صدا کے معنی
صدا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صَدا }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم مصدر ہے۔ عربی سے من و عن اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیاتِ قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["(غف) (صَدَوّ،صَدَاَ،تالی بجانا)","آواز بازگشت جو گنبدوں وغیرہ سے آتی ہے","تشدید دال سے","شادی یا دعوت کا بلاوا","فقیر کے مانگنے کی آواز","گبند کی آواز","نام رکھنا","وہ آواز جو کوئیں یا پہاڑ سے ٹکڑا کر نکلے"]
صدء صَدا
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : صَدائیں[صَدا + اِیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : صَداؤں[صَدا + اوں (و مجہول)]
صدا کے معنی
اپنی اپنی سوچ کے خود ساختہ گنبد میں ہم اپنی صداؤں کے سوا کچھ بھی نہ تھے (١٩٨١ء، اکیلے سفر کا اکیلا مسافر، ٩١)
مقتل کی طرح سو گئی کیا گھر کی فضا بھی آتی نہیں اب دل کے دھڑکنے کی صدا بھی (١٩٦٨ء، دریا آخر دریا ہے، ٩٣)
"کیا آپ کی صدا پر لبیک کہنے کا یہ نتیجہ ہے۔" (١٩٤٧ء، اک محشرِ خیال، ٢٩)
سرراہ بیٹھے ہیں اور یہ صدا ہے کہ اللہ والی ہے بے دست و پا کا (١٩٢٨ء، آخری شمع (حضور)، ٧١)
صدا کے مترادف
آہٹ, آواز, ساؤنڈ, شبد, سر, صوت, لے, ندا, نوا
آواز, آہٹ, بانگ, بلانا, بول, پکارنا, صوت, گونج, ندا, نوا
صدا کے جملے اور مرکبات
صدائے بازگشت, صدائے احتجاج, صدائے لبیک, صدائے کن, صدا کار, صدا گر, صدا شناس, صدا کاری
صدا english meaning
Echo; soundnoise; voicetonecrycall(of news-paper etc.) cutting[~ P PREC.]clipping
شاعری
- کریں تو جاکے گدایانہ اس طرف آواز
اگر صدا کوئی پہچانے شرمساری ہے - آواز ہماری سے نہ رُک ہم ہیں دعا یاد
آوے گی بہت ہم بھی فقیروں کی صدا یاد - توڑا تھا کس کا شیشۂ دل تو نے سنگدل
ہے دل خراش کوچے میں تیرے صدا ہنوز - آئی صدا کہ یاد کرو دور رفتہ کو!
عبرت بھی ہے ضرورت ٹک اے جمع تیز ہوش - بے طاقتی دل نے سائل بھی کیا ہم کو
پر میر فقیروں کی یاں کون صدا مانے - فقیرانہ آئے صدا کر چلے!
میاں خوش رہو ہم دعا کر چلے - ٹوٹا تو کتنے آئنہ خانوں پہ زد پڑی
اٹکا ہوا گلے میں جو پتھر صدا کا تھا - ٹوٹا تو کتنے آئنہ خانوں پر زَد پڑی
اٹکا ہوا گلے میں جو پتھر صدا کا تھا - دھڑکتےدل کی صدا بھی عجیب شے ہے ظفر
کہ جیسے کوئی مرے ساتھ ساتھ چلتا ہو - ڈھونڈے ہے اُس مغنئ آتش نفس کو جی
جس کی صدا ہو جلوۂ برقِ فنا مجھے
محاورات
- آفریں کی صدا بلند ہونا
- دارو گیر کی صدا بلند ہونا
- شرف اصدار فرمانا
- صدا جگر سے نکلنا
- صدا دینا
- صدا لگانا
- صدائے برنخاست
- صدائے بریز بریز بلند ہونا
- صدائے دہل از دور خوش آید(ست)
- صداقت کا جامہ پہنے ہونا