مزاحمتی تحریک
"ہماری مزاحمتی تحریک کو بنیادی نقصان اردنی اور فلسطینی عوام کے ایک نہ ہونے کے عمل سے پہنچا ہے۔" (١٩٩٠ء، لیلٰی خالد، ١٢٦)
مزے کی بات
"اس میں مزے کی بات یہ کہی کہ. تمام وزنی موضوعات کا بار ہمارے شاعر غالب کو اٹھانا پڑا۔" (١٩٩٢ء، قومی زبان، کراچی، جولائی، ٤٥)
مزمن مرض
"ان دور اندیش، ژرف نگاہ مدبروں کے نزدیک اس مزمن مارض کا علاج صرف یہ تھا کہ اسلامیان ہند کے اسلامی جذبے کو سراہا جائے۔" (١٩٩٩ء، قومی زبان، کراچی، جنوری، ٤١)
مز رعۂ آخرت
"مسلمان کی نظر میں یہ دنیا مزرع آخرت ہے۔" (١٩٩٤ء، صحیفہ، لاہور، اکتوبر، دسمبر، ٤٨)
مسئلۂ کشش
"خیال ہے کہ مسئلہ کشش یعنی کہ ہر جسم دوسرے جسم کو اپنی طرف کھینچتا ہے، اسی فلسفی (نیوٹن) کی ایجاد ہے۔" (١٩٣٨ء، مقالات شبلی، ٤٧:٧)
مسئلۂ فیثا غورث
"مسئلہ فیثاغورث جملہ فنیات کا سنگ بنیاد ہے۔" (١٩٧٠ء، زعمائے سائنس، ١)
مسئلۂ زبان
"مسئلہ زبان سے دلچسپی رکھنے والوں کو یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ جب کسی ملک یا قوم کو کسی دوسرے ملک یا قوم پر فتح حاصل ہوتی ہے تو فاتح اپنی زبان مفتوح قوم کے لوگوں پر نہیں لادتا۔" (١٩٧٣ء، احتشام حسین، اردو ادب کی تنقیدی تاریخ، ١٤)
مسئلۂ مثلثات
"م ط کو مساوی پ کے کھنچو اور فرض کرو م ا نہایت اصغر ہو بعد اس کے بموجب مسئلہ مثلثات کی. نصف قطر۔" (١٨٤٢ء، علم ہیئت (ترجمہ)، ١٤٠)
مسئلۂ جبر و قدر
"مسئلہ جبر و قدر پر ہر دور کے علماء نے خامہ فرسائی فرمائی۔" (١٩٧٣ء، مسئلہ جبر و قدر، ٣)
مسئلۂ ثنائی
"مسئلہ ثنائی (Binomial Theorem) آسانی سے ثابت کیا جاسکتا ہے۔" (١٩٦٥ء، طبیعیات، ١٣)
مسئلۂ بقا
"حرارت شمسی کے مسئلہ بقا پر بحث کی جائے۔" (١٩١٨ء، تحفۂ سائنس، ٣٥٠)
مسئلۂ اثبانی
"مسئلہ اثباتی: اگر ایک خط مستقیم مثلث کے کسی ایک ضلعے کے متوازی کھینچا جائے تو یہ باقی دو اضلاع کو ایک ہی نسبت سے تقسیم کرتا ہے۔" (١٩٤٠ء، علم ہندسہ مستوی (ترجمہ)،١)
مسئلے مسائل
"علماء مسئلے کے ساتھ علوم جدیدہ سے جو مزید روشنی ان پر پڑتی ہے اس کا علم بھی خود حاصل کریں۔" (١٩٢٩ء، بہار عیش، ٥)
مسئلے کا حل
"مزید برآں زبان سے متعلق کسی مسئلے کے حل میں علمی اور سائنسی معیاروں کا باکفایت اظہار کرنے کیلیے ہمیں انگریزی زبان پر کافی عبور ہونے کو یقینی بنانا ہوگا۔" (١٩٨٥ء، بھارت میں قومی زبان کا نفاذ، ٢١)
رنجش بے جا
"مہربانی اور محبت کے نازک فرق کو |رنجش بے جا| کے ذکر . سے بیان کر جانا شاعری کا کمال ہے۔" (١٩٨٦ء، نیاز فتح پوری، شخصیت، فکر و فن، ٣٢٤)
رند بلا نوش
ہم رند بلا نوش بہکتے نہیں مئے سے موسم ہی ہمیں لغزش پا ہو کے ملا ہے (١٩٧١ء، شیشے کے پیرہن، ٤٥)
رموز سلطنت
"کمال یہ ہوا کہ باوجود یہ سب کچھ ہونے کے کسی کو معلوم نہ ہو سکا کہ یہ مکھیاں کیوں اڑیں اور کس نے اڑائیں۔ یہ رموز سلطنت تھے۔" (١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ١٣:٤)
رموز سیاست
