پارس کے معنی

پارس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پا + رِس }{ پا + رَس }پتھر جس کو چیز چھو کر سونا بن جاتی ہےایک قسم کا پتھر

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٦ء کو "حیات سعدی" میں مستعمل ملتا ہے۔, iسنسکرت سے اردو میں داخل ہوا۔ سنسکرت میں اس کا مترادف لفظ "سپرس" ہے۔ اردو میں بطور اسم اور گاہے بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٥٦ء میں "قصۂ کام روپ و کلاکام" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(صفت) نفیس اور عمدہ مٹھائی جو پتلوں میں پروسی جاتی ہے","ایک خیالی پتھر جسے ہندوستان کے لوگ اکسیر کی بجائے خیال کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر یہ پتھر لوہے سے چھوا جائے تو اسے سونا بنادے","غیر فانی","مرکبات میں استعمال ہوتا ہے","نہایت عمدہ یا نفیس","وہ پتھر جو کسی چیز کو چھوجائے تو اسے سونا بنادے","کسوٹی جس سے جواہرات پرکھے جاتے ہیں"], ,

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : پارَسوں[پا + رَسوں (و مجہول)]
  • لڑکا
  • لڑکی

پارس کے معنی

١ - ایران کا قدیم نام جو ہوشنگ کے بیٹے پارس کے نام پر رکھا گیا تھا۔

"اساطیری روایات کی رو سے ہوشنگ بن کیو مرث نے اپنے ملک کا نام ایران رکھا اور جب اس کا بیٹا پارس تخت نشین ہوا تو یہ پارس کہلانے لگا۔" (١٩٦٨ء، دائرۂ معارف اسلامیہ، ٦٢٧)

٢ - موجودہ ایران کے ایک صوبے کا نام جس کا معرب فارس مشہور ہے۔

"فارس : پارس کی معرب شکل . جو یونانی نام پرسیس Persis سے ماخوذ ہے۔" (١٩٧٣ء، دائرۂ معارف اسلامیہ، ٣٨:١٥)

١ - ایک پتھر جس کی نسبت مشہور ہے کہ لوہے سے چھو جائے تو اسے سونا بنا دیتا ہے۔

"کندن بن کر چمک اور پارس بن کر دمک۔" (١٩٣٦ء، شونتی، ٣٦)

٢ - ایک خاص قسم کے پتھر کا ٹکڑا، کسوٹی، جس سے جواہرات پرکھے جاتے ہیں۔ (جامع اللغات، 9:2)

٣ - (زنانوں کی اصطلاح) مرد۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، منیر، 55)

پارس الدین، پارس عظیم، پارس فقیر

پارس ناز، پارس فاطمہ

پارس کے جملے اور مرکبات

پارس پتھر

پارس english meaning

philosopher|s stoneThe philosopher|s stone which immediately converts into gold any metal it touchesParisParas

شاعری

  • نہ ہنسوں کیونکہ جو ماریں کس و ناکس پتھر
    ضرب پتھر کی ہے دیوانہ کو پارس پتھر
  • پارس روپی جیو ہے لوہو روپ سنسار
    پارس سے پارس بھیا پرکھ بھیا ٹکسار

محاورات

  • پارس بن جانا
  • پارس رہے جانیے یا باٹ چلے جانیے
  • پارس ناتھ سے چکی بھلی جو آٹا دیوے پیس‘ کڑھ نر سے مرغی بھلی جو انڈے دیوے بیس
  • پارسناتھ سے چکی بھلی جو آٹا دیوے پیس۔ کڑھ نر سے مرغی بھلی جو انڈے دیوے بیس
  • جو پارس سے کنچن اپجے سو پارس ہے کانچ۔ جو پارس سے پارس اپجے سو پارس ہے سانچ
  • چیل کے گھر میں پارس ہوتا ہے
  • من خوب می شناسم پیران پارسا
  • من خوب می شناسم پیراں پارسا را
  • کٹھیا ‌کھلا ‌بٹیا ‌پارس

Related Words of "پارس":