نماز کے معنی
نماز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ نَماز }
تفصیلات
١ - نیازہ، عاجزی، انکساری۔, m["اظہارِ بندگی","اظہارِ بندگی و خدمت","اہلِ اسلام کی مخصوص پنجگانہ عبادت","جبہ سائی","خدمت گاری","سریر زمین نہادن","سریر زمین نہاون","مسلمانوں کا طریقہ عبادت","نیاز\u2018 عاجزی و انکسار","نیز وہ نقل جو کسی دعا کے ایجاب یا شکریہ یا خوف کے سبب پڑھے جاتے ہیں"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : نَمازیں[نَما + زیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : نَمازوں[نَما + زوں (و مجہول)]
نماز کے معنی
کب کسی در کی جبہ سائی کی شیخ صاحب نماز کیا جانیں (داغ)
نماز کے مترادف
پوجا, عاجزی, عبادت, نیاز, انکسار
التجا, انکسار, پرستش, پوجا, جھکنا, خدمت, دعا, سجدہ, سیوا, صلواة, صلوٰة, صلٰوة, عاجزی, عبادت, نماش, نیاز, ٹہل
نماز کے جملے اور مرکبات
نماز اجارہ, نماز استخارہ, نماز اشراق, نماز اوابین, نماز آیات, نماز بند, نماز پن, نماز پیشیں, نماز تراویح, نماز تسبیح, نماز توبہ, نماز تہجد, نماز جماعت, نماز جمعہ, نماز جنازہ, نماز جہری, نماز چاشت, نماز حاجت, نماز خاص, نماز خسوف, نماز خوف, نماز دگر, نماز دم, نماز دوگانہ, نماز دیگر, نماز زوال, نماز سحری, نماز سری, نماز سفر, نماز شام, نماز شب, نماز شب قدر, نماز شکر, نماز صبح, نماز طواف, نماز ظہر, نماز ظہرین, نماز عام, نماز عشا, نماز عشق, نماز عصر, نماز عید, نماز فجر, نماز قصر, نماز قضا, نماز کا سجدہ, نماز کا گٹا, نماز کسوف, نماز کی پکار, نماز کی چوکی, نماز کی نیت, نماز کے وقت, نمازگاہ, نماز گزار, نماز مصنوعی, نماز معکوس, نماز مغرب, نماز مغربین, نماز منفرد, نماز میت, نماز نخستیں, نماز نفل, نماز واجب, نماز وتر, نماز وسطی, نماز یومیہ, نمازی کپڑے, نمازی کیڑا, نماشم
نماز english meaning
relating to prayers; fit for prayer; cleanpure; a person who praysdivine serviceMuslim prayers
شاعری
- کیا نماز اے میر اس اوقات کی
جب کہ قد محراب سا خم ہوگیا - یہی درخواست پاس دل کی ہے
نہیں روزہ نماز کچھ درکار! - شعر یہ مشہور سب دے دل گداز
پڑھتے ہیں جاے دعا بعد از نماز - بھاگی نماز جمعہ تو جاتی نہیں ہے کچھ
چلتا ہوں میں بھی ٹک تو رہو میں نشے میں ہوں - بیٹھنے اٹھنے نہیں دیتا ہمیں آداب یار
سجدے رکھتی ہے محبت کی شریعت کی نماز - گوادا کی نماز پانچوں وقت
نہ ملا یار وقت پر بھی گئے - نہ بچا فریب فرنگ سے کوئی ناج ور کوئی باج ور
مگر اک حرم کا وہ پاسبان جو ہے سر بسجدہ نماز میں - شرط ثانی ہے کہ ہو جمعہ تو تا خیر کرو
جمعے کو وقت نماز اوس کو نہ تکبیر کرو - جو ریا سے سجدے کیا کیے رہے منتظر وہی دید کے
وہ نماز خاک نماز ہے نہ حضور ہو جو نماز میں - حواس ظاہری و باطنی کو جمع کر لینا
حقیقت میں یہی سچ مچ نماز با جماعت ہے
محاورات
- (کے ) دامن پر فرشتے نماز پڑھیں
- بس ہوچکی نماز مصلا اٹھائیے
- بن جولاہے نماز نہیں بن ڈھولک تعزیر نہیں
- جھاڑ بچھائی کاملی اور رہے نماز سو
- دامن پر فرشتے نماز پڑھتے ہیں
- دامن پر فرشتے نماز پڑھیں
- رمضان کے نمازی محرم کے سپاہی (ہولی کے بھڑوے)
- روزہ رکھے نہ نماز پڑھے سحری بھی نہ کھائے تو کافر ہوجائے
- روزے بخشوانے گئے تھے نماز گلے پڑی
- روزے چھڑانے گئے تھے نماز گلے پڑی