"اہل ملک جدید قسم کی جدوجہد سے ناآشنا اور رموز سیاست سے بیگانہ تھے۔" (١٩٢٥ء، وقار حیات، ٦٨)
رموز اوقاف
"اس کتاب میں کتابت کی دوسری غلطیوں کے علاوہ رموز اوقاف (Punctuation) کی غلطیاں بہت کثرت سے رہ گئی ہیں۔" (١٩١٥ء، فلسفۂ احتجاج، دیباچہ، دیوان)
رمیء جمار
"منٰی سے لوگ سے وقت تک اپنے گھروں کو روانہ نہ ہو سکتے تھے جب تک کہ صوفہ پہلے رمی جمار نہ کر لیں۔" (١٩٧٨ء، سیرت سرور عالم، ٨٠:٢)
رن مرید
"اس طرح کے مرد کو غالباً رن مرید کہا جاتا ہے۔" (١٩٨٠ء، وارث، ١٣٨)
رنج و غم
"میری زندگی اور موت، رنج و غم، سودو زیاں، جو کچھ بھی تھا باجی سلمٰی کے لیے تھا۔" (١٩٨١ء، سفر در سفر، ٦١)
رنج و الم
رنج و الم کے بعد خوشی لازمی سہی لیکن حیات رنج و الم مختصر کہاں (١٩٨٣ء، حصارانا، ١٦٨)
رفاہی ادارہ
"اسی شام کو مسجد کمیٹی جسے گلی کے ایک رفاہی ادارے کی حیثیت حاصل تھی کے صدر خان صاحب اکبر خان کے مکان میں . میٹنگ ہوتی۔" (١٩٨٣ء، ساتواں چراغ، ٧٦)
رمز شناسی
"مجھے آپ کی رمز شناسی کا دعویٰ تو نہیں تاہم میرا خیال ہے کہ فنڈز کے مسائل حل ہو چکے ہیں۔" (١٩٨٧ء، اور لائن کٹ گئی، ١٦)
رم آہو
خالی از لطف نہیں آنکھ چرانا ان کا فرحت افزائے نظر ہے رم آہو کی طرح (١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ١: ١٢٧)
رلیف
"بغیر کسی استشنا کے سب ٹیکسوں کی تخفیف پر رلیف کو ترجیح دیتے تھے۔" (١٩٠٧ء، کرزن نامہ، ٤٢٠)
بال بند
"خط کو خالص مشک میں بسایا اور اسے اپنے بال بندوں میں لپیٹا جو عراقی ریشم کے تھے۔" (١٩٤١ء، الف لیلہ و لیلہ، ٥٥٥)
رگڑانا
کہوں کیا ایک بوسہ لب کا دے کر خوب رگڑایا رکھی برسوں تلک منت کبھو کی بات مانے کی (١٨١٠ء، میر، کلیات، ٦٥١)
رکوع و سجود
سجی ہے آج بھی دوکان جبہ و دستار ہے گرم اب بھی رکوع و سجود کا بازار (١٩٥٢ء، نبض دوراں، ٢٣٦)
رکن شامی
"حجراسود کے مقابل گوشہ کا نام رکن شامی ہے۔" (١٩٣٥ء، سیرۃ النبیۖ، ٣٥٩:٥)
رکن اسلام
"میں بڑے بھاری رکن اسلام یعنی حدیث کو اکھاڑنا چاہتا ہوں۔" (١٨٩٨ء، مضامین سرسید، ٩٧)
ریخت
"کیمیا دراصل اللہ تعالٰی کا وہ نادیدہ ہاتھ ہے جو انسان اور انسان کی طرح تمام زندہ اور غیر زندہ چیزوں کی بناوٹ اور ریخت کی مشینری کو چلا رہا ہے۔" (١٩٦٨ء، کیمیاوی سامان حرب، ١٨٩)
ریسیور
"مجید نے گھبرا کر ریسیور قدر نواز جنگ کے حوالے کر دیا۔" (١٩٨٥ء، اک محشر خیال، ١٤٣)
ری ٹچ
"بعض تصویریں . ری ٹچ کروا لینا چاہیے۔" (١٩٦٩ء، فن ادارت، ٢١٩)
بال پین
کوئی مطلب موجود نہیں
ریجکٹ
"ایک شاعر نے تحقیر سے کہا اسے تو ہم ریجیکٹ کر چکے ہیں۔" (١٩٨٤ء، زمیں اور فلک اور، ١٥)
ریختگی
"افزائش نسل خلیاتی تقسیم یا اجزائی تقسیم یعنی ریختگی سے ہوتی ہے۔" (١٩٦٨ء، بے تخم نباتیات، ٤٢)
ریختہ گو
"امیر خسرو کے بعد کبیر جی اور گیسو دراز دونوں ریختہ گو شاعر بھی ہیں۔" (١٩٦١ء، تین ہندوستانی زبانیں، ١٣٢)
ریزرو بنک
"سرسکندر حیات خان ریزرو بنک کی گورنری چھوڑ کر پنجاب تشریف لے آئے۔" (١٩٥٥ء، چراغ حسن حسرت، مطائبات، ١٩:١)