ٹیپ کے معنی
ٹیپ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ٹیپ (یائے مجہول) }{ ٹِیپ }{ ٹَیپ (ی لین) }
تفصیلات
iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ ہی اردو میں بطورر اسم مستعمل ہے۔ ١٩٥٥ء میں "اردو میں دخیل یورپی الفاظ" میں مستعمل ملتا ہے۔, iہندی زبان میں بطور اسم مستعمل ہے اردو میں ہندی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی اور اصلی حالت میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ ہی اردو زبان میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٨٠ء میں "آب حیات" میں مستعمل ملتا ہے۔, ١ - وہ ٹونٹی جس سے پیپے میں سے شراب وغیرہ نکالیں، ٹونٹی۔, m["اونچا سُر","پکی عمارت میں اینٹوں کی درزوں کو چونے سے بند کرنے کا کام","جنم پتری","چوٹی کا","دبانے کا فعل","فوج کا دستہ","ماپ کرنے کا فیتہ","ٹیپنا کا","کوئی چیز جو جلدی میں لکھ لی جائے","یاد داشت"]
Tape ٹیپ
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم نکرہ
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : ٹیپوں[ٹے + پوں (واؤ مجہول)]
- جمع : ٹِیپیں[ٹی + پیں (یائے مجہول)]
- جمع غیر ندائی : ٹِیپوں[ٹی + پو (و مجہول)]
ٹیپ کے معنی
"درزی کے ٹیپ سے وہ نشان زدہ فیتہ مراد ہے جس سے بدن کا ناپ لیا جاتا ہے" (١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٨٣)
"سعوی عربیہ الشیخ جمیل آشی کے بین الاقوامی محفل قرات کے ٹیپ بھی سنوائے جائیں گے" (١٩٦٦ء، جنگ، کراچی، ١٨ اپریل، ٦)
"بچہ سقا کے کان مروڑ کے تین ٹیپیں رسید کیں" (١٩٢٩ء، |اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٤، ١٠:١١)
"آج بھی عربی اور ایرانی دھنیس زیادہ اونچی ٹیپ پر گائی جاتی ہیں" (١٩٦١ء، ہماری موسیقی، ٣١)
"اکبر نے ان میں سے دو لفظ، چندہ، اور "اسکول" انتخاب کرلیے ہیں اور انہیں ایک مخمس کی ٹیپ بنا ان سے خوب خوب کام لیے ہیں" (١٩٣٧ء، انشائے ماجد، ١٣١:٢)
"گلے کے گہنے، توڑا، توڑا گجرا . ٹیپ، ہیکل" (١٩٠٥ء، رسوم دہلی، سید احمد، ٩١)
اغیار سے جو کھیلئے گا آپ گنجفہ ہم ٹیپ لیں گے نوحہ حال تباہ سے (١٨٨١ء، منیر (نوراللغات))
"ٹیپوں اور پایوں پر سرخ و سفید اور سبز شیشے بڑی صفائی سے جڑے ہوئے ہیں" (١٩٤٦ء، شیرانی، مقالات، ١٦)
"تم اس کے دنیاوی ٹھاٹھ سے کچھ تعجب مت کرنا، یہ صرف دنیا ہی کی ٹیپ ہے" (١٨٦٩ء، مذاق العارفین، ٢٣٩:٢)
ٹیپ کے مترادف
ارفع, دباؤ
اعلٰی, اعلیٰ, الاپ, بند, بھینچنا, تمانچا, تمسک, تھپڑ, چپت, چک, چیدہ, دھپا, دھول, ستِھپ, سیلی, عمدہ, گرہ, لطمہ, منتخب, ہنڈی
ٹیپ کے جملے اور مرکبات
ٹیپ ریکارڈر, ٹیپ ریکارڈنگ, ٹیپ کابند
ٹیپ english meaning
tapethe act of pressing or compressing; raising the voice (in singing); the highest pitch of the voicea high or shrill note; drawing or winning (a card ); a bond (on unstamped paper); a bella note of handpromissory note; a cheque; ornamentdecorationpomp showostentationsplendourmagnificencebe incensedbe infuriatedbe offendedendanger ; perilizeforgotten as soo as heardin at earjeopardize [A~PREC.]mallowout at the otherrisk
شاعری
- فی الحقیقت حسن کا زیور ادا او ناز ہے
چاند کا گہنا حسینوں کے لئے ہے ٹیپ ٹاپ - کچھ ایسی گولیاں کچی نہیں کھیلے ہیں یہ لڑکے
جو چٹیالے ہوتے ہیں ٹیپ ٹاپ ان کو دکھاتے ہیں - اغیار سے جو کھیلئے گا آپ گنجفہ
ہم ٹیپ لیں گے نوحہ حال تباہ سے - اوراق گنجفہ کہو اصناف خلق کو
ہے شوق ان کے دل میں سدا ٹیپ ٹاپ کا - یہ نمود ظاہری ہے چار دن کی ٹیپ ٹاپ
ہیں طلسم نقش حیرت اس کی رنگ آمیزیاں
محاورات
- تال سوکھ ٹیپر بھیو۔ ہنسا کہیں نہ جائے۔ مرے پرانی پیت کو چن چن کنکر کھائے
- زناٹا کی ٹیپ جمانا
- ٹوٹے سے ہو گھر کا ٹیپا ٹوٹا گیا تو کھلا نصیبا
- ٹیپ جڑنا یا رسید کرنا
- ٹیپ ٹاپ کی پگڑی (باندھی) وہ بھی جورو کا صدقہ (صدقہ جورو کا)