پلید کے معنی

پلید کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَلِید }

تفصیلات

iفارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٨٨ء کو "ہدایاتِ ہندی (قلمی نسخہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(اسم مذکر) بھوت","بھوت پریت","گالی کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے","ہونا کے ساتھ"]

پلید پَلِید

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : پَلِیدوں[پَلی + دوں (و مجہول)]

پلید کے معنی

١ - ناپاک، جوظاہر یا باطن کے اعتبار سے (عارضی یا مستقل) نجس ہو۔

"پلید، جناب حضرت جل شاہ کی درگاہ کی طرف رُخ نہیں کرتا۔" (١٩٢٤ء، تذکرۃ الاولیا، ٢٣٧)

٢ - حرام۔

"پلید یعنی حرام طریقوں سے کمائی ہوئی چیز کا یا ردی اور گھٹیا چیز دینے کا ارادہ اور نیت بھی مت کیا کرو۔" (١٩٦٦ء، روزنامہ جنگ، کراچی، ١٧ اپریل، ٣)

٣ - گندا، غلیظ، گندگی میں آلودہ، میلا کُچیلا۔

"بھلا مجھے کیا معلوم تھا کہ تمہارا انوکھا بچہ بندروں جیسی گندی اور پلید شئے کے ساتھ جا کر کھیلے گا۔" (١٩٠١ء، جنگل میں منگل، ٨٢)

٤ - بُرا، خراب، قابلِ نفرت، لائق اجتناب۔

 گئی عُمر اور وہی چال پر رہی کچھ نظر نہ حال پر مگر اب جمی یہ خیال پر کہ وہ کار سخت پلید تھا (١٨٦٤ء، دیوانِ حافظ ہندی، ٨)

٥ - [ مجازا ] بدنفس، بدذات، شریر، موذی، خبیث، ظالم (اکثر بطور دشنام)

"اس زن فاحشہ اور غلام پلید کو کھڑے چنوا دوں تو روا ہے۔" (١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ١١)

پلید کے مترادف

خبیث, گندہ, سور, غلیظ, نجس, ناپاک

اپوتر, اشدھ, پریت, خبیثہ, روح, غلیظ, قذر, گندہ, متعفّن, ناپاک, نجس

پلید english meaning

defield ; polluteddefiledencounteringevil spirit etc.evil spirit, etc.fighting (with)meetingnucleanpollutedseeing

شاعری

  • شیطان بھاگتا ہے محمد کے نام سے
    کیا خوف اس پلید و خبیث و کشیف کا
  • چند تن آخر ہوئے چو تیا شہید
    موت کتے کی موے کیتے پلید
  • چند تن آخر ہوے چوتیا شہید
    موت کتے کی موے کیتے پلید
  • کبھی پلید کبھی گھیل اور کبھی بھڑیل
    ہر ایک آن نئے ملتے ہیں خطاب ہمیں

محاورات

  • سگ بدریائے ہفتگانہ بشوئے۔ چونکہ ترشد پلید تر باشد
  • مٹھی برباد (یا پلید یا خراب یا خوار ) ہونا
  • مٹھی برباد (یا پلید یا خراب یا خوار) ہونا
  • مٹی برباد (یا پلید یا خراب یا خوار) کرنا
  • مٹی پلید (تباہ) کرنا
  • مٹی پلید (تباہ)ہونا
  • مٹی پلید کرنا
  • مٹی پلید یا خوار ہونا

Related Words of "پلید":