خاکہ بندی

"سر کر سٹوفرین کی نگرانی میں شہر کی جو خاکہ بندی ہوئی وہ اصول صحت سے نسبتاً زیادہ مطابقت رکھتی ہے۔" (١٩٧٠ء، مبادی صحیات، ٣٦)

خاکہ نویسی

"خاکہ نویس ہمارے ادب میں اب ایک محترم اور اہم صنف بن گئی ہے۔" (١٩٦٣ء، جدید ادب کے دو تنقیدی جائزے، ١٠٧)

خالی خالی

"اس نے خالی خالی نظروں سے مجھے دیکھا اس کے چہرے پر پتھر کی مورتی جیسی بے حسی اور بے تاثیری تھی۔" (١٩٧٩ء، بدن کا طواف، ١١)

خام[1]

["\"مونگ و مسور کا آٹا ہموزن حسب ضرورت لے کر ایک رخی روٹی پکائیں جانب خام روغن گل چپڑ دیں۔\" (١٩٣٧ء، سلک الدرر، ١٤)"," جتے چار پایاں بی گیے تھے تمام کھاتے تھے تمام شکری اسکوں خام (١٦٤٩ء، خاور نامہ، ١٥١)","\"ایسا مادہ جو ہر شریان میں نفوذ کر جائے، جو کہیں پر متعفن ہو کہیں پر خام ہو اور کہیں نغج یافتہ۔\" (١٩٣٤ء، رسالہ نبض، ٦٧)","\"تانبے کی خام دھات کو صاف کرنے کے لیے، خاص علاقے جرمنی، فرانس اور بلجیم ہیں۔\" (١٩٦٠ء، دھاتوں کی کہانی، ٩٥)","\"ہر ایک بیض دان. مقامی دبازت سے بنتا ہے. اور اس میں خام یا کچے بیضوں کا ملا ہوا مجموعہ ہوتا ہے۔\" (١٩٤٩ء، ابتدائی حیوانیات (ترجمہ) ٢٤١)"," آرزو فریب تسلی رفوئے خام آئی ہنسی جو زخم کو ٹانکا اورھڑ گیا (١٩٢٦ء، فغان آرزو، ٥١)"," دل کو بہلاتے ہو کیا کیا آرزوے خام سے امر ناممکن میں گویا رنگ امکاں دیکھ کر (١٩٥٧ء، یاس و یگانہ، گنجینہ، ٣٥)","\"علماء اور حکمائے فلاسفہ خوب اس علم حروف سے ماہر تھے. جو علم نجوم سے ماہر نہ ہوگا وہ اس علم میں خام رہے گا۔\" (١٩٥١ء، مفتاح الجفر، ٧)","\"احاطے کی چار دیواری خام بن گئی ہے۔\" (١٨٩٠ء، مکاتیب امیر مینائی، ٣٠٩)","\"مالک باغ کو ایسی جنس کی طیاری پر پچاس روپیہ بیگہ خام کی آمدنی ہو جاتی ہے۔\" (١٩٠٣ء، باغبان، ١١)","\"آپ کا مزار تحصیل بلاسپور ریاست رام پور میں نور شاہ کے تکیے میں بموجب وصیت خام موجود ہے۔\" (١٩٢٩ء، تذکرہ کاملان رام پور، ٢٣٧)"]

اتقی

 گئے وہ دن کہ اکرم کے لیے تھی شرط اتقٰی کی شرف سب سے بڑا یہ تھا کہ دل میں حرمتِ دیں ہو (١٩٣١ء، بہارستان، ٨١)

اخراج قومی

"بانیانِ اصطلاح کو - سخت سزا دی جاتی ہے - اور وہ سزا اخراج قومی کی ہے۔" (١٩٢٦ء، مضامین چکبست، ٣٢٩)

خام ادویہ

"یہ بھی ایک قسم کے نامیاتی کیمیائی مادے ہیں لیکن. ان کو خام ادویہ کے علم میں خصوصی حیثیت حاصل ہے۔" (١٩٦٧ء، بنیادی خرد حیاتیات، ٣٦٠)

