لڈو کے معنی
لڈو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لَڈ + ڈُو }
تفصیلات
iاصلاً پراکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں پراکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٤١٩ء کو "ادات الفضلا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(س، لَڈک)","اصل پونجی","ایک قسم کی مٹھائی جو بیسن یا مُونگ کے آٹے وغیرہ سے بشکل مدّور بنائی جاتی ہے","ایک قسم کی مٹھائی جو گول ہوتی ہے ۔ یہ کئی قسم کی ہوتی ہے عام طور پر بوندی یا موتی چور کی ہوتی ہے مگر ملائی کھوئے بیسن یا بورہ وغیرہ کے لڈو بھی بنائے جاتے ہیں","بار برادری کے لائق","بوجھ اٹھانے کے قابل","گلولہ شیریں","وہ حیوان جو باربرداری کے کام آئے (اونٹ، بیل، ٹٹو، خچر، گدھا، گھوڑا وغیرہ کے ساتھ)"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
لڈو کے معنی
"اکثر فرمائشیں اس قسم کی آتی ہے کہ پندرہ سیر لڈو بھیج دیجیے۔" (١٩٧٨ء، ابن انشا، خمار گندم، ١٠٩)
"سب دن اللہ کے ہیں سنیچر نے کیا بگاڑا ہے اور پیر میں کون سے لڈو رکھے ہیں سوائے وہی دقیانوسی باتوں کے۔" (١٨٨٠ء، فسانۂ آزاد، ٨٩:٢)
لڈو کے مترادف
مٹھائی
پنڈ, فائدہ, گلولہ, لابھ, مول, مٹھائی, نفع, ڈلا, ڈھیلا, کلوخ, کُلوخ
لڈو english meaning
A kind of sweetmeat; a balllumpround mass; (fig.) benefitgain; stockcapitalprincipal
شاعری
- ای پوری لڈو بٹواؤ یا خاصہ حلوا نان کرو
کچھ لطف نہیں اب جینے کا اب چلنے کا کچھ دھیان کرو - پھر لڈو بھی تیار کیے ‘ دے قند بہت بادام گری
براق مکد اور خرمے بھی خو شرنگ‘ امرتی بیر بلی - کلا کسی کا پھولا ہے لڈو کی چاب سے
چٹکاریں جی میں بھرتے ہیں نان و کباب سے - خود چکھ رہے ہیں اور مجھے دیتے ہیں یہ حکم
ایمان لایئے کہ یہ لڈو نفیس ہیں - جلیبی ، امرتی ، برفی گلابی ، لڈو ، پیڑے ہیں
غرض میں کیا کہوں؟یارو،یہ سب دم کے بکھیڑے ہیں - دل لے لیا ہمارا تل شکریوں کے رونے
یہ بھی نظیر لڈو ایسے بنائے تو نے
محاورات
- ایک ٹکا میری گانٹھی لڈو کھاؤں یا ماٹھی
- ایک ٹکا میری گانٹھی لڈو کھاؤں یا ماٹھی / ایک ٹکا میرے پلے بانس خریدوں کہ بلے
- بور کے لڈو کھائے تو پچھتائے نہ کھائے تو پچھتائے
- بور کے لڈو ہیں
- جب دن آئے بھلے تب لڈو مارے چلے
- جھوٹ کہے سو آڑو کھائے۔جھوٹ کہے سو لڈو کھائے۔ سانچ کہے سو مارا جائے
- حلوائی دیوانہ ہوگا تو ہر پھر کر لڈو اپنوں ہی کو (دے گا) مارے گا
- رام نام لڈوا گوپال نام گھی۔ ہر کا نام مصری تو گھول گھول پی
- رانی دیوانی ہوئی۔ اورں کو پتھر اپنوں کو لڈو مارے
- سادھو وہی سراہئے جا کے ہردے گانٹھ۔ لڈو لے بھیتر دھرے چرنا مت دے بانٹ