حجر کے معنی

حجر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ حَجَر }

تفصیلات

iاصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٠٧ء میں "ولی کے کلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(قانون) منسوخی","باز رکھنا","پاجامے کے ازاربند کی نالی","جمع حجرت کی","خانہ چشم","قوم ثمود کا ملک","کسی جگہ نہ جانے دینا","کعبہ کی شمالی دیوار","یمامہ میں ایک شہر"]

حجر حَجَر

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : حَجار[حَجار]

حجر کے معنی

١ - پتھر، سنگ، چٹان۔

"اس چٹان کو بھی حجر کہا گیا ہے جہاں سے حضرت موسٰی نے پانی حاصل کیا تھا۔" (١٩٧١ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٩٤١:٧)

٢ - حجراسود۔

 دم طوافِ حرم کیا کمی تھی بوسوں کی کبھی غلاف سیہ کے کبھی حجر کے لیے (١٩١٤ء، بیاض نعت، ١٥١)

حجر کے مترادف

پتھر, سنگ[1]

احاطے, پتھر, پہلو, روک, روکنا, سمجھ, سنگ, عقل, گھوڑی, ممانعت

حجر کے جملے اور مرکبات

حجراسود, حجر اخضر, حجر احمر, حجر البقر, حجر التیس, حجر الحبش, حجر لحدید, حجر الحوت, حجر الخطاف, حجر ارمنی, حجر اسود, حجر اسیوس, حجر الاعرابی, حجر الباہ, حجر البحر, حجر الدم, حجر الرقل, حجر السمک, حجر الصنوبر, حجر الفار, حجر الفلاسفہ, حجر القمر, حجر المطر, حجر النار, حجر اناغاطوس, حجر تفتہ, حجر حدیدی, حجر شفاف, حجر صفراوی, حجر کلیہ, حجر لاجورد, حجر لحاغیطوس, حجر مثانہ

حجر english meaning

a stone; prohibition; (in Law) annulment(Plural) حجار hijar|, احجار ahjar|a kind of fine muslina kind of small sweat berry |A~PREC|a stoneidolatryinfidelity |A|light orange raddishpasanismpebblepolythesmrockstonethis colour

شاعری

  • بارش

    ایک ہی بارش برس رہی ہے چاروں جانب
    بام و در پر… شجر حجر پر
    گھاس کے اُجلے نرم بدن اور ٹین کی چھت پر
    شاخ شاخ میں اُگنے والے برگ و ثمر پر‘
    لیکن اس کی دل میں اُترتی مُگّھم سی آواز کے اندر
    جانے کتنی آوازیں ہیں…!!
    قطرہ قطرہ دل میں اُترنے ‘ پھیلنے والی آوازیں
    جن کو ہم محسوس تو کرسکتے ہیں لیکن
    لفظوں میں دوہرا نہیں پاتے
    جانتے ہیں‘ سمجھا نہیں پاتے
    جیسے پت جھڑ کے موسم میں ایک ہی پیڑ پہ اُگنے والے
    ہر پتّے پر ایسا ایک سماں ہوتا ہے
    جو بس اُس کا ہی ہوتا ہے
    جیسے ایک ہی دُھن کے اندر بجنے والے ساز
    اور اُن کی آواز…
    کھڑکی کے شیشوں پر پڑتی بوندوں کی آواز کا جادُو
    رِم جھم کے آہنگ میں ڈھل کر سرگوشی بن جاتا ہے
    اور لہُو کے خلیے اُس کی باتیں سُن لگ جاتے ہیں‘
    ماضی‘ حال اور مستقبل ‘ تینوں کے چہرے
    گڈ مڈ سے ہوجاتے ہیں
    آپس میں کھو جاتے ہیں
    چاروں جانب ایک دھنک کا پردہ سا لہراتا ہے
    وقت کا پہیّہ چلتے چلتے‘ تھوڑی دیر کو تھم جاتا ہے
  • یو تل تجھ مکھ کے کعبہ میں مجھے اسود حجر دستا
    زنخداں میں ترے مجھ چاہ زمزم کا اثر دستا
  • سُہے تل حجر الاسود ، ہور ذقن جو چاہ زم زم ہے
    سو مکڑا ڈول جوں پانی سے بُند موتی چوآے ہیں
  • سہے تل حجر اسود‘ ہور ذقن جو چاہ زمزم ہے
    سو مکڑا ڈول جوں پانی سے بند موتی جو آئے ہیں

محاورات

  • حجرہ بھی مجرا بھی
  • نقش کالحجر ہوجانا یا ہونا

Related Words of "حجر":