قلیل القامت

کوئی مطلب موجود نہیں

قمری مہینہ

"یہ قمری مہینے کی آخری راتوں کی ایک رات تھی۔" (١٩٨٢ء، غلام عباس، زندگی نقاب چہرے، ١٩١)

قناطیر

"اسے قناطیر مقنطرہ بنانے کی مذمت قرآن مجید میں واضح الفاظ میں آئی ہے۔" (١٩٨٧ء، فاران، کراچی، اپریل، ١٥)

قندی

"فرمائشی مٹھائی کی مار پڑی، ریوڑی . قندی، پستہ بادامی." (١٧٠٣ء، جنگ نامہ بھنگی خاں پوستی، اردو نامہ کراچی جولائی، ١٩٧٤ء، ١٤)

قواعد شرعیہ

"وہ لوگ جو نمازوں کی پابندی بھی قواعد شرعیہ کے مطابق کرتے ہیں اور ان کے پورے آداب بھی بجا لاتے ہیں۔" (١٩٦٩ء، معارف القرآن، ٥٦:١)

اجالا پاکھ

"ساون کا مہینہ اور اجالے پاکھ کی پنچمی اور برسپت یعنی جمعرات کے دن کی چہل پہل بھی یادگار رہے۔" (١٨٩٤ء، کامنی، ٥٩)

قواعد نگار

"میں ان تمام کتب کے مطالعے کے بعد کچھ اضافوں کے ساتھ مربوط انداز میں اس کے اصول منضبط کرنا چاہتا ہوں تاکہ قواعد نگار اس موضوع کو بھی مسلمہ حیثیت دے سکیں۔" (١٩٨٩ء، اردونامہ، لاہور، جنوری، ١٧)

قواعد نویس

"زندہ زبان کے قواعد نویس کو سب سے اول بول چال کا خیال رکھنا چاہیے اور اسی سے قاعدے بنانے چاہئیں۔" (١٩٨٨ء، نئی اردو قواعد، ١٢)

قواعد نویسی

"ہمارے لسانیاتی ادب میں قواعد نویسی کے سلسلے میں بہت کم لکھا گیا ہے۔" (١٩٨٨ء، نئی اردو قواعد، ٦)

قوت اظہار

"ان کے شعر میں مطالعہ حیات اور تاریخی شعوریات کا حسن ہے اور ماہرانہ قوت اظہار پائی جاتی ہے۔" (١٩٨١ء، حصار انا، ٩)

قوت آزمائی

"ہم کشمیری عوام بھی ہرگز یہ نہ چاہتے تھے کہ ہماری چھوٹی سی ریاست ہمارے دو بڑے ہمسایہ ملکوں کے درمیان قوت آزمائی کا میدان بن جائے۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ٤٨٠)

قوت بینائی

"اس شعاع کا طول موج بہت کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس کی قوت بینائی معمولی نوری خردبین سے ١٠ گنا ہوتی ہے۔" (١٩٦٧ء، بنیادی خرد حیاتیات، ٤٢)

قول دار

کوئی مطلب موجود نہیں

قوس و قزح

"ترشے ہوئے ہیرے کے ہزاروں پہلو ہوتے ہیں اور کیسی کیسی قوس قزح ان میں جھلملاتی ہے۔" (١٩٨٦ء، فیضان فیض، ٣١)

قوت شامہ

"یار میری قوت شامہ تو مجھے پاگل کر رہی ہے۔" (١٩٨٨ء، نشیب، ٢٩٩)

قوت خرید

"عوام میں قوت خرید کم ہونے کے باعث کتابوں کی فروخت گہرے طور پر متاثر ہوئی۔" (١٩٨٨ء، جنگ، ١٦ دسمبر، ١١)

قوت حیوانی

"معاذ اللہ وہ گدرا یا بدن وہ تن گرما گرم کی گرمی پہونچنا قوت حیوانی ہیجان میں آئی۔" (١٨٩٠ء، طلسم ہوشربا، ٢٧١:٤)

قوت جاذبہ

"اگر محبت واقعی نام ہے ایک قوت جاذبہ کا تو یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ رادھا نے بھی ہریش چندر کی واردات قلب کا اثر قبول کر لیا تھا۔" (١٩٨٨ء، نگار، کراچی، ستمبر، ٥٢)

قوم پرست

"خالدہ ادیب خانم جس زمانہ میں ہندوستان آئیں، انڈین نیشنل کانگریس اپنے شباب پر تھی، اور ان کو بلایا بھی ہندوستانی قوم پرست مسلمانوں نے تھا۔" (١٩٨١ء، آسماں کیسے کیسے، ٢٦٩)

