جت چاہے جت بیٹھ کرتوت کرو بسرام