پہرے کے معنی

پہرے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَہ + رے }

تفصیلات

١ - پہرا کی جمع یا مغیرہ حالت (تراکیب میں مستعمل)۔, m[]

اسم

اسم نکرہ

پہرے کے معنی

١ - پہرا کی جمع یا مغیرہ حالت (تراکیب میں مستعمل)۔

پہرے کے جملے اور مرکبات

پہرے دار, پہرے داری, پہرے میں

شاعری

  • لوگو میرے افکار پہ پہرے نہ بٹھاؤ
    جذبہ کبھی پابندِ سلاسل نہیں ہوتا
  • ہر موڑ پر ہیں ظلم کے پہرے لگے ہوئے
    چلنا پڑے گا وقت کی رفتار دیکھ کر
  • آنے والا کل

    نصف صدی ہونے کو آئی
    میرا گھر اور میری بستی
    ظُلم کی اندھی آگ میں جل جل راکھ میں ڈھلتے جاتے ہیں
    میرے لوگ اور میرے بچّے
    خوابوں اور سرابوں کے اِک جال میں اُلجھے
    کٹتے‘ مرتے‘ جاتے ہیں
    چاروں جانب ایک لہُو کی دَلدل ہے
    گلی گلی تعزیر کے پہرے‘ کوچہ کوچہ مقتل ہے
    اور یہ دُنیا…!
    عالمگیر اُخوّت کی تقدیس کی پہرے دار یہ دنیا
    ہم کو جلتے‘ کٹتے‘ مرتے‘
    دیکھتی ہے اور چُپ رہتی ہے
    زور آور کے ظلم کا سایا پَل پَل لمبا ہوتا ہے
    وادی کی ہر شام کا چہرہ خُون میں لتھڑا ہوتا ہے

    لیکن یہ جو خونِ شہیداں کی شمعیں ہیں
    جب تک ان کی لَویں سلامت!
    جب تک اِن کی آگ فروزاں!
    درد کی آخری حد پہ بھی یہ دل کو سہارا ہوتا ہے
    ہر اک کالی رات کے پیچھے ایک سویرا ہوتا ہے!
  • نکل ہی جائے گی اک دن مدار سے یہ زمیں
    اگر چہ پہرے پہ بیٹھے ہیں آسماں کیا کیا
  • منزل منزل ہَول میں ڈُوبی آوازیں ہیں
    رستہ رستہ خوف کے پہرے دیکھ رہا ہُوں
  • پھرتا ہے چور پہرے میں شاید چھپا ہوا
    گرد اوس کی خواب گہ کے مگر شب بھر آفتاب
  • کونسل میں یہی ہیں مالک میز
    چوکی پہرے کو بس ہیں انگریز
  • بچ کے دزدیدہ نِگہ سے تری زلفیں کھولیں
    چور پہرے کے تلنگے کو میں غافل سمجھا
  • یاد کے دوار کو تیغہ کردو ، جگہ جگہ پہرے بٹھال دو
    اجنبی بنجاورں سے کہہ دو پیت نگر کی راہ نہ آئیں

محاورات

  • اتارو حاکم اور دوپہرے وہی نقصان کرنا ہے
  • پہرے میں آجانا
  • پہرے میں بٹھانا یا دینا یا ڈالنا
  • پہرے میں رکھنا
  • پہرے میں ہونا
  • پہلے پہرے سب کوئی جاگے دوجے پہرے بھوگی۔ تیسرے پہرے چور جاگے چوتھے پہرے جوگی
  • زبان پر پہرے بٹھا دینا

Related Words of "پہرے":