پاپی کے معنی
پاپی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پا + پی }
تفصیلات
iسنسکرت سے اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نو سرہار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["بد راہ","بے رحم","خطا کار","زنا کار","سنگ دل","سیاہ کار","شقی القلب","قسی القلب","وہ شخص جو گناہ کرے"]
اسم
صفت نسبتی ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : پاپَن[پا + پَن]
- جمع ندائی : پاپِیو[پا + پِیو (و مجہول)]
- جمع غیر ندائی : پاپِیوں[پا + پِیوں (و مجہول)]
پاپی کے معنی
مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایمان کی حرارت والوں نے من اپنا پرانا پاپی ہے برسوں میں نمازی بن نہ سکا (١٩٢٤ء، بانگ درا، ٣٣٦)
"انچارج برہمن بڑا پاپی، بڑا کرودھی، بڑا فطرتی اور بڑا کھاو تھا۔" (١٩٢٥ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٢٠، ٤:٤)
لو بھی پاپی پیٹ کے بندے میری نوائیں کیا سمجھیں ناظر ہے اس راگ کا رسیا اس کو گیت سناتا ہوں (١٩٣٧ء، نغمۂ فردوس، ١٩٤:٢)
پاپی کے مترادف
آلودہ, روسیاہ, عاصی, فاسق, مجرم
آثم, اپرادھی, بدطینت, پرمعاصی, خاطی, شریر, ظالم, عاصی, قصوروار, گناہگار, گنہگار, مجرم, ملزم, کٹھور
پاپی english meaning
criminalguiltysinfulsinnerto buryto drive into fixto interto pitchto plantto sink
شاعری
- کیا کرے تجھ سے پاپی سوں فائز
سینہ غم سوں ہے تیرے آبلہ دار - کل رات کو جو مرغا ہوتے ہی صبح رویا
تھا جتنا ہوش میرا سب لے گیا وہ پاپی - لوبھی پاپی پیٹ کے بندے میری نوائیں کیا سمجھیں
ناظر ہے اس راگ کا رسیا اس کو گیت سناتا ہوں - آگ لگے جر جاوے وہ پاپی جولے راجہ کا نام
لاکھوں مانس ایک نام کے رہیں بسیں ایک ٹھام
محاورات
- انکر کھیتی انکر گائے وہ پاپی جو مارن جائے
- ایک پاپی ناؤ کو ڈبوتا ہے
- ایک پاپی ناو کو ڈبوتا ہے
- بھڑبھڑیا اچھا پیٹ پاپی (کا کپٹی) برا
- پاپی پاپ کا بھائی اور نہ باپ کا
- پاپی کا مال اکارتھ جاتا ہے
- پاپی کا مال پراچت جائے (چور پڑے یا ٹھگ لے جائے) ڈنڈ بھرے یا چور لے جائے
- پاپی کی ناؤ (بھر کے ڈوبے) ڈوبے پر ڈوبے
- پاپی کی ناؤ منجدھار میں ڈوبتی ہے
- پاپی کے من میں پاپ ہی بسے