بادشاہ کے معنی

بادشاہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ باد + شاہ }سردار، سلطان، استاد

تفصیلات

iفارسی زبان کا اسم ہے فارسی میں |پادشا| مستعمل ہے۔ اردو زبان میں اصلی معنی میں ہی |بادشاہ| مستعمل ہے اردو پر عربی اثرات کی وجہ سے |بادشاہ| لکھا جاتا ہے لیکن صحیح املا |بادشا| ہی ہے۔ ١٥٠٠ء میں "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تخت کا مالک","جہاں بان","سادہ لوح","صاحب امر","ظل اللہ","گیتی بان","گیتی فروز","مطلق العنان","نہایت امیر","کامل فن"],

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جمع : بادْشاہان[باد + شا + ہان]
  • جمع ندائی : بادْشاہو[باد + شا + ہو (واؤ مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : بادْشاہوں[باد + شا + ہوں (واؤ مجہول)]
  • لڑکا

بادشاہ کے معنی

١ - صاحب تخت و تاج، خود مختار حکمران جو کسی کے سامنے جواب دہ نہ ہو۔

"بہادر شاہ کو انگریز پکڑ کر کالے پانی لے گئے تو انگریز بادشاہ ہوئے یا نہ ہوئے۔" (١٨٦٨ء، مرآۃ العروس، ٢١٨)

٢ - مالک، خداوند، حاکم۔

 وراثت سید مرحوم کی جام گدائی ہے جو اس گھر کا گدا ہو گا دلوں کا بادشا ہو گا (١٩٣٧ء، نغمہ فردوس، ٤٧:١)

٣ - اپنی مرضی کا مختار، غنی، مطلق العنان، دوسروں سے بے نیاز۔

 حر سے کوئی امید تعاون گناہ ہے مانے گا کیا وہ بات مری بادشاہ ہے (١٩٥٢ء، مرثیہ یکتا امروہوی، ١٣)

٤ - [ مجازا ] اعلٰی، افضل، ممتاز، سردار، نمایاں۔

"ہند کے جنگلوں میں بادشاہ دو درخت ہیں، سال اور ساگوان۔" (١٩١٣ء، تمدن ہند، ٤٩)

٥ - استاد فن، کسی ہنر میں کامل، جیسے : بھولو پہلوان کشتی کا بادشاہ ہے۔ (ماخوذ : پلیٹس)

"بخدا چڑی کے بادشاہ کی سی داڑھی چڑھائے، کلّے پر کلّہ، گٹھا ہوا بدن، سینہ آگے کو بھپرا ہوا۔" (١٩٣١ء، روح لطافت، ١١٠)

٦ - تاش کا ایک پتا جس پر بادشاہ کی تصویر بنی ہوتی ہے اور وہ کھیل میں بیگم سے اعلٰی اور اکّے سے پست سمجھا جاتا ہے۔

٧ - شطرنج کا وہ مہرہ جو صرف گھوڑے کی چال قبل از کشت چلتا اور دوڑ دھوپ سے محفوظ رہتا ہے۔ (فرہنگ آصفیہ، 347:1)

علی بادشاہ، احمد بادشاہ، حیدر بادشاہ، حسن بادشاہ

بادشاہ کے جملے اور مرکبات

بادشاہ گر, بادشاہ سلامت, بادشاہ پرست, بادشاہ بھوگ, بادشاہ گردی, بادشاہ وقت, بادشاہ زادی, بادشاہ طوس, بادشاہ مات, بادشاہ پسند, بادشاہ زادہ

بادشاہ english meaning

kingmonarchsovereign; lordmaster; a proficient (in)Badshah

شاعری

  • غیرتِ مہر‘ رشکِ ماہ ہو تم
    خوبصورت ہو‘ بادشاہ ہو تم
  • فرق سائل کی ہے صدا میں کچھ!
    یاکمی ظرفِ بادشاہ میں ہے؟
  • تیغ دودم سے بھی سِوا خطرہ
    حلقۂ قربِ بادشاہ میں ہے
  • بادشاہ جب اس مقام پر پہنچے
    تو وہاں آب حیات مانگا اور
  • بادشاہ تھا اس روش اندر جہاں
    دیکھو اب تو حال یہ ہے آپناں
  • گر بادشاہ ہوکر عمل ملکوں ہوا تو کیا ہوا
    دو دن کا نرسنگا بجا بھوں بھوں ہوا تو کیا ہوا
  • شمعون بادشاہ فرنگ ازقضاے کار
    نکلا تھا باسپاہ فراواں وبیشمار
  • سب معافی کے گناہاں بخش اپنے لطف سوں
    تیرے دربن مدعا کا نئیں اے بادشاہ
  • سلام اسے کہ اگر بادشاہ کہیں اس کو
    تو پھر کہیں کہ کچھ اس سے سوا کہیں اس کو
  • حر سے کوئی امید تعاون گناہ ہے
    مانے گا کیا وہ بات مری بادشاہ ہے

محاورات

  • آبرو جگ میں رہے تو بادشاہی جانیے
  • آبرو جگ میں رہے تو بادشاہی ہی جانئے
  • اپنے دل کا بادشاہ
  • اپنے دل کے بادشاہ (مختار) ہیں
  • اپنے گھر (میں سب بادشاہ ہیں) ہر کوئی بادشاہ ہے
  • اندھا بادشاہ لنگڑا وزیر کاٹھ کا گھوڑا لوہے کی زین
  • اڑھائی دن سقے نے بادشاہت کی
  • اڑھائی دن سقے نے بھی بادشاہت کی ہے
  • اڑھائی دن کی بادشاہت
  • ایک تھا بادشاہ ہمارا تمہارا خدا بادشاہ

Related Words of "بادشاہ":