کیل کے معنی
کیل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کِیل }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی و متداول ساخت کے عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٧٠٠ء کو "من لگن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["باندھنا","آم جو درخت پر سب سے چھوٹا ہو","جمی ہوئی پیپ جو مہاسوں کو دبانے نے نکلتی ہے","سونے چاندی کا لونگ کی شکل کا زیور جو عورتیں ناک میں پہنتی ہیں","لمبی کتری ہوئی چھالیہ یا لونگ جو گلوری بند رہنے کے لئے لگاتے ہیں","لوہے کی سلاخ جو چکّی میں لگی ہوتی ہے","لوہے کی کھونٹ","ناز و نخرے","کیلنا کا"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : کِیلیں[کی + لیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : کِیلوں[کی + لوں (و مجہول)]
کیل کے معنی
"بچے بڑے ہنرمند تھے کی ٹھونک کر کچھ آمیزے لگا کر کسی نہ کسی طرح لکڑیاں جوڑ لائے۔" (١٩٨٤ء، طوبٰی، ٣٨٦)
وے کیل پہ گیان کے کھڑے ہیں کیوں پا سکیں ان کوں جے پڑے ہیں (١٧٠٠ء، من لگن، ١٥)
"دلی کی مہترانیوں کا قیاس آج کل کی مہترانیوں پر نہ کیجیے، ان کی زبان ہی ستھری نہ تھی کیڑے بھی صاف ستھرے پہنتی تھیں . کانوں میں پتے بالیاں، ناک میں سونے کی کیل۔" (١٩٩٠ء، قومی زبان، کراچی، مارچ، ٧٢)
"بالائی کے اوپر کی پرت کی گلوری بناتا تھا اور پستہ کی کیل لگاتا تھا۔" (١٩٣٦ء، قدیم ہنر و ہنر مندانِ ہند، ١٥٤)
"ابھی دھوپ کی کیل نہ پھوٹی تھی کہ صفیں باندھے فرانسیسی پل پر نظر آنے لگے۔" (١٩٠٧ء، نپولین اعظم (ترجمہ)، ١١٠:١)
"جہاز اپنے بائیں کا بوجھ بھی سمندر کی نذر کر کے اپنی کیل پر سیدھا کھڑا ہو چکا تھا۔" (١٩٧٤ء، اردو ڈائجسٹ، لاہور، اکتوبر، ٩٠)
ایسے میں یکاد گیانی آوے سد گیان کی کیل کوں لگا دے (١٧٠٠ء، من لگن، ٢٨)
"پہلے گاجروں کو چھیل کر ان کی کیل نکال ڈالو۔" (١٩٠٦ء، نعمت خانہ، ٩٥)
"ذرا آگے بڑھے تو ایک صاحب بائیسکل پر جا رہے تھے لہٰذا ہم اُچک کر کیل پر پیچھے کھڑے ہو گئے۔" (١٩٤١ء، عظیم بیگ چغتائی (نگار، کراچی، مارچ ١٩٨٨ءء، ١٤))
"پتھر کے ستون . ہر دو پتھروں کے درمیان کیل (Dowel) دے کر بنائے جائیں۔" (١٩١٧ء، رسالہ تعمیر عمارت (ترجمہ)، ٣٧)
"جرمن کیلیں بھاری جوتوں میں گلیارے سے احاطے اور احاطے سے واپس کمرے میں آتے جاتے رہے۔" (١٩٧٠ء، قافلہ شہیدوں کا، ٣١٨:١)
کیل کے مترادف
سلاخ
اختلاط, برنجی, پریگ, تماشا, جماع, مسام, میخ, ناز, نخرے, کوکا, کھونٹی, کھیل, کیل, کیلی
کیل کے جملے اور مرکبات
کیل بھیڑی, کیل پرزے, کیل خانہ, کیل دار, کیل کانٹے, کیل گھر, کیل بلونچے
محاورات
- آنکھ بند کر کنوﺋیں میں دھکیلا
- اتر گرو دکن میں چیلا۔ کیسے بدھیا پدھے اکیلا
- اندھے کنویں میں دھکیلنا
- اکا وکیل گدھا پٹنہ شہر میں سدھا
- اکا وکیل گدھا۔ پٹنہ شہر میں سدھا
- اکیلا (سورما) چنا بھاڑ نہیں پھوڑ سکتا
- اکیلا پوت کمائی کرے گھر کا کرے کہ کچہری کرے
- اکیلا پوت کمائی کرے یا کچہری کرے
- اکیلا چلئے نہ باٹ جھاڑ بیٹھئے کھاٹ
- اکیلا چنا بھاڑ نہیں پھوڑ سکتا