باپ کے معنی
باپ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ باپ }
تفصیلات
iسنسکرت میں اصل لفظ |بپت| ہے اردو میں اس سے ماخوذ |باپ| مستعمل ہے ہندی میں بھی |باپ| ہی مستعمل ہے۔ دونوں کا ماخذ سنسکرت ہی ہے اردو میں ١٥٠٣ء، میں "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["باپ","پیدا کرنا","وپ","ماں کا خاوند","متبنہ بنانے والا","کسی بچے کو بیٹا بنانے والا"]
بپت باپ
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : باپوں[با + پوں (واؤ مجہول)]
باپ کے معنی
"شیخو کا کوئی باپ نہیں۔" (١٩٢٢ء، انارکلی، ٤١٦)
"تیرہ سو اکتیس برس سے وہ ساری دنیا کا باپ اور دنیا والے اس کے بچے ہیں۔"١٩١٣ء، انتخاب توحید، حسن نظامی، ١٢
"یہ ہمارے باپ آدم علیہ السلام سے ہم تک . کی . تاریخ . ہے۔" (١٩٦٨ء، کیمیاوی سامان حرب، ٢٠٣)
"سقراط فلسفے کا باپ تسلیم کیا جاتا ہے۔" (١٨٩٨ء، مقالات شبلی، ٤١:٦)
"جی نقصان نہیں، نقصان کا باپ ہو جائے۔" (١٩٣٧ء، دنیائے تبسم، ١١٢)
"آسمان پو رہتا ہے سو ہما نرا باپ۔" (١٧٤١ء، ہندوستانی گرامر، شلزے، ١٣٠)
باپ کے مترادف
ابو, باوا, ابا
اب, ابا, ابُّو, استاد, باوا, بزرگ, بڑا, پتا, پدر, پیر, پیو, گرو, گورو, مُرشد, والد, وپر, ڈیڈی
باپ کے جملے اور مرکبات
باپ دادا, باپ کا, باپ کا اجارا, باپ کا سایہ, باپ کا گھر, باپ کا مال, باپ کا نوکر, باپ کے مولوں
باپ english meaning
father; senioreldersuperiorfatherholeswindows
شاعری
- اس بار سفر سے ہم کس شان سے لوٹے ہیں
ماں باپ نے پہچانا ہم کو بڑی مشکل سے - خبر یہ ہوئی جب کہ ماں باپ کو
کیا گم انہوں نے وہیں آپ کو - کیا باپ شہہ تج سوں کہہ کیا برا
کہ توں آج ہوتا ہے اس تے جدا - تب آرس سلکھن کے ماں باپ سنگ
کہیا یوں سو خلوت میں ہوبے درنگ - ماں باپ کی پیاری ناز بھری آنکھوں آگے تسدن پھرتی
نت رہتی ہاتھوں چھاؤںمیں اور مانی آس مرادوں کی - پاپوش مارتے نہیں اولاد کو بہن
بعضے نگوڑے ہوتے ہیں ایسے چمار باپ - دنیا سے اٹھا شیر جری آپ کے آگے
بیٹے کو نہ موت آئے کسی باپ کے آگے - بیٹے کی باپ سے بنی خانم بگڑ نہ جائے
ڈاکلے بہو پہ آنکھ موا بد شعار باپ - کیا عمر تھی جب سرسے اٹھا باپ کا سایہ
دو بھائی تھے دو بہنیں تھیں اور دیس پرایا - اٹھیا شاہ شب آہ پر آہ مار
کھیا باپ ہورما کوں بیٹک پکار
محاورات
- آ بڑے باپ کی بیٹی ہے تو پنجہ کرلے
- ابھی تو (کچھ نہیں گیا) بیٹی باپ ہی کے گھر ہے
- اپنی غرض پر لوگ گدھے کو بھی باپ بناتے ہیں
- اپنی غرض کو لوگ گدھے کو بھی باپ بناتے ہیں
- اپنے باپ کا بیٹا ہے
- اپنے باپ کا نہیں
- اچھا باپ دادا کا نام روشن کیا / نام نکالا
- اچھا باپ دادے کا نام نکال
- ارے باپ رے باپ
- الف بے ہوا ماں چیل باپ کوا