قومی تحویل

"تھوڑی فیس کی وجہ سے یہ اسکول قومی تحویل میں چلا گیا۔" (١٩٨٤ء، کیا قافلہ جاتا ہے، ١٢٧)

قومی ترانہ

"قومی ترانہ قومی پرچم کی طرح مقدس و محترم سمجھا جاتا ہے۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٤٥)

قومی تشخص

"پاکستان کے معاشرے کی عمر اپنے قومی تشخص کے اعتبار سے صرف چالیس سال ہے۔" (١٩٨٦ء، پاکستانی معاشرہ اور ادب، ٨)

قومی زبان

"قومی زبان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ملک میں ہر جگہ سمجھی اور بولی جا سکے۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٤٥)

قومی شاعر

"حالی، اکبر اور اقبال قومی شاعر تھے۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٤٦)

قومی شاعری

"پیغام کے مخاطب اہل وطن ہوں تو اس کی شاعری قومی شاعری کہلائے گی۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٤٦)

قومی لباس

"وہ پوشاک جو کسی قوم کی خاص شناخت کرتی ہو، وہ لباس جو کسی قوم کی خاص شناخت ہو، کسی ملک کا خاص لباس۔" (١٩٣٨ء، حالات سرسید، ٩٣)

قومی نشان

"ان کی تصویر ایک قسم کا قومی نشان سمجھی جاتی ہے۔" (١٩٢٢ء، نقش فرنگ، ١١٧)

قومی ورثہ

"قوم کا ہر فرد اس قومی ورثے پر فخر کرتا ہے اسی طرح ادبی روایت بھی ایک قومی ورثہ بنتی ہے۔" (١٩٨٢ء، قومی یکجہتی میں ادب کا کردار، ١٠٧)

قومی یکجہتی

"ایجوکیشنل کانفرنس نے . مسلمانوں میں قومی یکجہتی و ہم اآہنگی کا وہ صور پھونکا کہ تمام ملک خواب غفلت سے بیدار ہو گیا۔" (١٩٧٧ء، ہندی اردو تنازع، ٢٣٨)

قول کا پکا

کوئی مطلب موجود نہیں

قومی پرچم

"قومی ترانہ قومی پرچم کی طرح مقدس و محترم سمجھا جاتا ہے۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٤٥)

قومی اسمبلی

"یہ انتخاب اگر قومی اسمبلی کی وجہ سے مذکورہ بالا مدت میں نہ ہو سکے تو قومی اسمبلی کے انتخابات کے تیس دن کے اندر ہو گا۔" (١٩٧٣ء، اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین، ٥٤)

قومی اثاثہ

"ہندوستان کے جنگل ایک بیش قیمت قومی اثاثہ ہیں۔" (١٩٤٠ء، معاشیات ہند (ترجمہ)، ٢٣:١)

قوم عاد

"قوم عاد جن کے پیغمبر ہود علیہ اسلام تھے۔" (١٩٠١ء، الحقوق و الفرائض، ٨٦:١)

قوم پروری

"یہ کہہ دینا کہ کمیونزم یا ملّیت، نیشنلزم یا قومیت کے منافی ہے اس سے زیادہ وقعت نہیں رکھتا کہ کوئی شخص قوم پروری یا ملت پروری کے جوش میں لوگوں کو اپنے کنبے اور خاندان کی پرورش اور ان کی تنظیم سے منع کرتا پھرے۔" (١٩٢٦ء، حیات جوہر، ٢٢١)

قونصل جنرل

"انتظام کے لیے قونصل جنرل صاحب کو اطلاع دے دی ہے۔" (١٩٣٣ء، اقبال نامہ، ١٧٥:١)

قونصل خانہ

"گزشتہ ہفتے کراچی میں جاپانی ثقافتی مرکز کی جانب سے قونصل خانے کے لان میں چیری اور چنبیلی کی تقریب اجرا منعقد ہوئی۔" (١٩٨٧ء، جنگ، کراچی ٢٧، نومبر ١١ (جمعہ ایڈیشن))

اجابت امتنان

کوئی مطلب موجود نہیں

قوم پرستی

"یہ تصور سیاست میں قوم پرستی کا نظریہ پیدا کرتا ہے۔" (١٩٧٨ء، اقبال ایک شاعر، ١١٦)

قونصل

"قونصل (Consul) سفیر سے کم درجہ کے عہدہ دار کو کہتے ہیں۔" (١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٦٤)