سخت کے معنی

سخت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَخْت }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت اور گاہے متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بہ شدت","بہت بڑا","بے انتہا","بے حد","بے رحم","جس پر اثر نہ ہو","حد سے زیادہ","مصیبت کا","ناملائم جو نرم نہ ہو","کڑی (دھوپ)"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), متعلق فعل

سخت کے معنی

["١ - جس کے مادے یا بناوٹ میں صلابت اور گٹھاؤ پایا جائے اور جس کا دبانے سے دبنا، موڑنے سے مڑنا اور توڑنے سے ٹوٹنا محال یا مشکل ہو، کڑا، ٹھوس، کرخت۔","٢ - مضبوط، محکم، پکا۔","٣ - تیز، شدید، زوردار۔","٤ - مشکل، کٹھن، دشوار، صعب۔","٥ - گراں، بھاری، سنگین۔ (فرہنگ آصفیہ)","٦ - گراں گزرنے والا، ناگوار، درشت۔","٧ - بدمزاج، تندخو، اکھڑ، سنگدل۔","٨ - بہت، نہایت، ازحد۔","٩ - جس میں کیفیت کے اعتبار سے زیادتی پائی جائے، شدید۔","١٠ - (کسی خصوصیت میں) پکا، کٹر، بہت بڑا۔","١١ - بخیل، کنجوس۔ (فرہنگ آصفیہ)"]

["\"سٹیل پر چار طریقوں سے عمل کیا جاتا ہے کبھی سٹیل کو نرم کرتے ہیں کبھی سخت تر۔\" (١٩٧٠ء، فولاد پر عمل حرارت (دیباچہ)، ٥)","\"قزل ارسلان کا قلعہ پائے تخت نہایت سخت اور متین تھا۔\" (١٨٨٢ء، بوستان تہذیب اردو، ١٦)","\"دھوپ نہایت سخت تھی۔\" (١٨٧٧ء، توبۃ النصوح (نوراللغات))","\"رفتہ رفتہ مجاہدہ نفس کی یہ ریاضتیں سخت سے سخت ہوتی چلی گئیں۔\" (١٩٧٧ء، من کے تار، ٢٨)","\"صاحب بہت جھنجھلائے اور بجائے اس کے مرزا سے خوش ہوتے سخت کلمہ کہہ بیٹھے۔\" (١٩٠٠ء، شریف زادہ، ٤٩)","\"وہ اپنی کبرسنی میں بہت زیادہ سخت ضرور ہو گیا تھا لیکن یہ سختی کسی پتلون کی بنا پر نہ تھی۔\" (١٩٥٨ء، ہندوستان کے عہد وسطی کی ایک جھلک، ٢١٢)","\"کنول کماری جین ساری مہمان بیبیوں سے ہنس ہنس کر سخت خوش اخلاقی سے گفتگو کرنے میں مصروف تھی۔\" (١٩٦٧ء، جلاوطن، ٢٣)","\"بہت سے اشخاص کا ایک میلان یہ بھی ہے کہ سخت سے سخت سزائیں مقرر کر دی جائیں۔\" (١٩٨٤ء، مقاصد وسائل پاکستان، ١٤٤)"," سخت کافر تھا جس نے پہلے میر مذہب عشق اختیار کیا (١٨١٠ء، میر، کلیات، ١٢٩)"]

["١ - فعل کی تاکید کے لیے مستعمل، بشدت، بکثرت بزور، درشتی سے، بغایت۔"]

[" زمانہ سخت کم آزار ہے بجان اسد وگرنہ ہم تو توقع زیادہ رکھتے ہیں (١٨٦٩ء، غالب، دیوان، ١٨٢)"]

سخت کے مترادف

ٹھوس, کٹھن, کٹھور, کرخت, کرارا, کڑوا, مشکل, درشت, دوبھر

بخیل, بسیار, بکثرت, بہت, پکا, تنگدل, تیز, دشوار, دوبھر, سخت, سنگدل, مشکل, مضبوط, منحوس, نہایت, ٹھوس, کنجوس, کٹھن, کڑا

سخت کے جملے اور مرکبات

سخت جان, سخت جانی, سخت دل, سخت دن, سخت سست, سخت مزاجی, سخت کوش, سخت کوشی, سخت گھڑی, سخت گیر, سخت گیری

سخت english meaning

Veryintenselyviolentlyextremelyabhorrenceaversiondismantle the scaffoldingodiumscorn

شاعری

  • سخت کافر تھا جن نے پہلے میر
    مذہب عشق اختیار کیا!
  • ہر دم طرف ہے ویسے مزاج کرخت کا
    ٹکڑا مرا جگر ہے کہو سنگِ سخت کا
  • کیا پانی کے مول آکر مالک نے گہر بیچا
    ہے سخت گراں سستا یوسف کا بکا جانا
  • سینہ کوبی سنگ سے دل خون ہونے میں رہی
    حق بجانب تھا ہمارے سخت ماتم ہوگیا
  • امید رحم اُن سے سخت نافہمی ہے عاشق کی
    یہ بت سنگین دلی اپنی نہ چھوڑیں گر خدا آوئے
  • عینک کڑی اُٹھائی گئی ہم کڑے رہے
    ایک ایک سخت بات پہ برسوں اڑے رہے
  • ملائی خوب مری خوں میں خاک بسمل گاہ
    یہ تھوڑی منتیں ہیں مجھ پہ سخت جانی کی
  • سخت کر جی کیونکہ یکباری کریں ہم ترک شہر
    ان گلی کوچوں میں ہم نے کھائے ہیں پتھر بہت
  • ہوئے تھے جیسے مرجاتے پر ابتو سخت حسرت ہے
    کیا دشوار نادانی سے ہم نے کار آساں کو
  • وصل کی شب تھی تو کس درجہ سبک گزری تھی
    ہجر کی شب ہے تو کیا سخت گراں ٹھہری ہے

محاورات

  • آسمان دور ہے زمین سخت ہے
  • بڑا ہی سخت
  • بڑا ہی سخت جان ہے
  • تاشودمردفربہے لاغر۔ لاغرے مردہ باشداز سختی
  • دل ‌سخت ‌ہوجانا
  • دل سخت کرلینا
  • زمین سخت (اور / و) آسماں دور ہونا
  • زمین سخت آسمان دور ہے
  • زمین سخت ہے آسمان دور
  • زمین سخت ہے آسمان دور ہے

Related Words of "سخت":