خام پارا

"رہ تو سہی خام پارہ میں خود نواب پاس چھوٹی محل سرا میں جاتی ہوں۔" (١٩٢٨ء، پس پردہ، ١٩)

خام مال

"اگر ان (گھریلو صنعتوں) کے لیے بہتر خام مال اچھے اوزار اور آلات اور مناسب سرمایہ فراہم کیا جائے. تو وہ ملکی دولت میں کافی اضافہ کا باعث بن سکتی ہیں۔" (١٩٥٩ء، گھریلو صنعتیں، ١٧)

خام مواد

"عورت اپنے اندر ہی سے پرانا سڑا خام مواد لے کر ایک جیتا جاگتا برینڈ نیو بچہ تخلیق کر لیتی ہے۔" (١٩٨١ء سفر در سفر، ١٠٤)

خانہء آئینہ

 غم عشاق نہ ہو سادگی آموز بتاں کس قدر خانہ آئینہ ہے ویراں مجھ سے (١٨٦٩ء، دیوان غالب، ٢١١)

خبب

کوئی مطلب موجود نہیں

خبر نویس

"عام لکھنے والا اپنی پسند کے کسی خاص موضوع پر لکھ سکتا ہے . مگر خبر نویس کو مختلف النوع موضوعات پر لکھتا پڑتا ہے۔" (١٩٦٩ء، فن ادارت، ٤٤)

خبر واحد

"امام شافعی کی فقہ کی بنیاد کے متعلق رسالہ صولیہ میں لکھا ہے . خبر واحد پر عمل کرتے ہیں اگر راوی ثقہ ہو۔" (١٩٦٩ء، سائنس اور فلسفہ کی تحقیق، ٤٢)

خبط الحواس

"عجب خبط الحواس اکے والے سے سابقہ پڑا ہے۔" (١٩٧٥ء، بدلتا ہے رنگ آسماں، ٩)

خدا اندیش

 توڑ ڈالیں جس کی تکبیریں طلسم شش جہات ہو نہ روشن اس خدا اندیش کی تاریک رات (١٩٣٨ء، ارمغان حجاز، ٢٢٦)

خدا بیں

 نہ خود میں نے خدابیں نے جہاں میں عجب شہ کار ہے تیرے ہنر کا (١٩٣٥ء، بال جبریل، ٣٢)

خدا بینی

 زبان و چشم و عقل پراو سکے ختم یہ چاروں خدا کوئی خدا بینی خدا فہمی خدا دانی (١٨٧٣ء، کلیات قدر، ٥٦)

خدا پرستانہ

"خدا پرستانہ تعبیر یعنی یہ خیال کہ خدا نے عدم سے دنیا کو پیدا فرمایا ہے۔" (١٩٦٤ء، تمدن ہند پر اسلامی اثرات، ٣٢)

خدا خدا

 لازم ہے ذکر آٹھ پہر ہو خدا خدا بندہ خدا خدا سے پہنچتا ہے تا خدا (١٨٧٩ء، توقیع سخن، ٢)

خدا فہمی

 زبان و چشم و عقل و دل پر اوس کے ختم یہ چاروں خدا گوئی، خدا بینی، خدا فہمی، خدا دانی (١٨٧٣ء، کلیات قدر، ٥٦)

خدا کا کارخانہ

 بگڑے جاتے ہیں لاکھوں ہزاروں بنتے جاتے ہیں جہاں میں رات دن جاری خدا کا کارخانہ ہے (١٨١٦ء، دیوان ناسخ، ٩١:١)

خدا کا گھر

 لیکن خدا کے گھر بھی نہ تھا امن کا مقام آئی ہوئی تھی بھیس بدل کر سپاہ شام (١٩٨١ء، شہادت، ١٥٩)

خدا کی درگاہ

"اپنے جینے کی دن خدا کی درگاہ سے پوچھ کر آتا ہے۔" (١٩٠٥ء، مضامین شرر، ١، ٣، ٦١)

