خزانے کا سانپ

"وہ کلام بجز ان کے صاحبزادہ کے اور کسی کے پاس ہے کہاں؛ اور صاحبزادے صاحب اس خزانہ کے سانپ کی حیثیت رکھے ہوئے ہیں۔" (١٩٥٤ء، اکبرنامہ، ٤٣)

خزینہ دار

"ایک مجلس(دیوان) نہیں مدد دیتی تھی جن میں خزینہ دار یا خزانچی . شامل ہوتے تھے۔" (١٩٦٧ء، اردو داسرہ معارف اسلامیہ، ٨٨:٣)

خس خسی داڑھی

"اگر خس خسی داڑھی گالوں کو پھولا ہوا ثابت کرنے میں مدد نہ دیتی تو وہ . بہت ہی برے معلوم ہوتے۔" (١٨٩٣ء، دلچسپ، ١١:١)

خستہ جگر

 آؤ یہاں دیکھو ادھر ہے کون یہ خستہ جگر ہے قوم جن سے کوئی یا ہم سا ہے یہ بھی بشر (١٩٢٨ء، مرقع لیلٰی مجنوں، ٦٩)

خسرہ[2]

"یہ (وائرس) ہمیشہ . طرح طرح کی بیماریاں پھیلاتے ہیں مثلاً انسان میں زکام، پولیو، چیچک، خسرہ وغیرہ۔" (١٩٨٥ء، حیاتیات، ٨٤)

خشک مزاجی

"زیب النساء کے حسن مذاق سے بڑا نفع یہ ہوا کہ عالمگیر کی خشک مزاجی نے جو نقصان پہنچایا تھا اس کی تلافی ہو گئی۔" (١٩٠٩ء، مقالات شبلی، ١٢٥:٥)

خشکی پسند

"چھلکے کافی بڑے بڑے نمایاں اور دائمی ہو سکتے ہیں جیسے کہ خشکی پسند نواع میں۔" (١٩٧٠ء، برائیوفائیٹا، ٢٥)

خشکی کی راہ سے

"راجہ مان سنگھ کو یہ معلوم ہوا تو اس نے ایک شائستہ سپاہ خشکی کی راہ سے روانہ کی اور اپنے بیٹے درجن سنگھ کے ہمراہ سپاہ دریا کی راہ سے بھیجی۔" (١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٥، ٣١٠)

خشکی کی زمین

"مثلاً کن کان کے علاقے میں چاول کی زمین کی کاشت اس کو ضروری بنا دیتی ہے کہ خشکی (ورکس) کی زمین کی کچھ مقدار بھی قبضے میں رکھی جائے۔" (١٩٤٠ء، معاشیات ہند، ترجمہ، ٣٢٤:١)

اچھے دل سے

"چند روز کے واسطے میں آئی ہوں، کیوں اچھے دلوں سے برے دل کیے۔" (١٩٣٠ء، راشدالخیری، حیات صالحہ، ٥٢)

خشکی و تری

"ایک آواز آئی، اے حبیب اللہ یہ پوری دنیا پورب، پچھم، خشکی و تری سب مجسم ہو کر آئی ہے۔" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ٦٨٧:٢)

خصائص النبوۃ

"سوانح واقعات دو قسم کے ہیں ایک وہ جو حقیقت میں لوازم نبوت ہیں اور کم و بیش ہر پیغمبر کو وہ ایک ہی طرح پیش آئے ہیں ہم نے ان کا نام خصائص النبوۃ رکھا ہے۔" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٩١:٣)

خصوصی اشاریہ

"اشاریہ دو طرح کے ہوتے ہیں خصوصی اشاریہ اور نسبتی اشاریہ۔" (١٩٧٠ء، نظام کتب خانہ، ٢٧١١)

سر سرانا

"خوف ختم ہوگیا یا نہ ہونے کے برابر رہ گیا، ایک دوست کو عالم خیال میں رات کو ہر طرف سانپ سرسراتے رینگتے پھنکارتے نظر آتے تھے۔" (١٩٧٣ء، ہپناٹزم، ٧٣)

سرسوں کا ساگ

"وہ سرسوں کا ساگ اور مکھن کے پیڑے. سب ایک طرف رہ گیے۔" (١٩٨٥ء، پنجاب کا مقدمہ، ٣٠)

سرکار دوجہاں

 عشق سرکار دو عالم ہے اگر کفر تو پھر خود کو کچھ اور نہ کافر کے علاوہ لکھوں (١٩٨٤ء، میرے آقا، ٢٤)

احتراق شمس

کوئی مطلب موجود نہیں

سرکار عالی

"بڑے بھائی سرکار عالی میں ایک ممتاز عہدے پر مامور تھے۔" (١٩٧٨ء، عزیز احمد، رقص ناتمام، ١٩٢)

سرکار مدینہ

"سرکار مدینہ نے فرمایا یہ تو مبارک خواب ہے میری لخت جگر فاطمہ کے یہاں لڑکا پیدا ہوگا۔" (١٩٨٩ء، نوائے وقت، ١٣اگست، ٣)

