لڑ کے معنی
لڑ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لَڑ }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے اسم |یشٹ| سے ماخوذ ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٤٠ء کو "بیاض مراثی" کے حوالے سے عابد کے ہاں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["(امر) لڑنا کا","(پ) دامن","(س ۔ رٹ ۔ چیخنا)","(س ۔ یشٹ ۔ پتلی اور لمبی چیز)","پتلی اور لمبی چیز","دھاگا جس میں کئی موتی پروئے ہوئے ہیں","رسّی کابل","رسی یاڈور کا بل","وہ بٹا ہوا دھاگا جسے دوسرے دھاگے یا کئی دھاگوں سے ملا کر رسی یا ڈور بناتے ہیں"]
یشٹ لَڑ
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : لَڑیں[لَڑیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : لَڑوں[لڑوں (و مجہول)]
لڑ کے معنی
"جب اون کی لڑ خوب بٹ جاتی ہے تو پتھر پر لپیٹ دیتی ہیں۔" (١٩٩٢ء، نگار، دسمبر، کراچی، ٥٥)
"وحشی عورتیں گیلی مٹی کی موٹی موٹی لڑیں سویّوں کی طرح بناتی تھیں. ایک کے اوپر ایک جماتی تھیں۔" (١٩١٦ء، گہواڑہ تمدن، ٨٥)
"پیروں، مولویوں، صوفیوں کے قدم جس بات میں ڈگے اس کی لڑ بھی کھینچ تان کے شرع سے ملا دی۔" (١٩٢٩ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٤، ٦:٧)
لڑ کے مترادف
لڑی
پلہ, تعلق, جماعت, چین, دھاگا, رشتہ, زنجیر, زنجیرہ, سلسلہ, سلک, گانٹھ, گرہ, لڑی, واسطہ, وسیلہ, ٹولی, ڈور, ڈوری, کنارہ, ہار
لڑ english meaning
A string (of pearls); a row; line; series; a chain; a partyside; amentcatkina chaina partya rowa strand of a ropeA stringstrand (of rope)
شاعری
- رزمِ ہستی سے لڑ تے لڑتے جائیں
مردہ مٹی کو زندہ کرتے جائیں - چپ چپا توں سے لڑ ہے جھگڑتی ہے
وہ مثل ہے آبیل تو مجھے مار - نگہ لڑ گئی نوک مژگاں سے یارو
سنبھالو مرے دل پہ بھالا پڑا - ہوے کان اپنے بہرے ہٹ کی کاہا کو ہی سے باز آ
ہو باسا و ہاں جو بھولے چوک کوئی لڑ جھگڑ جاوے - ٹک بھی پرچک ہو اگر آپ کی جانب سے تو پھر
ابھی خم ٹھونک کے یاں دیو سے لڑ سکتے ہیں - ٹل جا بچا لے جاں ابھی لڑ کر مفر نہیں
اوخانہ جنگ دیکھ یہ میداں ہے گھر نہیں - وصف سلاح جنگ میں اب لڑ گئی ہے جاں
اے ذہن آج ہے تیری تیزی کا امتحاں - تالی دے تھپڑی مار اور لڑ بھڑ
تھاپ مردنگ پر لگاتے ہو - مضموں صفات قد کا قیامت سے لڑ گیا
قامت کے آگے سرو خجالت سے گڑ گیا - تالی دے، تھپڑی مار اور لڑ بھڑ
تھاپ مردنگ پر لگاتے ہو
محاورات
- آ پڑوسن لڑیں
- آؤ بوا لڑیں لڑے ہماری بلا (بلا لگے تجھے)
- آؤ پڑوسن لڑیں
- آبوا لڑیں، لڑے ہماری بلا
- آپس میں نگاہیں لڑنا
- آم جھڑے پتائے لڑکا رودے دائے دائے
- آنکھ (یا آنکھیں) لڑانا
- آنکھ جا (کے) لڑنا
- آنکھ سے آنکھ لڑنا
- آنکھوں سے آنکھیں لڑنا