خدا کی لاٹھی

"میری ہڈیوں میں تو خدا کی لاٹھی سہارنے کا بوتا نہیں ہے۔" (١٨٧٧ء، توبۃ النصوح، ١٦٢)

خدا کی یاد

 اللہ دے اس کے ذوق عبادت کا اہتمام دل میں خدا کی یاد تو لب پر خدا کا نام (١٩٨١ء، شہادت، ١٥٢)

خدا کے ہاتھ

 دل بیچتا ہوں آج بت پر جفا کے ہاتھ میری امید کا ہے بر آنا، خدا کے ہاتھ (١٩١٧ء، پیارے صاحب رشید، گلستان رشید، ٧٤)

خدا نا ترسی

"اس نے اپنی فہم و فراست سے ساری امن کی خود پسندی و ستم شعاری اور خود پرستی، خدا نا ترسی دور کر دی۔" (١٨٩٧ء، تاریخ و ہندوستان، ٧٨:٦)

خدا نا ترس

"کافر خدا ناترس، اس بے ایمانی سوں دنیا میں جیوے گا کنے برس۔" (١٦٣٥ء، سب رس، ٢٤٧)

خدا والے

"خدا والے ہمیشہ حق کا ساتھ دیتے ہیں۔" (١٩٦٦ء، مہذب اللغات، ٣٨٠:٤)

اخلاقی جرات

"اس سے اخلاقی جرات اور راست بازی کا پورا اندازہ ہو سکتا ہے۔" (١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٣٥)

خط و کتابت

"جو لوگ کانگریس میں شریک نہیں ہیں ان کی رائیں اور خیالات خط و کتابت پمفلٹ کی صورت میں. ولایت بھیجی جائے۔" (١٩٣٨ء، حالات سرسید، ٦٣)

خطا جوئی

"گورنمنٹ کے انتظامات و قوانین پر رائے زن ہوتے ہیں اور ان کی عیب نمائی و خطا جوئی کرتے ہیں اور کونسل کے اجلاس میں گورنر جنرل سے دُوبُدو گفتگو کرتے ہیں۔" (١٩٠٧ء، کرزن نامہ، ١٦)

خطابی دلیل

"اب انہوں نے ایک خطابی دلیل بیان کی جیسی دلیلیں آج کل یورپ میں رائج ہیں یہ خطابی دلیل کہلاتی ہیں۔" (١٩٧٤ء، مقالات ایوبی، ٧٣:١)

خطائے اول

"اگر مفروض مطلب کے موافق نکلا تو بہتر ہے اور جو خطا یعنی مخالف مطلب ہو، تو یا مطلوب سے زیادہ ہوگا یا کم وہ زیادتی یا کمی خطائے اول ہے۔" (١٨٩٤ء، تسہیل الحساب، ٤٨)

خطبات

"بدویوں کی ادبی ثروت شعر و شاعری، ضرب الامثال اور خطبات تھے۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ ٨٧٠:٣)

خطبات نگاری

"اگر ایک ادبی خطوط نگاری کا موجد ہے تو دوسرا ادبی خطبات نگاری کا بانی ہے۔" (١٩٦٣ء، تحقیق و تنقید، ١١٧)

خطرات

 لیکن وہ صفات جو ہیں اس عالم میں لانا نہ ذرا تو اس کے غمگیں خطرات (١٨٣٩ء، مکاشفات الاسرار، ٥٤)

خطوط جسم

 خطوط جسم سے جھنکار سی اٹھتی ہے رہ رہ کر وہ پیکر ہے کہ ساز حسن بے چھیڑے کھنکتا ہے (١٩٥٨ء، غزلستان، ١٣٤)

خطوط حرارت

"سب سے زیادہ قابل لحاظ خطوط حرارت وہ ہیں جن سے ماہ جولائی اور جنوری یعنی سب سے گرم اور سب سے سرد مہینوں کا اوسط حرارت ظاہر کیا جائے۔" (١٩٢٤ء، جغرافیہ عالم، ترجمہ، ٣٥:٢)