ڈیل کے معنی

ڈیل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ڈِیل }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم |ڈول| کی ایک صورت ہے جو اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٧٨٠ء کو "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پاؤں کا گٹا","شکل صورت","قابل خاکی","قالب خاکی","وہ سختی جو پاؤں کی انگلیوں کے بیچ میں جوتی کی رغر سے ہوجاتی اور ہمیشہ بڑھ کر تکلیف دیتی رہتی ہے"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

ڈیل کے معنی

١ - جسم، جثہ، گاٹھی۔

 مت کچل مفلس کو اپنے پاؤں سے اے مال دار بھاری بھرکم ہے اگر ہاتھی کی صورت تیرا ڈیل (١٩٨٢ء، ط، ظ، ٧٠)

٢ - جسامت، قدو قامت۔

"اس کا نکلتا ہوا ڈیل اب جوانی سے گلے مل رہا تھا۔" (١٩٣٦ء، ریاض خیر آبادی، نثرِ ریاض، ١٣٨)

٣ - وجود، ہستی۔

"میں نہیں چاہتا میرے ڈیل سے آپکی آبرو میں بٹہ لگے۔" (١٩٣٦ء، پریم چند، واردات، ٣١)

ڈیل کے مترادف

جثہ, قامت, قد, جسم, وضع

پنڈا, تن, جسامت, جسم, حبثہ, حجم, شکل, صورت, قامت, قد, قطع, گوکھرو, مشابہت, وضع, ڈول, ڈھانچ, کاٹھی

ڈیل کے جملے اور مرکبات

ڈیل ڈول, ڈیل دار

ڈیل english meaning

bulksizestaturebody(of market) being busybeing in full swingbloomingflourishingfreshfull of activitypomp and showsplendidsuccessfulwell-attended

شاعری

  • پھر اور ہزاروں ساتھ چلے جو بھوت پری اور اچھس تھے
    ڈیل اونچے ان کے برج ثمن اور سیس بھی ان کے گمٹ سے
  • ہوئ ہے ناتوانی اس کے درپے
    کہ وہ ڈیل اب دھویں کی سی گرہ ہے
  • یہ ڈیل ڈول تیرا ایسا گھڑا خدا نے
    جیسی طرح سے باسن سانچے میں ڈھالتے ہیں

محاورات

  • اونٹ برابر ڈیل بڑھایا پاپوش برابر عقل نہ آئی
  • اونٹ برابر ڈیل بڑھایا پاپوش بھر عقل نہ آئی
  • اونٹ برابر ڈیل بڑھایا‘ پاپوش بھر عقل نہ آئی
  • سارے ڈیل میں زبان ہی حلال ہے
  • فیل سا ڈیل بڑھانا
  • گاڑی سا ڈیل گھل جانا

Related Words of "ڈیل":