ٹیوب کے معنی

ٹیوب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ٹِیُوب }

تفصیلات

iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی ہی عربی رسم الخط کے ساتھ ہی اردو زبان میں بطور اسم مستعمل ہے تحریراً ١٩٥٩ء میں "آگ کا دریا" میں مستعمل ہے۔, m["پتلی پائپ","فلوریسنٹ ٹیوب"]

Tube ٹِیُوب

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : ٹِیُوبیں[ٹِیُو + بیں (یائے مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : ٹِیُوبوں[ٹِیُو + بوں (واؤ مجہول)]

ٹیوب کے معنی

١ - نلی، نلکی، (عموماً ربر کی) گول نلکی جس میں ہوا بھری جائے، یہ سائیکل وغیر کے پہیے میں استعمال ہوتی ہے۔

"انسانی بچے تک ٹیوبوں میں پیدا ہونے لگے ہیں" (١٩٧٥ء، تہذیب وفن، ٨٩:١)

٢ - لندن کی زیر زمین برقی ریل۔

"طلعت دوسرے روز صبح منہ اندھیرے ٹیوب میں بیٹھ کر چلیں" (١٩٥٩ء، آگ کا دریا، ٦٦٦)

٣ - ٹیوب کی شکل کی برقی روشنی۔

"رات کے وقت خانہ کعبہ میں سبز رنگ کے ٹیوب لائٹ روشن کر دیے جاتے ہیں" (١٩٧٥ء، مساوات، کراچی، ٢٩ جنوری، ٣)

ٹیوب کے مترادف

نل, نلکی

سرنگ, نال, نل, نلکی

ٹیوب کے جملے اور مرکبات

ٹیوب ٹرین

ٹیوب english meaning

tubesponge [E]

Related Words of "ٹیوب":