پرائی کے معنی

پرائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَرا + ای }{ پِرا + ای }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ صفت |پرایا| کی تانیث |پرائی| اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "مینا ستونتی" میں مستعمل ملتا ہے۔, ١ - گنے کے پوروں کے صاف کرنے کا عمل۔, m["پرایا کی تانیث"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : پَرایا[پَرا + یا]

پرائی کے معنی

١ - پرایا کی تانیث۔

 جگر، دل، جان، ایماں اب کہاں تک نام لے کوئی وہ ظالم سینکڑوں چیزیں پرائی لے کے بیٹھا ہے (١٩٢٥ء، شوق قدوائی، دیوان، ١٣٧)

١ - گنے کے پوروں کے صاف کرنے کا عمل۔

پرائی کے جملے اور مرکبات

پرائی اولاد, پرائی آگ, پرائی بات, پرائی جوتی, پرائی چوٹ, پرائی عورت, پرائی زنجیر, پرائی مصیبت, پرائی جنی

پرائی english meaning

another|sforeignOf or belonging to anotherstrange

شاعری

  • ہوتی ہے گرچہ کہنے سے یارو پرائی بات
    پر ہم سے تو تھمی نہ کبھو منہ پر آئی بات
  • پرائی آگ میں جل کر تو سیاہ پوش ہوئے
    خود اپنی آگ میں جلتے تو کیمیا ہوتے
  • پرائی آگ میں جلنا کوئی سیکھے پتنگوں سے
    بہت کم ہیں جنہیں یہ جراتِ رندانہ ملتی ہے
  • پرائی محنتیں آؤ کہ بانٹ لیں دونوں
    کچھ اس طرح کہ شجر تیرے اور ثمر میرے
  • مسرتیں بھی پرائی ہیں غم بھی مانگے کے
    حیات کیا ہے‘ کسی بے کفن کا چندہ ہے
  • پرائی بھار کے کوں سناوے گلا
    تو اس جائی کوں موت آنا بھلا
  • جگر، دل، جان، ایماں اب کہاں تک نام لے کوئی
    وہ ظالم سیکڑوں چیزیں پرائی لے کے بیٹھا ہے
  • یہ پتنگے کو مصیبت کھینچ لائی آگ میں
    ورنہ کون اے شمع گرتا ہے پرائی آگ میں
  • ہوتی ہے گرچہ کہنے سے یارو پرائی بات
    پر ہم سے تو تھمی نہ کبھو منھ پر آئی بات
  • دل میں جب تک رہی تو اپنی تھی
    منھ سے نکلی ہوئی پرائی بات

محاورات

  • آ بنی سر پر اپنے چھوڑ پرائی آس
  • آ بنی سر‘ اپنے چھوڑ پرائی آس
  • آس پرائی وہ تکے جو جیتے ہی مرجائے
  • آنکھ لجائی دھی پرائی
  • اپنی پیڑ پرائی باتیں
  • اپنی عقل اور پرائی دولت بڑی معلوم ہوتی ہے
  • اپنی عقل اور پرائی دولت بہت بڑی معلوم ہوتی ہے
  • اپنی ناک کٹی تو (بلا سے) کٹی۔ پرائی بدشگونی تو ہوگئی
  • اپنی ناک کٹی تو کٹی پرائی بد شگونی تو ہوگئی
  • اپنی ناک کٹی تو کٹی پرائی بدشگونی تو ہوگئی

Related Words of "پرائی":