ڈین
{ ڈِین }
تفصیلات
iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٥ء کو "خطبات محمود حسین" میں مستعمل ملتا ہے۔
["Dean "," ڈِین"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
ڈین کے معنی
١ - بڑے گرجے کا افسر اعلٰی، بڑا پادری، کالج کا مقیم رفیق جس کے سپرد طلبا کی نگرانی ہو۔ (انگلش اردو ڈکشنری آف کرسچین ٹرمنالجی، 30، علمی اردو لغت)
"میرے لیے سنڈیکیٹ کا ممبر رہنا ممکن نہیں، ڈین کے عہدے سے میرا استعفٰی منظور کیا جائے۔" (١٩٧٥ء، محمود حسین، خطبات، ٢١)
٢ - یونیورسٹی کے کسی کلیے کا صدر، فیکلٹی کا نگران۔