بو کے معنی

بو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بُو }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی اور اصلی حالت میں ہی مستعمل ہے۔ ١٧٠٧ء میں |ولی| کے |کلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(امر) بونا کا","آن بان شان","ابو کا مخفف","بوا کا مخفف","بواد مجہول","زمیندار کا حق یا فیس جو کسی کاشتکار کی لڑکی کی شادی پر اسے ملتا ہے","گھاس کی شاخ جو زمین پر چلتی یا کسی چیز پر چڑھتی ہے","مرکب الفاظ میں استعمال ہوتا ہے"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

بو کے معنی

١ - مہک۔ (اچھی یا بری) باس۔

 محو جمال گل ہوں نہ شیدائے بوہوں میں باغ جہاں میں سبزۂ بیگانہ خوہوں میں (١٩٢٩ء، مطلع انوار، ٦٠)

٢ - [ مجازا ] ہلکا سا اثر، معمولی سی علامت، نشان۔

|خاص خاص لفظ - جن میں جدت اور طباعی کی بو پائی جاتی تھی اب تک دلوں میں چبھتے ہیں۔" (١٩٣٥ء، چند ہمعصر، ٢٠)

٣ - [ مجازا ] بھنک، سن گن، راز، بھیجد (بیشتر |تک| کے ساتھ)۔

|وہ آپ لے کر چوکی بہ چوکی پہنچتا تھا کہ دوسرے کو بو تک نہ پہنچتی تھی۔" (١٨٠٠ء، سخندان فارس، ١٣٢:٢)

بو کے جملے اور مرکبات

بو دار

بو english meaning

odourscentsmell; tracesmall portion(rare) knotbondendowed with-erfatherfinal causehavingmarriagemarriage welockmatrimonyoddourpossessed ofpossesser ofrottennesssmellstinkthe marriagetieto be married

شاعری

  • عرق اس کے بھی مونہہ کا بو کیجو
    گر کبھو یہ گلاب نکلے گا!!!
  • سیرت سے گفتگو ہے کیا معتبر ہے صورت
    ہے ایک سوکھی لکڑی جو بو نہ ہو اگر میں
  • آتش غم میں دل بھنا شاید
    دیر سے بو کباب کی سی ہے
  • انہی کے نام سے منسوب ہے بہارِ چمن
    جو لوگ واقفِ آداب رنگ و بو بھی نہیں
  • چمن میں یوں تو دھوکے ہیں ہزاروں رنگ کے لیکن
    وہی گل ہے کہ جس گل میں تری بو باس آجائے
  • خزاں کا غم ہے عبث‘ ہمدمو تلاش کرو
    ان ہی بگولوں میں پیغامِ رنگ و بو ہوگا
  • گلوں کو اہلِ زمانہ نے کردیا پامال
    صبا بھی آئی تو تحقیرِ رنگ و بو کرتے
  • یہ آب ورنگ یہ سب رنگ و بو ہے پانی سے
    عروس خاک تری آبرو ہے پانی سے
  • بکتا ہے ایک بو سے پہ خو باں کے ہاتھ دل
    اس جنس کا بھی اب تو یہی بھاو پڑ گیا
  • بو کبابوں کی غضب آتی ہے مے خانے سے
    اک بھگت ہوتا ہے ہر روز مسلمان نیا

محاورات

  • (نیست و) نابود کرنا
  • (کا) طوطی بولنا
  • آؤ بوا لڑیں لڑے ہماری بلا (بلا لگے تجھے)
  • آبرو ڈبو دینا یا ڈبونا
  • آبرو ڈبو دینا یا ڈوب جانا
  • آبوا لڑیں، لڑے ہماری بلا
  • آپ اپنی قبر کھودنا۔ آپ اپنے حق میں (لئے) کانٹے بونا
  • آپ اپنے لئے کانٹے بوتے ہیں
  • آپ ڈوبے بہمناں ججمان ڈبوئے
  • آپ کو ڈبونا

Related Words of "بو":