مرکب کے معنی
مرکب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُرَک + کَب }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق |اسم| نیز |صفت| ہے اردو میں بطور اسم اور صفت مستعمل ہے۔ ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٥٨٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(رَکَّبَ ۔ ملانا)","اکٹھا کیا گیا","ترکیب دادہ","ترکیب دیا گیا","فقرہ جس میں کوئی مفرد فقرے ہوں","ملا ہوا","کئی چیزوں سے مل کر بنی ہوئی چیز یا دوا","کئی چیزوں کو ملاکر بنایا ہوا","کوئی جانور یا کشتی جس پر سوار ہوں","کوئی سواری کی چیز"]
رکب مُرَکَّب مُرَکّب
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- ["جمع : مُرَکَّبات[مُرَک + کَبات]","جمع غیر ندائی : مُرَکَّبوں[مُرَک + کَبوں (و مجہول)]"]
- جمع : مُرَکَّبات[مُرَک + کَبات]
مرکب کے معنی
["\"اس طرح سے بننے والے مرکب میں ردعمل کی صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے۔\" (١٩٦٣ء، ماہیئت الامراض، ٤٩:١)","\"ضرورت پڑنے پر نئے مرکب بنائے، نئی بندشیں تراشے اور نئے الفاظ وضع کرے۔\" (١٩٦٧ء، تنقید اور تجربہ، ١٠٨)"," سوجھے مضمون بیاض رخ جاناں جو مجھے ہو گیا رنگ مرکب دم ارقام سفید (١٨١٦ء، دیوان ناسخ، ٣٧:١)"]
["\"ہم کو یہاں دونوں قسم کی روایات کا مرکب قصہ ملتا ہے۔\" (١٩٩٤ء، نگار، کراچی، مارچ، ٨١)"]
اس روح کو حکیم مرکب بتائیں گے توجیہہ کچھ ھی کی تو پتا پھر نہ پائیں گے (١٨٩٤ء، فروغ ہستی، ٨٤)
مرکب کے مترادف
سیاہی, مخلوط
آمیختہ, اسپ, جہاز, روشنائی, روشنی, سفینہ, سواری, سیاہی, فرس, گاڑی, گھوڑا, مخلوط, مداد, کشتی
مرکب کے جملے اور مرکبات
مرکب ارتباطی, مرکب اسٹیل, مرکب اشاری, مرکب اصم, مرکب اضافی, مرکب اعداد, مرکب اعراب, مرکب الخلقت, مرکب امتزاجی, مرکب بافت, مرکب بہ اعضا, مرکب بیلچی, مرکب پتا, مرکب پنڈولم, مرکب پھل, مرکب پھیلاؤ, مرکب تارینہ, مرکب تاکیدی, مرکب تام, مرکب ترادفی, مرکب تمیزی, مرکب توصیفی, مرکب جملہ, مرکب چھتربا, مرکب خردبین, مرکب دانے, مرکب راگ, مرکب روح, مرکب سفوف, مرکب ظرفی, مرکب عدد, مرکب عددی, مرکب عطفی, مرکب عنقود, مرکب غیرتام, مرکب گلخوشہ, مرکب لفظ, مرکب مرض, مرکب مسمارہ, مرکب ناقص, مرکب سازی
مرکب english meaning
[A~ رکوب]a compounda horsea mixturea shipa vehicleanything upon which one rides or upon or in which one is borne or carriedcombinedcompoundcompoundedconveyanceink. [A~ترکیب]mixednot simplepack-horsepack-horse. [A~رکوب]
شاعری
- سوار مرکب دولت ہوئے ہیں گاڑوے یہاں تک
کہ خر خاوند جو نیں تھا گدھے کا اب چڑھا گھوڑا - راکب جو بد سرشت تو مرکب تھا بد رکاب
دونوں شریر سبز قدم خانماں خراب - داب یک بار کے لیے دشمن
دب کیا تو نے جس گھڑی مرکب - عرض جوہر بسیط وہم مرکب
موالید و عناصر جزو و کلات - اس کا مرکب ہے سبک رو اس قدر دنیا کے بیچ
چرخ کھاتا ہے فلک اس چال پر ہو کر نثار - بر میں شہ والا کے شہادت کا ہے ملبوس
ہر ایک قدم فتح ہے مرکب کے قدمبوس - داب یک بار کے لئے دشمن
دب کیا تونے جس گھڑی مرکب - شوق کے مرکب کوں راع عشق میں
اے سجن تیری نگہ مہمیز ہے - خدا نے اسکو دیا مرکب ایک دلدل نام
گیا دریا گوں جو یک ہل میں لاکھ بار اُلنگ - سیر میں طاؤس ہے ملکوت کا
یا کہ تیرا مرکب نادر رسیم
محاورات
- آنکس کہ نداند و بداند کہ بداند۔ درجہل مرکب ابد الد ہریماند
- ال (١) انسان مرکب من الخطاء والنسیان
- الانسان مرکب من الخطآء و النسیان
- سم مرکب کے کڑاکے کی آواز (صدل آنا) (بلند ہونا )
- نہ ہر جائے مرکب نواں نا ختن کہ جاہا سپر باید انداختن