علم الکلام"دینی احکام کے عقلی توجیہ علم الکلام کا موضوع ہے۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٢٥)
علم الفقہ"اسلامی شریعت کے دو عام حصے یہ ہیں علم الکلام اور علم الفقہ۔" (١٩٢٨ء، حیرت دہلوی، حیات طیبہ، ٢١٥)
علم الشعر"وہ ایک وقت میں علم الشعر کو بیان کرسکتی ہے، اور دوسرے وقت میں وہی زبان فلسفے کی زبان بھی بن سکتی ہے۔" (١٩٨٤ء، ترجمہ: روایت اور فن، ٢٢)
علم الرویا"ہم علم الرویا کا کوئی تفصیلی مرقع پیش نہیں کریں گے۔" (١٩٥٧ء، مقدمہ تاریخ سائنس (ترجمہ)، سید نذیر نیازی، ١٨٣)
علم الرجال"علم الرجال طلبہ کے لیے یوں بھی بیکار ہے کیونکہ انہیں خود اپنی رائے قائم کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔" (١٩٦٣ء، نیاز فتح پوری، شخصیت اور فکر و فن، ١٠٤)
برضا و رغبت"مسلمان مجبور ہیں کہ اس موت کو برضا و رغبت یا بجبر و اکراہ قبول کریں۔" (١٩٢٠ء، مضامین شرر، ١، ١٦٦:٣)
علم الحیوان"ماہرین علم الحیوان نے ایل کے . حالات لکھے ہیں۔" (١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٧٤٧:٣)
علم الانساب"قراۃ العین کو علم الانساب سے گہری دلچسپی ہے۔" (١٩٨٩ء، افکار، کراچی، جولائی، ٣٠)
علم الافلاک"اقبال نے خیام کو علم نجوم اور علم الافلاک کے تلازمات میں جاتا ہے۔" (١٩٨٧ء، اقبال عہد آفرین، ١٨١)
علم الاصوات"لسانیات کے شعبہ علم الاصوات (صوتیات) میں بسیط آوازوں سے بڑی جامع، عمیق اور عام طور سے تین طرف سے بحث ہوتی ہے۔" (١٩٨٨ء، نگار، کراچی (سالنامہ)، ١٥٩)
علم الاساطیر"نفسیاتی تاویلات سے آگے بڑھ کر علم الاساطیر تک جا پہنچا۔" (١٩٧٣ء، ممتاز شریں، منٹو نوری نہ ناری، ١٧)
علم ادیان عل ادیان سے پہلے اسے کیجیے آگاہ کہ مسلمانوں پہ واجب ہے یہ بلکہ اوجب (١٩٢٨ء، مرقع لیلٰی، مجنوں، ٢٩)
علم اسما"علم اسماء خلوتوں اور تنہائیوں کی عبادت سے افضل ہے۔" (١٩١١ء، تفسیر القرآن الحکیم، احمد رضا خان بریلوی، ١١)
علم الارض"علم الارض سائنس کی وہ شاخ ہے جس میں زمین پر اور زیر زمین پائی جانے والی اشیا . کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔" (١٩٨٥ء، جنرل سائنس، ٥)
علم احکام"علمِ توحید و صفات اور علم احکام بھی باہم ایسے مربوط ہیں کہ ایک دوسرے کے لیے علت اور علامت ہے۔" (١٩٣٢ء، تفسیر القرآن الحکیم، مولانا شبیر احمد عثمانی، ٧٠)
علم دار"شاہی علم کے محافظ کو علم دار بھی کہتے ہیں۔" (١٩٦٠ء، ہندوستان کے عہد وسطٰی کا فوجی نظام، ١٢)
زاجکوئی مطلب موجود نہیں
علامتی زبان"غزل علامتی زبان میں لکھی جاتی ہے۔" (١٩٨٨ء، صحیفہ، لاہور، جنوری، ٥٥)
علامتی افسانہ"اکثر علامتی افسانے . ابلاغ میں ناکام ہو جاتے ہیں۔" (١٩٨٥ء، کشاف و تنقیدی اصطلاحات، ١٢٥)
علامت وقفکوئی مطلب موجود نہیں
علامت نگار"اس طرح علامت نگاروں میں بھی ایک ایسا حلقہ پیدا ہو گیا جس نے . علامتوں سے مستقبل آفرینی کا کام لینا شروع کیا۔" (١٩٨٦ء، پاکستانی معاشرہ اور ادب، ١٠٩)
