طبقہ کے معنی
طبقہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ طَب + قَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آدمیوں کا فرقہ یا گروہ","آدمیوں کا گروہ","زمین کا چھوٹا سا ٹکڑا"]
طبق طَبْقَہ
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : طَبْقے[طَب + قے]
- جمع : طَبْقے[طَب + قے]
- جمع استثنائی : طَبْقات[طَب + قات]
- جمع غیر ندائی : طَبْقوں[طَب + قوں (واؤ مجہول)]
طبقہ کے معنی
"وہ طبقہ . بیورو کریٹس یا نوکر شاہی کے نام سے بد نام ہے۔" (١٩٨٦ء، فیضان فیض، ٥٩)
"اس محل کے بارہ طبقے تھے۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ٢)
"اگر زمین کے نیچے کنکر پتھر یا کوئلے کا طبقہ نہایت قریب تر واقع ہو جائے تو ناکامی ظاہر ہے۔" (١٩٣٠ء، شفتالو، ٢٢)
"بالائی طبقہ جس پر انسان چلتا پھرتا . اور معدنیات وغیرہ نکالنا ہے۔" (١٩٨٤ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ١٥)
طبقہ کے مترادف
تختہ, رتبہ, درجہ
بام, پرت, تختہ, تہ, چھت, خطہ, درجہ, رتبہ, سقف, فرقہ, قطعہ, قوم, گروہ, مرتبہ, مرحلہ, منزل, کھنڈ
طبقہ کے جملے اور مرکبات
طبقۂ خواص, طبقہ واریت, طبقہ واری, طبقۂ اسفل, طبقۂ اشراف, طبقۂ اوسط, طبقہ وار, طبقۂ نسواں, طبقات الارض, طبقہ دار, طبقہ عنبیہ, طبقہء غمدیہ
طبقہ english meaning
A stagestoryfloor; a shelf; a layer; a degreerankorderclass(of henna) leave some white patchesA categoryfail to dye whole palm [~ ہاتھ]floorstage
شاعری
- گھر کے گھنگھور گھٹائیں جو ادھر آتی ہیں
گھوم کر طبقہ وسطی ہی میں رہ جاتی ہیں - خبر یہ پاتے ہی رحل اقامت آپ نے رکھا
بنا جنت کا طبقہ تختہ گلہائے صحرائی - جنیاں تھا رعب سے طبقہ اس زمین کا
جھنڈا علی کے لال نے گاڑا تھق دین کا - طبقہ زمیں کا جائے اُکھر اس کے زور سے
چنداں عجب نہیں کہ ہوا ہووے نرہ فام
محاورات
- زمین کا تختہ (طبق۔ طبقہ) الٹ جانا
- زمین کا طبق / طبقہ الٹ جانا
- طبقہ اڑ جانا
- طبقہ الٹ جانا
- طبقہ الٹ دینا
- طبقہ اڑا دینا