دیو کے معنی
دیو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دیو (ی مجہول) }
تفصیلات
iاوستائی زبان میں لفظ |دےوس| سے ماخوذ |دیو| پہلوی زبان سے فارسی میں داخل ہوا اور اردو میں فارسی سے دخیل ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["آسمانی مخلوق","برہمن کا لقب","خبیث روح","دیوتا کا","دیوتا کو بھینٹ","دیوتا کے متعلق","دیوتاؤں کی طرف سے آیا ہوا","شادی کی ایک قسم جس میں بیٹی کا دان برہمن کو کرتے ہیں","مذہبی رسم","کسی دیوتا کا بت"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
دیو کے معنی
"پھر جیسے اس دھندنے ایک ڈراونے دیو کی شکل اختیار کر لی۔" (١٩٨٤ء، اور انسان مر گیا، ٦٦)
"مشین پر آدمی کو اتنا اختیار تو نہیں ہوتا لیکن پھر بھی ایک زبردست دیو کے چلانے کی ذمہ داری کے احساس سے فرصت حاصل ہوتی ہے۔" (١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ١٦٢)
نگاہ چاہ کی چتون سے گر کرے اس پر تو اس کی آنکھ میں پھر تو فرشتہ دیو لگے (١٨٠١ء، باغِ اردو، افسوس، ١٦٢)
"قیصر روم اور ان کی قیصری نجانے کب کی ختم ہو چکی لیکن یہ کم عمر چھوکرے آج بھی ہمیں دیو کی طرح پوجتے ہیں۔" (١٩٧٠ء، قافلہ شہیدوں کا، ٢٣٨:١)
دیو کے مترادف
بھوت, جن
آسمانی, آکاسی, اندر, باغی, بدکردار, بھوت, پریت, تناور, تنومند, جن, حبیث, خدائی, دیوتا, سرکش, شیطان, عص, عفریت
دیو کے جملے اور مرکبات
دیو استبداد, دیو استھان, دیو افسانہ, دیو انگنائی, دیو آسا, دیو باد, دیو باز, دیوبانی, دیو بند, دیو بیلا, دیو پن, دیو پوجا, دیو پیکر, دیو خلیہ, دیودار, دیو داسی, دیو زادہ, دیو سار, دیو قامت, دیو کا دیو, دیو کتھا, دیو کنیا, دیو کی خالہ, دیو گندھار, دیو مالا, دیو مالائی, دیو مزاج, دیوہیکل, دیو پری
دیو english meaning
(dial.) deity ; God[~ PREC.]be unable to sleepdeityGodhave a sound sleeppurse fastened to waist
شاعری
- پری آپڑی دیو پر یوں شتاب
کہ دیواں پو پڑتا ہے جوں آشہاب - دیول ہوئے جوں کہ آب خانے
بل دیو بھینے خراب خانے - دیو آدمی بن کے بن میں آئے
آتے جاتے کو گھیر لائے - دیو آدمی بن کے بن میں آئے
آتےجاتے کو گھیر لائے - چٹکی سے پھینکا کلہ اژدر کو پھاڑ کے
انسان کیا کہ دیو کو چھوڑا پچھاڑ کے - مکار و اہل نار و دغا بازو پُر دغل
شکلیں مہیب دیو سے قد ابرؤں پہ بل - ٹک بھی پرچک ہو اگر آپ کی جانب سے تو پھر
ابھی خم ٹھونک کے یاں دیو سے لڑ سکتے ہیں - نہ یو دیو جانے نہ جانے پری
سداہت ترا روئے بازی گری - یاں ارض وسما تارے جو آن کے جھولے ہیں
جن دیو پری آدم یا باد ببولے ہیں - سلیماں تے فاضل ہے اس بخت بل
پری دیو جن سب ہیں اس حکم تل
محاورات
- گاؤں بسنتے بھوتلے۔ شہر بسنتے دیو
- آنکھوں پر دیوار اٹھانا
- آنکھیں دیوار ہو جانا
- ات داتا دیوے اسے جو لے داتا نام ات بھی سگرے ٹھیک ہوں اس کے کرتب کام
- اتری (١) کھلی بلدیوں جوگ
- ادھار دیوے دونوں کھووے
- از نقش و نگار در و دیوار شکستہ
- از نوشت است پند بردیوار
- اس کا ایک (کوئی ) نام لیوا اور پانی دیوانہ رہے
- اللہ دو سینگ دیوے تو وہ بھی قبول ہیں