علامت مفعول"یہ خیال رہے کہ یہاں "پر" اور "سے" علامت مفعول ہیں۔" (١٩١٤ء، اردو قواعد، عبدالحق، ٢١١)
علامت فاعل"نے . یہ علامت فاعل کے ساتھ ہر جگہ ہی آتی ہے۔" (١٩١٤ء، اردو قواعد، عبدالحق، ٢٠٨)
علامت پسندی"آج جدید افسانے میں علامت پسندی ایک باقاعدہ رجحان کی صورت اختیار کر چکی ہے۔" (١٩٨٢ء، نفسیاتی تنقید، ٢٥٠)
علامت اضافت"یہاں بھی پالکی کے بعد علامت اضافت یعنی (کے) مقدر ہے۔" (١٨٧٢ء، عطر مجموعہ، ١٧٧:١)
علاوہ بریں"علاوہ بریں ایک اور نقصان یہ ہوتا ہے کہ موسیقار کی تخلیقی صلاحیتیں مرجھا کر رہ جاتی ہیں۔" (١٩٧٤ء، تاریخ اور کائنات، ٥٧٢)
علاوہ ازیں"علاوہ ازیں نئی نئی اصناف کے ساتھ ذہن کا تعارف ہوتا ہے۔" (١٩٨٤ء، ترجمہ: روایت اور فن، ٢٣)
علاقائی"علاقائی انتظامیہ اس قابل ہونا چاہیے کہ وہ اس جگہ کے باشندوں کے دلوں تک پہنچ سکے۔" (١٩٨٤ء، مقاصد و مسائلِ پاکستان، ٣٣)
علاج معالجہ"میرا وزن بھی گھٹ گیا تھا، میرا علاج معالجہ جاری تھا اور مجھے آرام کی صلاح دی جا رہی تھی۔" (١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ١٩٠)
علاج بالمثل"یہ طریق علاج بالمثل یا بالجنس ہے۔" (١٩٣١ء، فلسفۂ علاج بالمثل، ٤٥)
عکس نما"پاپولر فرنٹ، اپنے بے پناہ اداروں میں دراصل عالم عرب کی عکس نما ہے اور ہم اسے بنانا بھی اسی طرح چاہتے ہیں۔" (١٩٨٢ء، میرے لوگ زندہ رہیں گے، ١٨٦)
عکس بینی"وہ تجربے کی عکس بینی (متواتر متغیر ہونے والی نوعیت کی تصویر کشی) واقعی الفاظ و افکار میں کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔" (١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں (ترجمہ)، ٢٤٨)
عکس بندی"کیمرے اور اضافی آلات بھی ایک دوسرے سے بہت اختلاف رکھتے ہیں لیکن جہاں بھی حساس فلم پر عکس بندی کا سوال آتا ہے بنیادی اصول بالکل ایک ہی ہیں۔" (١٩٧٨ء، آفسٹ لیتھو گرافی، ١٠٤)
عقیق نگاری"مولانا ابراہیم، یہ شخص عقیق نگاری میں اپنے بھائی شرف یزدی کا شاگرد ہے۔" (١٩٣٨ء، آئین اکبری (ترجمہ)،١، ٨٩:١)
ذاتی"فیاضانہ فعل و تاثیر کے لیے نہ ذاتی دوام یا وصفی دوام کی حاجت ہے۔" (١٩٤٠ء، اسفارِ اربعہ، ١، ١٠٧٤:٢)
ذاتی جوہر"گو وہ خاندانی حکماء سے تعلق رکھتے ہیں مگر شاعری حضرت آفتاب کا ذاتی جوہر ہے۔" (١٩٦٨ء، مہذب اللغات، ٤١٢:٥)
ذاتی رائے"سب جمع خرچ محض ذاتی رائے سے ہو رہا ہے۔" (١٩٤٣ء، حیاتِ شبلی، ٦٤٠)
ذاتیات"جو بتدریج مبحث سے دور ہو کر ذاتیات میں اُلجھی چلی جائیں گی۔" (١٩٨٧ء، اک محشرِ خیال، ٢٧)
ذریعۂ تعلیم"یہ اختیار حاصل ہو کہ وفاقی (قومی) زبان بھی ذریعۂ تعلیم کے طور پر استعمال ہو سکتی ہو۔" (١٩٨٥ء، بھارت میں قومی زبان کا نفاذ، ١٧)
ذریعۂ معاش"وہ مشغلہ جو پہلے انکی تفریح کا باعث تھا ان کا ذریعہ معاش بن گیا۔" (١٩٨٣ء، نایاب ہیں ہم، ٩١)