فیل کے معنی

فیل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فِیل }{ فیل (ی مجہول) }

تفصیلات

iفارسی الاصل اسم |پِیل| کا معرب ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٨٢ء کو "طلسم ہوشربا" میں مستعمل ملتا ہے۔, iانگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو ماخذ زبان میں بطور فعل نیز بطور صفت مگر اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ زیادہ تر صفت کے معنوں میں ہی استعمال ہوتا ہے البتہ امدادی افعال کرنا یا ہونا وغیرہ کے اضافے سے بطور فعل بھی استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٨٦ء کو "دستورالعمل مدرسین دیہاتی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پیل کا معرب","چھل بٹا","شطرنج کا ایک مہرہ جو بادشاہ اور وزیر کے ساتھ خانوں میں رکھا جاتا ہے","شطرنج کے ایک مہرے کا نام جسے پیلہ کہتے ہیں","مہرۂ شطرنج","ناکامیاب خصوصاً امتحان میں (کرنا ہونا کے ساتھ)","ناکامیاب خصوصاً امتحان میں (کرنا، ہونا کے ساتھ)","ہیل سونڈ والا"]

پِیل فِیلFail فیل

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی

فیل کے معنی

١ - ہاتھی، پِیل۔

"لفظ فِیل عربی الاصل نہیں بلکہ فارسی لفظ پِیل کا معرب ہے۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی، اصطلاحات، ٤٢)

٢ - شطرنج کے ایک مہرے کا نام جسکو کہ ہاتھی بھی کہتے ہیں جو بادشاہ اور وزیر کے ساتھ کے خانوں میں رکھا جاتا ہے اور بساط کے ہر گھر اور ہر رُخ اسکی چال اور زد سیدھی نہیں بلکہ آڑی ترچھی ہوتی ہے (ماخوذ: اصلاحات پیشہ وراں، 161:8)

"شیخو جب خود چال چلو تو اسکے ساتھ دوسرے کی چال کا بھی خیال رکھا کرو، اِدھر دیکھو، فیل، کشت: مات" (١٩٢٢ء، انار کلی، ١٠٦)

١ - پیچھے رہا ہوا، ناکامیاب، ناکام (بالخصوص امتحان میں)۔

"میرے اللہ کیا قیامت بپا ہے، اوتھ، نیند کم بخت بھی تو نہیں . ہر قسم کا مطالعہ فیل ہو چکا ہے۔" (١٩٨٦ء، انصاف، ١٩٧)

٢ - سلسلہ منقطع، ناکام، رابطہ، ناقص۔

"ڈپٹی صاحب کے یہاں بجلی فیل ہو گئی ہے۔" (١٩٧٣ء، رنگ روتے ہیں، ١٩١)

فیل کے جملے اور مرکبات

فیل بان, فیل مست, فیل پا, فیل خانہ, فیل مرغ

فیل english meaning

an elephant.fail(col. فیلا fí|lá) bishop (at chess)(lit.)elephantfailed

شاعری

  • فیل تیرا ترے اقبال کی روشن ہے دلیل
    جس سے دبتے ہیں بلندی و تشین میں جبل
  • حشم خدم گھوڑے خیل
    دام خاناں ہانی فیل
  • ساقی بغیر جام کے جی کا بچاو نئیں
    جیوں فیل مست آوے ہے ابر سیہ چلا
  • فیل وہ شام برن اور وہ شب رنگ ہے اسپ
    سایہ پڑجائے جو ان کا رخ کافر ہو سیاہ
  • اگر فیل و مور اژدر و بق اہے
    ہر یک شے منے مظہر حق اہے
  • ہتھی منگل ہیں صریح اس کے فیل خانے کے
    جو گڑگڑاتے ہیں جوبن کے بادلاں کے دل
  • جو کہیے فیل اسے بہتان ہے یہ
    عجائب تو دہ طوفان ہے یہ
  • گھڑ بہل‘ فیل بہل‘شٹر بہل‘ راہ وار
    ہرنوں کی بہل‘ بکری بہل‘ گھنٹے گھنگھرو دار
  • غصے کی بیجلی تیرے جلالت سات جب کڑکے
    تو لرزاں شیر ہور شرزا، دچک فیل دماں پکڑے
  • اوس اپرال بیٹھا ہے یک فیل باں
    قومی دھنگ ور زور کٹا جواں

محاورات

  • امتحان میں فیل ہونا یا ناکامیاب ہونا
  • انٹا غفیل ہونا
  • چیونٹی کا فیل مست کو پست کرنا
  • فوج بے وکیل ، صاحب بے فیل
  • فیل سا ڈیل بڑھانا
  • فیل ہونا

Related Words of "فیل":