دید کے معنی
دید کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دِید }
تفصیلات
iفارسی زبان کے مصدر |دیدن| سے فعل ماضی مطلق صیغہ واحد غائب |دید| بنا جو بطور حاصل مصدر بھی مستعمل ہے۔ اردو میں ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دیکھنا","دیدن سے","دیکھا ہوا","مرکبات میں اخیر میں استعمال ہوتا ہے جیسے چشم دید، قابل دید"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
دید کے معنی
کب اس کی دید سے شاداں مری نظر ہو گی نئی حیات بھی کیا، درد میں بسر ہو گی (١٩٨٤ء، سمندر، ٩٣)
"میں تمہاری دید کو ترس گئی تھی شکر ہے کہ میرا بھائی آگیا۔" (١٩٦٨ء، براہوی لوک کہانیاں، ٩٨)
وعدہ نہیں حشر کے دن کس سے دید کا حصہ ابھی سے بانٹ رہے ہیں وہ عید کا (١٨٧٢ء، مراۃ الغیب، ٤٩)
"پروفیسر شبیر الحسن کی دید، مرزا جعفر حسین کی شنید واہ واہ کیا کتاب لکھی ہے۔" (١٩٨٣ء، زمیں اور فلک اور، ١٢٢)
"پروفیسر شبید الحسن کی دید، مرزا جعفر حسین کی شنید واہ واہ کیا کتاب لکھی ہے۔" (١٩٨٣ء، زمین اور فلک اور، ١٢٢)
دید کے مترادف
مشاہدہ, نظارہ
بصارت, بینائی, بینش, تاک, جھانک, درشن, دیدار, دیدن, زیارت, نظارہ, نظر, نگاہ
دید کے جملے اور مرکبات
دید و شنید, دید باز
دید english meaning
bustle abouttry one|s bestwith a burried effortwith much ado
شاعری
- ملانا آنکھ کا ہر دم فریب تھا دیکھا
پھر ایک دم میں وہ بے دید آشنا نہ رہا - جہاں کا دید بجز ماتم نظارہ نہیں
کہ دیدنی ہی نہیں جسپہ یاں نظر کریے - موند رکھنا چشم کا ہستی ہیں عین دید ہے
کچھ نہیں آتا نظر جب آنکھ کھولے ہے حباب - مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میں
تُو میرا شوق دیکھ‘ مرا انتظار دیکھ - تم تو صرف اک دید کی حسرت پہ برہم ہوگئے
کم سے کم پوری تو سنتے داستانِ آرزو - صَد جلوہ رُوبرو ہے‘ جو مژگاں اُٹھایئے
طاقت کہاں کہ دید کا احساں اُٹھایئے - آنکھوں میں باز دید کا ارمان رہ گیا
کیا چاند تھا کہ ہالۂ حرمان رہ گیا - کیا کہوں امجد ہَوائے اضطرابِ دید کو
دشتِ دل کو ایک پلَ میں شبنمستانی کرے - جناب گائے کے مالک پہ قیمت خر ہے
جو کوئی چپکے سے دید تو امر آخر ہے - کمال الدین عاصی ہے جناب پاک میں تیری
محمد کی شفاعت اور خدا کی دید کا آزی
محاورات
- آب ندیدہ موزہ کشیدہ
- آثار پدیداست صنادید عجم را
- آفاقہا گردیدہ ام مہر بتاں ورزیدہ ام۔ بسیار خوباں دیدہ ام لیکن تو چیزے دیگری
- آنکھ نہ دیدہ کاڑھے کشیدہ
- آنکھیں (رشک) دیدۂ غزال ہونا
- اس نے دیدہ و دانستہ آنا کانی دی
- اسپ وزن و شمشیر وفادار کہ دید
- اطلاعات کی تردید ہونا
- اللہ اللہ بھائی کے، دیدے پھوٹیں نظر ہائی کے
- اللہ رے تیرے دیدے کی صفائی