فیملی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Family meanings and details

فیملی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فَے (ی لین) + مِلی }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اپنے اصل معنوں کے ساتھ اردو میں عربی رسم کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٨١ء کو "تہذیب اخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اہلِ خانہ","اہل و عیال"]

family فَیمِلی

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : فَیمِلِیز[فَے (ی لین) + مِلِیز]

فیملی کے معنی

١ - کنبہ، خاندان، گھرانہ، گھر کے لوگ۔

"مہذب لوگ فیملی کے باہر بھی ایک دوسرے کے کام آتے ہیں۔" (١٩٧٥ء، بسلامت روی، ١٧٤)

٢ - نوع، جنس، گروہ (عموماً اجناس، جانور وغیرہ کا)

"اس فیملی میں بانس، گنا، گھاس، گندم اور چاول سب شامل ہیں۔" (١٩٨٥ء، حیاتیات، ١٠٢)

فیملی کے جملے اور مرکبات

فیملی پلاننگ, فیملی سسٹم, فیملی لائف, فیملی پنشن

فیملی or Family english Translation

Family

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!