روڈ پرمٹ

"پرمٹ کے مرکبات مثلاً پرمٹ آفس، پرمٹ آفیسر، روڈ پرمٹ وغیرہ اردو میں مستعمل ہیں۔" (١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٤٧)

روٹری مشین

"کھیت سے جڑی بوٹیوں کا انسداد بخوبی ہو جاتا ہے خاص طور پر جب کہ روٹری مشین کا استعمال کیا جائے۔" (١٩٧٠ء، چاول، دستور کاشت، ٦٨)

اخبار بینی

"سردست آپ ہی کی ڈاک سے ذوق اخبار بینی کی داڑھ گرم کروں گا۔" (١٩٢٤ء، اودھ پنچ، لکھنو، ٩، ٦:٤٤)

روٹری پریس

"اپنے ہاتھ سے وہ زیادہ سے زیادہ پچاس لفظ فی منٹ لکھ سکتا لیکن روٹری پریس سے ایک منٹ میں دو لاکھ لفظ لکھ سکتا ہے۔" (١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ١٠)

روٹری

"روٹا سے انگریزی میں روٹری بنا ہے، روٹری کا مرکب روٹری کلب اردو میں مستعمل ملتا ہے۔" (١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ١٢٣)

روٹر

"اسی سرکٹ میں ایک ڈسٹری بیوٹر کیپ فٹ ہوتی ہے۔" (١٩٧٥ء، پیٹرول انجن، ١١٨)

رومینٹک

"حمیدہ بانو جو وسط شہر کی ایک زبردست محل سرا میں رہتی تھی، شاعری کرتی تھی اور سخت رومینٹک روح تھی۔" (١٩٥٦ء، آگ کا دریا، ٣٣٢)

رومی ٹوپی

"کبھی کبھی ایسا بھی ہوا کہ مجھے اپنی رومی ٹوپی. ان کے پاؤں میں ڈالنا پڑی۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ١٧٩)

رومانوی دور

"برلزم میں رومانوی رنگ آنے لگا اور رومانوی دور شروع ہوا۔" (١٩٧٥ء، شاہراہ انقلاب، ٦٨)

رومان پسندی

"افسانہ ہم عصری صداقتوں کی جانب.رومان پسندی کے تقاضوں کے تحت انسانی صورت حال کی بہتر سمت میں تبدیلی چاہتا ہے۔" (١٩٨٦، پاکستانی معاشرہ اور ادب، ١١٠)

رومان پرستی

"یہ محض رومان پرستی ہوگی کہ ہم پرانے جاگیرداری نظام کی یاد کو مقدس سمجھ کر سینے سے لگائے ہیں۔" (١٩٧٦ء، ادھورا آدمی، ٣٧)

رومال دستی

 ہوا مردہ ذکر جب کھوئی مستی بنا پھر آب چیں رومال دستی (١٨٦١ء، الف لیلہ نومنظوم، ٤٣٧:٢)

اخبارچی

"انگریزی خبر والے اخبارچی! مجھ سے کیا مانگتا ہے۔" (١٩١٤ء، سی پارۂ دل، ١١٥)

رولانا

"راسخ. رونا رولانا کے الفاظ تو اپنی شاعری میں استعمال کرتے ہیں لیکن اس رنگ میں بھی میر جیسے شعر نہیں کہہ پاتے۔" (١٩٧٥ء، تاریخ ادب اردو، ٢، ٩٤٨:٢)

رول نمبر

"ایک کاغذ پر اپنے رول نمبر لکھ دو۔" (١٩٥٥ء، آبلہ دل کا، ١٧٦)

ری ایکشن

"اس کی کھسر پھسر سن کر اس نے قلم ہاتھ سے رکھ دیا تھا، اور جلبلا کر سوچا تھا |ہونہہ، سیاسی تھی کہ ری ایکشن تھا، ری ایکشن۔" (١٩٨١ء، چلتا مسافر، ١٤٦)

رہنما اصول

"ہر پانچ سال بعد. مناسب ہدایات اور رہنما اصول مرتب کیے جائیں۔" (١٩٦٨ء، اطلاقی شماریات، ٢٠٣)

رہ زنی

"مغربی پنجاب کے غیرآباد علاقوں میں مختلف قومیں (خصوصاً کھوکھر) رہ زنی کرتی رہتی تھیں۔" (١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٦١٦:٣)

رہتی دنیا تک

"خدا تمہارے سہاگ کو رہتی دنیا تک رکھے۔" (١٩٥٢ء، افشاں، ١١٤)

رہ گیر

 لا سے الا اللہ تک گر لو نہ دے اس کا جمال منزلوں کا فیصلہ رہ گیر کر سکتا نہیں (١٩٧٩ء، دریا آخر دریا ہے، ٢٦)

رہ گزر

 جانے کس رہ زر پہ بیٹھا ہوں ہے نہ جانے کہاں مری منزل (١٩٨٣ء، حصار انا، ١٦٩)

رہ رہ

 اس کوچے میں کچھ رہرووں کے نقش قدم ہیں کچھ طالب دیدار بجھا آئے ہیں آنکھیں (١٨٩٥ء، جوہر انتخاب، ٣٤٩)

