کورا کے معنی
کورا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کو (واؤ مجہول) + را }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ صفت ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧١٨ء کو "دیوانِ اَبُرو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(س کومار۔ پاکدامن)","ان پڑھ","بغیر شوب پڑا ہوا","بن لکھا","بے مروت","بے وفا","تازہ بُنا ہوا","مٹی کا جس میں ابھی پانی نہ پڑا ہو (برتن)","وہ کپڑا جس پر رنگ نہ دیا ہو یا جسے سفید نہ کیا ہو","کلپ دار"]
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : کوری[کو (واؤ مجہول) + ری]
- واحد غیر ندائی : کورے[کو (واؤ مجہول) + رے]
- جمع : کورے[کو (واؤ مجہول) + رے]
کورا کے معنی
کورے گھڑے میں دور کی ندی کا پانی مٹی کی مہک سے سوندھا ہو ہی جاتا ہے (١٩٨٨ء، میں مٹی کی مورت ہوں، ٣٨٧)
پورا پچپن گز کھدر کا کورا تھان گٹھڑی میں سے نکال کر میرے ہاتھ میں دے دیا" (١٩٨٦ء،جوالا مکھ، ١٥٤)
"نئے خیالوں کی آمد کا منتظر میں کورا کاغذ اور قلم لیے آسمان کو تکتا رہا" (١٩٨١ء، اکیلے سفر کا اکیلا مسافر، ١٦٣)
"انہوں نے بھی کورا جواب دے کر رخصت کر دیا" (١٩٨٧ء، صحیفہ، جولائی/ ستمبر، ٣۔)
"یہ ایسے نوجوانوں کا ٹولہ تھا جو اسلامی علوم میں کورے تھے" (١٩٨٦ء، اقبال اور جدید دنیائے اسلام، ٦٩٩)
"دن کو کورے آسمان کے نیچے دھوپ کی تیزی میں. پکتے کھانوں کی بھاپ، گوند اور چھالوں کا دھواں جنہیں چرواہوں سے خرید کر لوگ وہاں چلاتے تھے" (١٩٤٣ء، تائیس (ترجمہ) ٤٣٠)
"کوئی زبان کوری نقالی سے نہیں آتی" (١٩٤١ء، اردو زبان اور اسالیب، ٢٩٤)
"انگریزی اسکول میں داخل تو ہو گیا مگر حساب میں بالکل کورا تھا" (١٩٨٣ء، حصار انا، ٢٠)
"میں تو خود تصویر کشی کے فن میں کورا ہوں" (١٩٨٤ء، اوکھے لوگ، ٢٣٣)
"اس کی جوانی کی کنواری چاندنیاں اور کوری دوپہریں مایوس گزر رہی ہیں" (١٩٧٣ء، جہان دانش، ٥٦١)
"سو روپیہ میں متفرق سامان لے کر کورے چار سو روپے بچا لیے" (١٩٧٩ء، عورت اور اردو زبان، ٣٠١)
"ان کی زبان کوری اور نظم ادھوری ہے" (١٩٣٣ء، مغل اور اردو، ٨٤)
"سطح پیش چادر کی بڑے بڑے پتھروں کی سہو جن کو مطلوبہ ڈھال پر کوری ٹھکائی کر کے لگایا گیا ہو" (١٩٤٩ء، آب پاشی، ٢٨٩۔)
"شام کے وقت گھر میں آیا، دیکھا والدہ صاحبہ نے کوری مٹی سے زمین لیپی ہے" (١٩١٩ء، آپ بیتی، حسن نظامی، ٣٠)
"اس کام کو بنے ہوئے تین برس ہی ہوئے تھے کہ یہ صدر پیش چادر کے بیٹھ جانے سے ناکارہ ثابت ہوا. بالائی سمت کی پیش چادر میں کورے پتھر کا پھرتیلا ٥٠ فٹ چوڑا اور دو فٹ موٹا تھا، کسی قسم کی گھلی ملی مٹی کا یا کوئی اور ناگزار فرش کا مسالا نہیں تھا" (١٩٤٩ء، آب پاشی، ٣٢٣)
کورا کے مترادف
اچھوت, خالص, سادہ, کہر
احمق, بالکل, بیوقوف, جاہل, جدید, خالص, خالی, روکھا, سادہ, سرتاسر, صاف, غریب, غیرمستعمل, مفلس, نادان, ناملنسار, نرا, نلوہ, نو, نیا
کورا کے جملے اور مرکبات
کورا برتن, کورا پن, کورا پنڈا, کورا استرا, کورا سلما, کورا صفحہ, کورا کاغذ, کورا تہ درز, کورا جواب, کورا سر, کورا کپڑا, کورا گھڑا
کورا english meaning
bland or untouchedcurtcurtefreshnewonlyuneducated or unletteredunhandledunused
شاعری
- شیخ جی چھو تو یہاں چڑہے نہ گھولا کیجے
آب نیساں میں لے کر کورا سکورا تعویذ - یہ سارا جان اجان پناں
ہور روار کورا کہات کہاں
بھیس لیا ہے وہ اک جناں
محاورات
- جیت ندیہوں کورا مرے اٹھیہوں چورا
- کورا بچ جانا یا بچنا
- کورا رہ جانا
- کورا رہنا
- کورا نکل جانا
- ہرے پھرے کھیت میں کوراہ