سرکاری ترجمان

"اسلام آباد میں ایک سرکاری ترجمان نے اے پی ایل ایس کے اس الزام کی تردید کی ہے کرایڈیٹنگ یکطرفہ کی گئی ہے۔" (١٩٨٩ء، جنگ، کراچی، ٢٣مئی، ١)

سرکاری زبان

"مسلمانوں کے اس ثقافتی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کی گئی جو فارسی کے سبب قائم تھا. یہ کام اردو کو سرکاری زبان بنانے کے ساتھ ساتھ شروع کر دیا گیا تھا۔" (١٩٨٨ء، نگار، کراچی، اگست، ٦١)

سرکاری کا غذ

"کوئی شخص ایسے امور کی نسبت شہادت دینے کا مجاز نہ ہوگا جس کا علم اس کو سرکاری کاغذات. سے ہوا ہو۔" (١٩٢٦ء، قانون شہادت ممالک محروسہ، ٢٦)

سرکاری گواہ

"پانچواں قاتل اقبال جرم کر کے سرکاری گواہ بن گواہ۔" (١٩٥٤ء، اکبرنامہ، ١٦١)

سرکاری مراسلہ

"یہ مُراسلہ بھی سرکاری مراسلے کی طرح لکھا جاتا ہے۔" (١٩٨٤ء، دفتری مراسلت، ٥)

سرکاری وکیل

"وکیل صفائی اور سرکاری وکیل میں نوک جھونک ہوتی رہی۔" (١٩٨٧ء، حصار، ٣٧)

سرکشیدہ

 ہوا جو بگڑی تو ٹھنڈا ہی کر کے چھوڑے گی ہزار شعلہ بیباک سرکشیدہ سہی (١٩٥٧ء، یگانہ، گنجینہ، ٨٥)

سرکولیشن

"نام اور تصویر کی سرکولیشن کو ادب کے لیے سب سے بڑا اعزاز متصور کیا گیا۔" (١٩٨٨ء، قومی زبان، کراچی، جون، ٤١)

احتمال تکرار

کوئی مطلب موجود نہیں

سرکٹ ہاؤس

"گورنمنٹ مجرد افسروں کو رہائشی جگہ دینے کے حق میں نہیں ہے۔ اس لیے میں اب تک سرکٹ ہاؤس میں مقیم ہوں۔" (١٩٦٨ء، ماں جی، ٣٥)

سر کے بل

"دیوتاؤں کے آگے سر کے بل گرے۔" (١٩١٣ء، مضامین ابوالکلام آزاد، ١٨)

سرمایۂ افتخار

"اس میں کسب ذاتی کا دخل کم ہوتا ہے اس لیے و جہ ناز اور سرمایہ افتخار نہیں ہو سکتی۔" (١٩٨٨ء، فاران، کراچی، جون ١٥)

سرمایہ پرست

"سود خوار، سرمایہ پرست، چور بازار میں بیچنے والے سب اس گروہ میں شامل ہیں۔" (١٩٦١ء، نئی اور پرانی قدریں، ١٨٧)

سرمایہ دارانہ

"یونان کے عوام. سرمایہ دارانہ نظریہ کے حامل ہیں۔" رجوع کریں: (١٩٨٧ء، مقاصد و مسائل پاکستان ٧٣)

سرمایہ کار

"اگر سود کی شرح کھلی مارکیٹ کی شرح سے کم ہو تو سرمایہ کاروں کو اس بات کی ترغیب ہوگی کہ نسبتاً کم محنت اور زیادہ سرمایہ استعمال کریں۔" (١٩٦٠ء، دوسرا پنج سالہ منصوبہ، ١٤٨)

سرمایہ کاری

"بھارت سے ہجرت کرنے والے تقریباً تمام مسلمان سرمایہ دار مغربی پاکستان میں آباد ہوئے اور انہوں نے ملک کے مشرقی حصے میں سرمایہ کاری سے گریز کیا۔" رجوع کریں: (١٩٨٧ء، پاکستان کیوں ٹوٹا، ٢٦)

سر محفل

 پھر سے بجھ جائیں گی شمعیں جو ہوا تیز چلی لا کے رکھو سر محفل کوئی خورشید اب کے (١٩٥٥ء، زنداں نامہ، ١٤٣)

سرمدیت

"اس کی نظر میں مطلق کے مزید تعینات ہیں. مثال کے طور پر ایسی خودیاں جو حقیقی قلبی وارد ہوتی ہیں جو مطلق کی بنیادی سرمدیت میں شریک ہوتی ہیں۔" (١٩٨٧ء، صحیفہ، لاہور، اکتوبر، دسمبر، ١٨)

سرمہ در گلو

"چنانچہ سرمایہ درگلو نواب بیگم ظفر کے اشعار گنگناتی رہیں۔" (١٩٨٧ء، گردش رنگ چمن، ١٥١)

سرمۂ طور

 آیا کوئی لے کے نسخہ نور لایا کوئی جا کے سرمہ طور (١٨٣٨ء، گلزار نسیم، ٣)

سر نہاں

 کب ہوئی آنکھوں کو بینائی عطا منکشف سرِنہاں کیسے ہوئے (١٩٨٤ء، چاند پر بادل، ٨٠)