کشیدہ کے معنی
کشیدہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَشی + دَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان میں |کشیدن| مصدر سے مشتق صیغہ ماضی مطلق کے آخر پر |ہ| لگانے سے حالیہ تمام بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٧١٨ء کو "دیوانِ آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اٹھایا ہوا","برداشت کردہ","برداشت کیا ہوا","بھگتا ہوا","سوئی دھاگے سے کاڑھا ہوا پھول بوٹے کا کام","سوزن کاری","سہارا ہوا","گُل کاری","مرکبات میں جیسے ابرو کشیدہ","کھینچا ہوا"]
کَشیدَن کَشِید کَشِیدَہ
اسم
اسم نکرہ, صفت ذاتی
کشیدہ کے معنی
["\"مگر نقاشی اور کشیدے کے کاموں سے مجھے خاص کر بہت ہی خوشی حاصل ہوئی۔\" (١٨٩٣ء، بست سالہ عہد حکومت، ٧٧)","\"بعض نے گلدستے اور بعض نے اپنے کشیدے پیش کیے۔\" (١٨٩٩ء، شہنشاہ جرمنی کا سفر قسطنطنیہ، ٦٩)"]
[" ابرو جو کشیدہ ہیں تو ٹیڑھی ہیں نگاہیں قاتل نے لگا رکھے ہیں خنجرِ تِہ خنجر (١٩١٩ء، درشہوار بیخود، ٤١)","\"کشیدہ . قدرتی نوشیدنی پانی سے کشید کیا ہوا۔\" (١٩٤٨ء، علم الادویہ (ترجمہ)، ٣٣:١)","\"حضرت کا قد نہ پستہ نہ کشیدہ بلکہ میانہ تھا۔\" (١٩٢٦ء، حیات فریاد، ١٢١)"," ہے مرگ کی مانند خمار اوس کا کشِیدہ میں دل سے کہا تھا کہ نہ لے نام محبت (١٧٩٨ء، دیوان میر سوز (ق)، ٩٤)"," آئینہ جب سے وقت نے رکھا ہے سامنے آئینے سے بھی رہنے لگے ہیں کشیدہ لوگ (١٩٧٩ء، دریا آخر دریا ہے، ١٢٤)","\"آپ خود سیانے ہیں آپکو پتہ ہے کہ حالات کتنے کشیدہ ہیں۔\" (١٩٧٧ء، میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا، ٥٦)","\"میرا خیال صحیح تھا، کتاب ایک مرقع تھا، لیکن عکسی تصاویر کا نہیں بلکہ کشیدہ تصاویر کا۔\" (١٩١٢ء، یاسمین، ١٥)","\"بعض مادوں میں |ن| کی جگہ اس کی کشیدہ شکل |ان| اضافہ ہوتی ہے۔\" (١٩٨٢ء، اردو قواعد، سوکت سزداری (حاشیہ)، ٢٢)"]
کشیدہ کے جملے اور مرکبات
کشیدہ کاری, کشیدہ خاطر, کشیدہ خاطری, کشیدہ قامت, کشیدہ قامتی
کشیدہ english meaning
drawnstretched
شاعری
- تھے شب کسے کسائے تیغ کشیدہ کف میں
پر میں نے بھی بغل میں بے اختیار کھینچا - لکھا جاتا نہیں حرفِ تمنا
خطوں میں خط کشیدہ رابطے ہیں - بستیوں کو بانٹنے والا جو خط کھینچا گیا
خط کشیدہ لوگ اس کو رہگزر کہنے لگے - کسی کا رختِ مسافت تمام دھوپ ہی دھوپ
کسی کے سر پہ کشیدہ ہیں سائباں کیا کیا - کھینچے ہے درد آپ کو میری فروتنی
افتادہ ہوں پہ سایہ قیدِ کشیدہ ہوں - پڑمردہ ایک پھھول لیے ہیں وہ ہاتھ میں
کیوں کر کہیں کہ ہم بھی تو آفت کشیدہ ہیں - ہم نے وصف گوہر عرفاں کو جب لکھنا کیا
موج سے مسطر کشیدہ صفحہ دریا کیا - عجب نہیں ہے حسینوں سے لمبیاں لینا
قد کشیدہ و زلف دراز رکھتے ہیں - بیعت کے ذکر و فکر سے پیہم رمیدہ دل
انصاف کی کشش میں ستم سے کشیدہ دل - لڑکپن سے وہ ہم خانہ خرابوں سے کشیدہ ہیں
وہاں گردِ کدورت کی اٹھی دیوار پہلے سے
محاورات
- آب ندیدہ موزہ کشیدہ
- آنکھ نہ دیدہ کاڑھے کشیدہ
- دل کشیدہ ہونا
- سوئی ٹوٹی کشیدہ سے چھوٹی
- کشیدہ کاڑھنا
- ہاتھ کشیدہ آسماں دیدہ
- ہاتھ کشیدہ آسمان دیدہ