جلیل کے معنی

جلیل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَلِیل }خدا کا صفاتی نام بزرگی

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے اردو میں عربی سے اصلی حالت اور معنی میں ہی ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٦٠٩ء میں "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[],

جلل جَلِیل

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • لڑکا

جلیل کے معنی

١ - بزرگ، بڑا، شاندار۔

"ان کے فضائل بلند ان کا نصیبہ جلیل ہو۔" (١٩٦٧ء، بلوغ الارب (ترجمہ)، ٣٢٤)

٢ - [ مجازا ] طاقتور، زوداثر۔

"درآں حالیکہ میرے پاس اذخر اور جلیل بوٹیاں ہوں گی۔" (١٩٦٧ء، بلوغ الارب (ترجمہ)، ٥١٩)

٣ - خداوند عالم کا ایک صفاتی نام۔

 بولے پیغمبر کہ لو اب یہ دلیل اب تو بس مانو گے تم حکم جلیل (١٧٧٤ء، مثنویات حسن، ١٢٤:١)

٤ - افضل، اعلٰی

"مجھ میں ایسے جلیل منصب کے لیے کون سی قابلیت ہے۔" (١٩٣٦ء، پریم چند، پریم بتیسی، ١٠١:١)

عبدالجلیل

جلیل کے مترادف

بڑا, بزرگ, علامہ, ذوالجلال, اعلی

اعلٰے, اعلیٰ, افضل, برتر, بزرگ, بڑا, پُرجلال, پُرشکوہ, پُرعظمت, ذیشان, عظیم, کبیر, کلاں

جلیل کے جملے اور مرکبات

جلیل القدر, جلیل الشان

جلیل english meaning

Great (in respect of estimationrankor dignity)gloriousillustrious(pl اجلہ ajil|lah)embroiderygreatJaleel

شاعری

  • ہر طرف بیخودی عشق کا چرچا ہے جلیل
    آپ نے نام کیا آپ سے باہر ہوکر
  • جلاسفر سے تو فردوس میں جلیل ہوا
    ابھی جو آگ بگولا تھا وہ خلیل ہوا
  • امداد غیب بھیجی ہے رب جلیل نے
    چہرہ لکھا یا غازیوں میں جبرئیل نے

Related Words of "جلیل":