ریل کے معنی

ریل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رِیل }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٩١ء میں رسالہ "حسن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آہنی سڑک","پھرکی جس پر سوت یا تاگے لپٹے ہوئے ہوں","خط آہنی","ریل گاڑی","ریلنا کا","لوہے کی پٹری جس پر ریل گاڑی چلتی ہے","لوہے کی پٹڑی جس پر ریل گاڑی چلتی ہے","لوہے کی سڑک","لوہے کی کڑی جو بیچ میں سے پتلی اوپر سے موٹی اور چوڑی اور نیچے سے چپٹی ہوتی ہے"]

Reel رِیل

اسم

اسم آلہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : رِیلیں[ری + لیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : رِیلوں[ری + لوں (و مجہول)]

ریل کے معنی

١ - تار یا تاگا لپیٹنے کی بیلن نما بنی ہوئی چوبی پھرکی، گٹی۔

"پورے نو آنے ہوئے، پانچ پیسے کا بنڈل سوا دس آنے، تین پیسہ کی ریل پورے گیارہ آنے۔" (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ١٩٠)

٢ - گٹی کی طرح کی بڑی پھرکی جس کے دونوں طرف ڈنڈیاں نکلی ہوئی ہوتی ہیں، پتنگ کی ڈوریاں، مانجھا لپیٹنے کے لیے مستعمل نیز ریل پر لپٹا ہوا مانجھا یا ڈور۔

"پرسوں کنکوا لڑے گا، ریل ستوا لینا۔" (١٩٦٩ء، مہذب اللغات، ١٦٦:٦)

٣ - فلم کی ایک پٹی جسے ایک ریل یا چرخی پر چڑھا کر چلایا جاتا ہے۔

"زندگی کی ایک چلتے ہوئے فلم ریل کی طرح پیچھے کی طرف لوٹتی ہے تو کیسے کیسے بھیانک اور عبرت انگیز مناظر پیدا ہوتے ہیں۔" (١٩٧٢ء، نکتہ راز، ١٢٣)

ریل کے مترادف

پھرکی, پیچک

اژدہام, افراط, انبوہ, بھرمار, بھیڑ, بہتات, بیشی, پٹڑی, پھرکی, پیچک, جمّ, جنگلا, قطار, گاڑی, گوٹ, مجمع, ٹرین, کالسکہ, کٹہرا, ہجوم

ریل english meaning

(Old name for غرارہ N.M.*)a bobbina bobbin [E]a spoola spool, real, bobbin [E]pride goeth before a fallreelreel, realvain boasts are liable to be exposed

شاعری

  • ریل کی سیٹی میں کیسے ہجر کی تمہید تھی
    اس کو رخصت کرکے گھر لوٹے تو اندازہ ہوا
  • آجاتا ہے خود کھینچ کر دل سینے سے پٹری پر
    جب رات کی سرحد سے اک ریل گزرتی ہے
  • ریل گاڑی پہ یہ گھمسان ‘ الہٰی توبہ!
    نہ مروت نہ تکلف نہ تبسم نہ ادا
  • بلا طاقت تہ افلاک انساں کی نہیں چلتی
    وہاں تو ریل چلتی ہے یہاں روٹی نہیں چلتی
  • پھینکے جھاڑو سے ہیں ڈھکیل ڈھکیل
    چلی آتی ہے چیونٹیوں کی ریل
  • کیوں عبث بیٹھا ہے ڈالے کان میں غفلت کا تیل
    خلق میں کیا کیا مچی ہے سبزیوں کی ریل پیل
  • اونٹ پر چڑھنا تو سنت ہے ضرور
    ریل پر چڑھنا مگر اب فرض ہے

محاورات

  • اگلا جھولے بگلا جھولے ساون ماس کریلا پھولے
  • الٹے بانس بریلی
  • الٹے بانس بریلی۔ الٹے بانس پہاڑ چڑھے
  • ایک تو (کڑوا) کریلا دوسرے نیم چڑھا
  • ایک تو کانی تھی دوسرے پڑگیا کنک۔ ایک تو کڑوا کریلا دوسرے نیم چڑھا
  • ایک کریلا دوسرے نیم چڑھا
  • بندر ناریل سے پنساری بنا
  • بندر کے ہاتھ آئینہ (جھونا یا ناریل)
  • بندر کے ہاتھ ناریل پنساری ہی بن بیٹھا
  • تکلف میں ریل چل دی

Related Words of "ریل":