رویاے کاذب

"یہ سچا خواب نہیں ہو سکتا، یہ رویائے کاذبہ ہے۔" (١٩٤٣ء، تائیس (ترجمہ)، ٨١)

روڈ رولر

"کیا خوش قسمت ہیں وہ روڈ رولر مزاج لوگ جن کے سامنے کھانے سے ملتی جلتی جو چیز بھی رکھ دی جائے، اس اصول کے تحت چٹ کر جاتے ہیں۔" (١٩٧٥ء، سلامت روی، ٢٢٩)

ریتلا پتھر

"یہ پتھر درد پالچھٹ سے بنے ہیں۔ تہ بر تہ ہونے کے باعث انہیں احجار مطبق بھی کہتے ہیں اور اگر ان کی ساخت بالو ریت سے ہوئی ہو تو انہیں حجر الرمل یعنی ریتلا پتھر کہتے ہیں۔" (١٩٢٤ء، جغرافیہ عالم (ترجمہ)، ٥١:١)

ریپ

"ارے باپ رے! اب اس سمے ایسا کرنا بھ ی ہیں لوگ کہیں دیں گے بزدل اس کو ریپ کر رہا تھا۔" (١٩٨١ء، چلتا مسافر، ١٨١)

ریاضیاتی

"خالص ریاضیاتی علوم کے سوا تمام علوم قانون علت کی صداقت کو بدیہی جانتے ہیں۔ اس بنیادی مفرضے کو تسلیم کر کے آگے بڑھتے ہیں اور حقائق کی تصدیق و توثیق کے لیے اس کی طرف رجوع کرتے ہیں۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٣٦)

ریاضت کش

"ہندوستان کے ریاضت کش اور مرتاض داعیان مذاہب تو اس راہ میں حدافراط سے بھی آگے نکل گیے ہیں۔" (١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٥٥:٢)

خرد افروز

"شکر خدا یہ کتاب خرد افروز . بازوئے دانش کا تعویذ، لڑکوں کی بازی، بوڑھوں کی موجب سرفرازی ہے۔" (١٨٠٢ء، خرد افروز، ٣٢٠)

خرد پیمائی

"ایک ایسا چشمہ استعمال کر کے جس کے ساتھ ایک خرد پیمائی پیمانہ لگا ہوا ہو، اس امر کی تحقیقات کی جا سکتی ہے کہ تپش کے تغیرات سے ریزوں کی شرح منتقلی پر کیا اثر پڑتا ہے۔" (١٩٤١ء، (ترجمہ) تجربی فعلیات، ١١)

خرد چشم

"خود باروری کرنے پر ان سے ایک نسل حاصل ہوئی جو چار قسم کے نمونوں پر مشتمل تھی یعنی چھوٹی نے خرد چشم کے ساتھ چھوٹی نے والا کلاں چشم کے ساتھ۔" (١٩٤٧ء، مینڈلیت، ٤٨)

خردبین

"زنگ سلفائیڈ سے جو ٹمٹماہٹیں پیدا ہوتی ہیں انھیں ایک خردبین یعنی مائکرو اسکوپ (Microscope) کے ذریعہ دیکھا جاتا ہے۔ (١٩٧٠ء، جدید طبیعیات، ٥٣٥)

خرم گاہ

 مینا کی خرم گاہ پر جب لگ سورج ڈھالے کنچن یا رب تلک عشرت اچھو اس داد یک دادار کا (١٦٦٥ء، علی نامہ، ١٤١)

خریدی

[" یو میں ہوں تمھارا خریدی غلام غلط کیوں بو بندہ تھے ہووے گا کام (١٧٩٧ء، یوسف زلیخا، فگار، ٢١٥)"]

خزانۂ بیت المال

کوئی مطلب موجود نہیں

خزانۂ عامرہ

"اور کمپنی پر لازم قرار دیا گیا کہ وہ شش ماہی گزرنے پر اپنے حسابات خزانہ عامرہ کے روبرو تنضیح کے لیے پیش کرے۔" (١٩٤٤ء، تاریخ دستورینہ، ٣٣)

خزانۂ عامہ

"خزانہ عامہ جس میں گورنمنٹ کا مالیہ جمع ہوتا ہے اور اخراجات دیے جاتے ہیں۔" (١٩٣١ء، سکہ اور شرح تبادلہ، ١٧)

خزانۂ غیبی

"دونوں چیزیں خزانہ غیب سے قرار دی گئیں۔" (١٩٦٩ء، معارف القرآن، ١٧٢:١)

خزانۂ موخر

"خزانہ موخر کے روائد حدبیہ . کے اوپر پل کی صورت میں بنتا ہے۔" (١٩٦٨ء، عطاء اللہ بٹ، کتاب العین،٣٧)

خزانۂ آب

"جب ندی میں پانی ہمیشہ حسب ضرورت بہتا رہتا ہے تو پانی کی سربراہی ندی سے راست کی جاتی ہے اور جب پانی ہمیشہ نہیں بہتا تو اس پر تالاب بنا کر خزانہ آب تیار کیا جاتا ہے۔" (١٩٤٤ء، مخزن علوم و فنون، ٢٤)